Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم)آزاد کشمیر یو نیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد نے مقبوضہ کشمیر کے طلبا و طالبات کو آزاد کشمیر یو نیورسٹی میں مفت تعلیم اور سکالر شپ کی پیش کش کر دی۔

اس حوالے سے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کی تمام جامعات اور تعلیمی اداروں میں اولین حق ہمارے جسم کا حصہ مقبوضہ کشمیر کے بچوں کا ہے ،آزاد کشمیر کی تمام جامعات کے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں،جس طرح سے طلبا و طالبات کو بھارت نے خصوصی نشانہ بنایا ہوا ہے اور ان کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے ہمارا دل یہ مناظر دیکھ کر خون کے آنسو روتا ہے

ایمزٹی وی (اسلام آباد) سارک وزرائے داخلہ کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی، کانفرنس میں پاکستان، بھارت،بنگلہ دیش ، افغانستان، بھوٹان، نیپال اور سری لنکا کے ورزائے داخلہ شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلےاور دوسرے روز ایڈیشنل سیکرٹریز اور سیکرٹری سطح کےسیشن ہوں گے، وزرائے داخلہ کا اجلاس چار اگست کو ہوگا جبکہ اختتامی سیشن سے وزیراعظم خطاب کریں گے، جس کے ایجنڈے میں دہشتگردی کی روک تھام کا مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کیا جائے گا۔

SAARC

 

اسلام آباد میں ہونے والی وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔واضح رہےہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ ایک ایسے وقت میں پاکستان آرہے ہیں جب کشمیر میں 22 سالہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں اور جھڑپوں میں 50 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

burhan wani 8617b150 45b1 11e5 a8da 005056b4648e

 

سارک کے وزرا ئے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشیات کی اسمگلنگ سے متعلقہ مسائل ، چھوٹے ہتھیاروں اور اس طرح کے دیگر چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے مربوط اور ٹھوس کوششیں زیر بحث لائی جائیں گی جبکہ کانفرنس کے ایجنڈے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)وفاقی جامعہ اردو کے رجسٹرارڈاکٹر محمد صارم کے مطابق دفتری اردومراسلت کے حوالے سے دو ماہی دورانیہ کا کورس شروع کیاجارہاہے.


جس میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ یکم سے بڑھاکر10اگست کردی گئی ہے -

ایمزٹی وی (تعلیم)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں داخلے برائے موسم خزاں کے لیے یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایم آئی یو میں ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کیلئے 250 نشستوں پر941 امیدواروں نے آن لائن رجسٹریشن کرائی تھی سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد علی شیخ نے انٹری ٹیسٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پرانہوں نے کہاکہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ملک کی بہترین جامعات میں سے ایک ہے ۔ جس میں ملک کے طالبعلموں کی ایک بڑی تعدادداخلے حاصل کرنے کی خواہشمند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں میرٹ پرداخلے دیے جاتے ہیں جس پرکوئی سمجھوتہ یاسودے بازی نہیں کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سال دوم(دسویں کلاس) ہومینٹرز (آرٹس گروپ)اور خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2016 کے نتیجہ کا اعلان منگل 2اگست کو 2بجے ثانوی تعلیمی بورڈ کے کانفرنس ہال میں کیا جائے گا۔ امتحانات میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامات کے ساتھ عبدالستار ایدھی یادگاری شیلڈ بھی دی جائے گی جبکہ اول آنے والے امیدوار کو 50ہزار روپے کا چیک ، دوم کو 30ہزار اور سوئم آنے والے کو 20ہزار روپے کی رقم کا چیک دیا جائے گا۔

 

اس تقریب کے مہمان خصوصی عبدالستار ایدھی مرحوم کے صاحبزادے فیصل ایدھی ہوں گے جبکہ تقریب کی صدارت ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کریں گے ۔ نتائج کو شام پانچ بجے سے ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکے گا۔

ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی کےڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹر اور ڈپلومہ پروگرام(17-2016) کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔

ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میںآچکے ہیںوہ اپنی داخلہ فیس 2 اگست تا 9 اگست تک داخلہ کمیٹی کے کممپ آفس نزد یوبی ایل کیمپس برانچ ، پوسٹ آفس سے متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کرانے کے بعد دوپہر 3:00 تا شام7:00 بجے تک جامعہ کراچی میں واقع یوبی ایل کیمپس برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلبا و طالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں۔ وہ 02 اگست تا05 اگست تک 500 روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل کرسکتے ہیں

  • ایمزٹی وی(اسلام آباد) پانامہ لیکس کی تحقیقات کا معاملہ‘ اپوزیشن کے اعتراض پرحکومت نے 1956ءکے قانون کو تبدیل کرنے کیلئے ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا۔ جلدمنظوری کےلئے اسمبلی میں پیش کر دیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے معاملے پر تحقیقات کےلئے اپوزیشن نے نئے قانون کے تحت بااختیار عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ حکومت 1956ءکے ایکٹ کے تحت کمیشن بنانے پر بضد تھی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اب حکومت نے 1956ءکے قانون میں ترمیم کر کے کمیشن کو مزید اختیارات دینے کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ مجوزہ ترامیم کے تحت انکوائری یا عدالتی کمیشن کارروائی کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔ ذرائع کے مطابق کمیشن حقائق کی روشنی میں مقدمہ بھی درج کرا سکے گا۔ 1956ءکے قانون میں ترمیم کابل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائیگاجو قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد حتمی منظوری کےلئے ایوان میں پیش کیا جائیگا۔

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی(تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر محمد داﺅد میمن کے مطابق سائنس گروپ میں مجموعی طور پر 38994طلبا و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 30913طلبا اور طالبات نے تمام مضامین میں کامیابی حاصل کی۔

 

جنرل گروپ میں مجموعی طور پر 3922طلبا اور طالبات نے شرکت کی جن میںسے 3063 طلبا اور طالبات نے تمام مضامین میں کامیابی حاصل کی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے پلان کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے پلان کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت تمام نئے شناختی کارڈز کو انتخابی فہرستوں میں شامل کیا جائے گا، جن کے شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ان کے نام خارج کئے جائیں گے۔

 

گھر گھر مہم 29اگست تک جاری رہے گی جب کہ 20ستمبر سے ووٹر فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ نئی مہم ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ30 لاکھ سے 9 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت داخلی سلامتی اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے قیام امن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا اور ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال میں بہتر ی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اور انتہا پسند پورے ملک میں پسپا ہورہے ہیں، ملک درست راستے پر ہے، ہر شہری امن، استحکام اور خوشحالی سے مستفید ہوگا۔ ہم پاکستان کو ہر نسل اور مذہب کے لئے محفوظ بنائیں گے اور نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے گا جب کہ وفاقی حکومت مؤثر انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے صوبوں کی مدد کرے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ معاشی اور سماجی نقصانات اٹھائے جب کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دے رہے ہیں۔