Saturday, 30 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ جاری کر دی جبکہ کلاسز کا بائیکاٹ کر نے والے اساتذہ، انجمن اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین نے آج ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے جمع ہو نے اور معاملات براہ راست حل کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے ملازمین کو تنخواہیں عمومی طورپرہر ماہ کی یکم کو ہی جاری کردی جاتی ہیں لیکن نئے مالی سال کے آغاز کے باعث کچھ وجوہات کی بناء پر فنڈز کی منتقلی میں کچھ تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے ملازمین کو دودن کی تاخیر سے تنخواہیں اداکی گئیں۔

 

جبکہ دوسری جانب یہ تاثر دیا جارہاہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے گرانٹ موصول نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی جو درست نہیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام فیسوں میں اضافے کے خلاف وائس چانسلر کے آفس کا گھیراؤ کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ پکڑے ہوئے تھے جس پر فیسوں میں کمی کرنے کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرے کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی حمزہ صدیقی نے کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں حمزہ صدیقی نے کہاکہ انتظامی کی ہٹ دھرمی اور نا اہلی نے جامعہ کراچی کا دیوالیہ نکال دیا ہے -

ایمزٹی وی(تعلیم) ٹھل کے قریب استاد نے طالب علم کو تشدد کرکے نہرمیں پھینک دیا،بچہ اسپتال میں داخل،تفصیلات کے مطابق ٹھل کے قریب گاؤں محمدحسن سرکی میں ایک دن اسکول نہ آنے پر استاد نے نرسری کے طالبعلم 8سالہ آصف علی جعفری کوبرہنہ کرکے تشدد کیا اور بعدازاں بچے کوایک نہرمیں پھینک دیا

علاقہ مکینوں نے بچے کونہرسے نکال کرکے اسپتال پہنچادیا،اس سلسلے میں طالب علم کے والد غضنفرجعفری نے بتایاکہ ایک دن اسکول نہ جانے پر ٹیچرنے میرے بچے کو تشدد کر کے اسے نہرمیں پھینک دیا،انہوں نے استاد کے خلاف فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کیا

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں پارٹی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دیں ۔بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں بدترین شکست کے بعد پہلے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ لیا اور اب آزاد کشمیر کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں جبکہ آزاد کشمیر کی آرگنائزنگ کمیٹی اسی ہفتے قائم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بلاول کے اعلان کے بعد صدر پی پی آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، سیکرٹری جنرل لطیف اکبر سمیت تمام عہدیدارمعزول ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اس سے قبل ناقص کارکردگی پر پارٹی قائدین کی سرزنش بھی کی اور ساری صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن سے قبل چوہدری عبدالمجید ،چوہدری ریاض اور ان کی ٹیم نے پارٹی قیادت کو اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں آٹھ سے دس سیٹیں حاصل کر لے گی پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور میں پارٹی کے نظریاتی کارکن شدید مایوسی کا شکار تھے ، مرکزی قیادت نے آزاد کشمیر کے اندر تنظیمی عہدوں سمیت بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پارٹی صدارت کیلئے 3ناموں پر غور شروع کر دیا ہے جس میں چوہدری یاسین ،سردار قمرالزمان اور فیصل راٹھور شامل ہیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم)نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے 44ویں کانو وکیشن کی تقریب یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوئی ۔

 

تقریب میں 357گریجویٹس ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ بہترین تین طلبا و طالبات میں میڈل بھی تقسیم کئے گئے ۔تقریب کے مہان خصوصی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال تھے۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر ارشد علی شاہد، ریکٹر ڈاکٹر عامر محمد ، سیکر ٹری جنرل رانا غلام شاہد اور ڈین ڈاکٹر ایوب علوی بھی موجود تھے

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے صدر کے لئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب مسعود خان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی تجویز پر مسعود خان کے بطور صدر نام کی منظوری دے دی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسعود خان بین الاقوامی سفارت کاری کا بہترین تجربہ رکھتے ہیں اوران کے صدر منتخب ہونے سے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر مزید بہترطریقے سے اجاگر ہوسکے گا جب کہ اگست کے دوسرے ہفتے میں آزاد کشمیر کے موجودہ صدر سردار محمد یعقوب خان کی آئینی مدت پوری ہوجائے گی۔

مسعود خان 2005 سے 2008 تک اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں پاکستان کے مستقل مندوب رہے جس کے بعد انھیں اقوام متحدہ نیو یارک آفس میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کر دیا گیا، اس کے علاوہ مسعود خان چین میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے ٹرانسپلانٹیشن وسائٹی آف پاکستان کے صدرڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے خط پرملک میں انسانی اعضاکی غیر قانونی پیوندکاری کا ازخودنوٹس لے کر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیاہے۔

پنجاب حکومت نے عبوری رپورٹ میں کہاہے کہ جن اسپتالوں کے خلاف شکایت آئی ہے ان میں سے ایک رجسٹرڈہے اورایک کا ریکارڈ دستیاب نہیں۔ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے چیف جسٹس کے نام خط میں السیداسپتال راولپنڈی اور گجرات کے ایک اسپتال کے بارے میں بیرون ملک سے ملنی والی شکایات کاحوالہ دیا تھا اورکہاتھا کہ انسانی اعضاکی غیر قانونی پیوندکاری سے بیرون ملک پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔

انھوں نے خط کے ساتھ انسانی اعضاکی پیوندکاری میں غریب مریضوں کے تحفظ کے عالمی ڈیکلریشن آف استنبول کسٹوڈین گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرانسز ڈلمنواور انٹرنیشنل ٹرانسپلانٹیشن سوسائٹی کے سابق صدرجرمی چپ مین کی ای میلزبھی چیف جسٹس کوبھجوائی ہیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم) وزیر اعلٰی سندھ کی تبدیلی کے بعد سندھ کے جامعات میں وائس چانسلر کی تبدیلی ایک مسئلہ بن گئی ہے۔ سندھ کی دو سب سے بڑی جامعات ، جامعہ کراچی، جامعہ سندھ میں وائس چانسلر کی تبدیلی کے سلسلے میں تلاش کمیٹی کا اجلاس ہی نہیں بلایا جسکا جب کہ ڈاﺅ یونیورسٹی میں بھی مستقل وائس چانسلر کی تعناتی نہیں ہوسکی ہے۔

 

وزیر اعلٰی سندھ کے سیکرٹری برائے جامعات و تعلیمی بورڈز بھی مستقل نہیں ہیں، سیکرٹری صحت کے پاس اس کا اضافی چارج ہے جس کی وجہ سے جامعات اور تعلیمی بارڈز کا شعبہ بری طرح متاثر ہے جس کا اثر طلبہ پر پڑرہاہے۔ جامعہ کراچی کی تلاش کمیٹی تین ناموں کا انتخاب بحی کرچکہ تھی تا ہم اس کی سمری نہیں بنائی گئی اس کے علاوہ سندھ یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع نہیں کیا جاسکا۔

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)گزشتہ روزانجمن تاجران مظفرآباد کے رہنما سردار عبدالر زاق خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشا ئیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ تاجر برادری کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ر کھتی ہے ۔ بیروزگاری پر قابو نجی شعبے اور تاجروں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ آزاد خطے میں تجارت بڑھے گی تو روزگار کے مواقع پید ا ہونگے ۔ سرکاری شعبے میں ملازمتیں ختم ہو تی جارہی ہیں ۔ تمام پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکری دینا ممکن نہیں رہا ۔ اس لئے آزاد کشمیر کے تاجروں کو کاروبار میں وسعت پیدا کرنے کیلئے بلا سود یا آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے درجنوں بینک آزاد کشمیر میں کاروبار کر رہے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کے اربوں روپے جمع ہیں فائدہ بینک اٹھارہے ہیں لیکن ان بینکوں کا آزاد کشمیر کے سماجی شعبے کی بہتری کیلئے کوئی کردار نہیں۔ امید ہے نئی حکومت اس جانب ضرور توجہ دے گی۔

صدر آزادکشمیر نے کہا کہ چین جنگی حکمت عملی سے نہیں بلکہ تجارت کے ذریعے دنیا کی نمبر ایک اقتصادی سپرپاور بن چکا ہے ۔ اب وہی سیاست دان کامیاب ہوگا جو تجارت کے اسرار و رموز سمجھے گااور تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلے گا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ذکااللہ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں نیول چیف نے وزیراعظم کو پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امورسے آگاہ کیا۔ نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ میری ٹائم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لئے پوری طرح لیس اورملکی دفاع کے لئے ہردم تیارہے۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی ملکی سمندری حدود کی حفاظت قابل تحسین ہے قومی دفاع میں ہماری بحریہ کی صلاحیتیں اورکلیدی کرداراہمیت کا حامل ہے، حکومت ملک کے دفاع کے لیے پاک بحریہ سمیت تینوں افواج کی تمام ضروریات کو پورا کرے گی۔