Reporter SS
ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب یونیورسٹی نے تعطیلات کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق جامعہ پنجاب بروزپیر تا جمعہ (12تا16ستمبر 2016)عیدالاضحی کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہے گی ۔
جبکہ 15اور 16 ستمبر کو اضافی تعطیلات کو بعد ازاں بوقت ضرورت ایڈجسٹ کیا جائے گا
ایمزٹی وی(راولپنڈی)عید الضحیٰ کے موقع پرملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزاؤں پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ سیشن ججزنے بھی عید قربان اور حج کے احترام میں پھانسی دینے کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے احکام روک دیے ہیں۔
اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں مجموعی طور پر285 سزائے موت کے قیدی ہیں ان میں سے10کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس زیر التواہیں، ایک خاتون ملزمہ سمیت66 اپیلیں سپریم کورٹ اور چھ خواتین سمیت209 اپیلیں ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔
واضح رہےاس سال یکم جنوری سے31 اگست تک اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر42 مجرمان کو پھانسی دی گئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران58 سزائے موت کے قیدی ہائی کورٹ سے پھانسی کی سزا کالعدم قرار پانے اور راضی نامہ کی بنیاد پر رہائی پا چکے ہیں۔
ایمزٹی وی (پشاور) پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھارتی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ناکے پر تعنیات اہلکاروں نے گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا اور دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 25 پستول ، 8 رائفلز اور 200 سے زائد کارتوس برآمد ہوئے پولیس نے گاڑی میں موجود ڈرائیورسمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ اسمگل کررہے تھے تاہم مزید تفتیش کےلئے ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں کابینہ نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے اراضی کے حصول اور معاوضہ جات کی منظوری دے دی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر سے نہ صرف ملک کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ سیلاب کے خطرات میں بھی کمی آئے گی جب کہ حکومت توانائی کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے جس کے لیےمختصر، درمیانے اور طویل مدتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے جب کہ حکومت داسو ڈیم کے لئے عالمی بینک سے فنانسنگ کا انتظام کر رہی ہے.
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کے قیام کی مدت میں بھی مزید 3 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اس توسیع سے قبل افغان پناہ گزین دسمبر تک پاکستان میں رہ سکتے تھے تاہم اب وہ مارچ 2017 تک یہاں قیام کر سکتے ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں پاک انڈونیشیا دفاعی تعاون کے معاہدے کی منظوری اور بیلاروس کے ساتھ کسٹم ٹریڈ ڈیٹا کے تبادلے کے لیے بات چیت کی بھی منظوری دی گئی جب کہ کابینہ نے ای سی سی کے 4 سال میں ہونے والے فیصلوں کی بھی منظوری دی۔
کابینہ کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک اور اردن کے مرکزی بینک میں ماہرین کے تبادلوں کے سمجھوتے کی منظوری سمیت نجکاری کمیٹی کے مختلف اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔اس کے علاوہ اجلاس میں دُہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے سارک معاہدے پر دستخط کی منظوری سمیت کابینہ نے الیکٹرانک جرائم کی تحقیقات کا اختیار ایف آئی اے کو دےدیا ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایوان میں فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس نومبرمیں فاٹا کے حوالےسے ایک کمیٹی بنائی گئی جس نے فاٹا میں واقع تمام ایجنسیز کا دورہ کیا اور قبائل عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں جب کہ وہاں کے سیاستدانوں اورسول سرونٹس سے بھی بات چیت کی گئی۔
اس حوالے سے مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے 6 ماہ میں تمام کام مکمل کیا،جس کے بعد کمیٹی کی جانب سے دی گئیں 4 تجاویز زیر غور ہیں ۔ پہلی تجویز یہ ہے کہ فاٹا کی موجودہ حالت کو ہی برقراررکھا جائے دوسری تجویز کے مطابق فاٹا کو نیا صوبہ بنایا جائے تیسری تجویز میں گلگت بلتستان کی طرح نظام قائم کرنے پرغور کیا جارہا ہے جب کہ چوتھی تجویز میں کہا گیا ہے کہ فاٹا کو پہلے سے موجود صوبے خیبر پختونخوا میں ضم کردیا جائے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا کو نیا صوبہ بنانا ممکن نہیں اور صورتحال کو جوں کا توں رکھنا بھی کوئی حل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کی ضرورت ہے اور کمیٹی نے بھی فاٹامیں بلدیاتی انتخابات کرانےکی سفارش کی ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار بھی فاٹا تک بڑھانا ہوگا۔
ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے اسپیکرقانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت تعمیر وترقی کے وعدے پورے کرے گی ملاقات میں آزادجموں وکشمیر ریاستی اسمبلی کے حوالے سے قانون سازی اور آزادکشمیر میں مجموعی حکومتی اُمور اور ترقیاتی کاموں سے متعلق بات چیت کی گئی۔ -
ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بیچلر اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دئیے گئے ہیں جبکہ رزلٹ کارڈز طلبہ و طالبات کو ان کے پتوں پر بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) دنیا بھرسے آئے ہوئے14لاکھ سے زائد مسلمان اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں افراد لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منٰی میں قائم خیموں کے شہر میں پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ آج ظہر ‘ عصر ‘ مغر ب اور عشاءکی نمازیں ادا کریں گے۔
مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جب کہ ہیلی کاپٹروں اور ہوائی جہازوں کی مدد سے مشاعر مقدسہ کی نگرانی کی جارہی ہے، حاجیوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے سعودی بوائزاسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے4500 سے زائد رضاکار بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مسجد الحرام سے چند میل دور سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔ سعودی حکام نے اس مرتبہ منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے اوقات میں بھی کمی کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ ساڑھے 3 ہزاراہلکاروں پر مشتمل انسداد دہشت گردی کے خصوصی اسکواڈ نے بھی ذمہ داریاں سنبھال لیں جبکہ پورے علاقے میں 5 ہزار کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر کے چپے چپے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ سعودی ولی عہد، وزیرداخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن نائف نے خبردار کیا ہے کہ حج کی حرمت اور عازمین کی سیکیورٹی کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی، حج کے اجتماع کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور اس موقع پرکسی قسم کی نعرے بازی یا مظاہرے کی اجازت نہیں دے جائے گی۔عازمین حج سیاسی پروپیگنڈا یا حج کی حرمت کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق حج کے دوران کوئی وبا پھوٹنے کا اندیشہ نہیں، عازمین حج کو علاج معالجے کی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے 25 اسپتالوں میں 5200 بسترتیار ہیں جبکہ 2600 افراد پر مشتمل طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ کسی حادثاتی صورتحال سے بچنے کے لئے ہر حاجی کوالیکٹرونک بریسلٹ بھی دیا گیا ہے، اس نئی ٹیکنالوجی سے ان حجاج کو ڈھونڈنے میں مدد ملے گی جو لاپتہ ہو جائیں یا جنھیں چوٹ لگی ہو۔ منیٰ، میدان عرفات اور مزدلفہ کی صفائی کے لئے بھی 23 ہزار کارکن تعینات کردیے گئے ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)سعودی وزارت حج کے ذرائع کے مطابق اس سال دوسرے ملکوں سے 13 لاکھ 74 ہزار 206افراد سعودی عرب پہنچ چکے ہیں،سب سے زیادہ یعنی ایک لاکھ 68ہزار 800حاجی انڈونیشیا سے آئے ہیں۔
پاکستانی حاجیوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے ایک لاکھ 43ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں ہر سال پاکستانی حاجیوں کی تعداد تمام ملکوں سے آنے والے عازمین حج کی کل تعداد کا 10 واں حصہ ہوتی ہے حاجیوں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت تیسرے نمبرپر ہے۔ جہاں سے ایک لاکھ 36ہزار، بنگلہ دیش سے ایک لاکھ، نائیجیریا سے 76ہزار، افغانستا ن سے24ہزار، ایران سے 61ہزار،ترکی سے54ہزار، روس سے 16ہزار چار سو، امریکا سے 14ہزار پانچ سو ، چین سے 11ہزار آٹھ سو، سنگا پور سے 680اور مالدیپ سے 370عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں قائد اعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گزشتہ روز ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔
جس کی صدارت ایلومنائی ایسوسی ایشن کے صدر سکندر احمد رائے نے کی جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹرجاوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر جاوید اشرف نے کہا کہ کم وسائل کے باو جود یونیورسٹی نے بہترین کار کردگی دکھائی ہے۔ اور جامعات کی بین الاقوامی درجہ بندی میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔
ایلومنائی ایسوی ایشن کے سیکر ٹری جنرل محمد مرتضیٰ نور، سکندر احمد رائے نے کہا کہ ایلومنائی ایسوسی ایشن اپنی مادر علمی کے مسائل کے حل کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔