Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

(اسلام آباد) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کو اقوام متحدہ‘ سلامتی کونسل سمیت جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھتے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو اندھا کیا جا رہا ہے۔ مریضوں‘ ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنانا نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی بلکہ کھلی دہشت گردی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیر کے معاملے پر دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کشمیر کے معاملے پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ‘ سلامتی کونسل اور اوآئی سی کو خطوط لکھے ہیں۔ فیس بک پر کشمیر سے متعلق حقائق اور پوسٹس کو ہٹانا افسوسناک ہے۔ سوشل میڈیا کو غیرجانبدار ہونا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان‘ امریکہ‘ افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات میں سکیورٹی اور بارڈرمینجمنٹ کے معاملات زیرغور ہیں۔ افغان بارڈر کو محفوظ بنانے کےلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ترک اسکولز کے حوالے سے ترکی کے تحفظات سے آگاہ ہیں۔

نفیس ذکریاکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں کے حوالے سے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔ سعودی فرمانروا نے بھی بقایا جات کی ادائیگی کے حوالے سے کمپنیوں کواحکامات جاری کر دیے ہیں

ایمزٹی وی (اسلام آباد)بھارت نے دریائے چناب پر 3ڈیموں کی تعمیر کےلئے اقوام متحدہ سے سرٹیفکیٹس حاصل کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان چاہے کچھ بھی کرلے بھارت آبی جارحیت سے باز نہیں آتا لیکن اس بار تو پاکستان کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی اور بھارت نے دریائے چناب پر 3ڈیموں کی تعمیر کےلئے اقوام متحدہ سے کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹس حاصل کر لئے۔

 

اب بھارت ڈیموں کی تعمیر سے دریائے چناب کا 2کروڑ کیوبک فٹ پانی روک سکے گا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی اجازت کے بغیر سرٹیفکیٹس جاری نہیں ہو سکتے کیونکہ کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹ متاثرہ فریق کی رضامندیسے ہی جاری کئے جاسکتے ہیں اور پاکستان دریائے چناب پر بھارتی آبی جارحیت کا متاثرہ فریق ہے۔

 

سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت دریائے چناب کا پانی نہیں روک سکتا لیکن اب سرٹیفکیٹس کے اجراءکے بعد بھارت کو جارحیت کی شہ مل گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت کو سرٹیفکیٹس ملنے کے بعد ڈیموں کی تعمیر پر پاکستانکے اعتراضات کمزور پڑ سکتے ہیں

 

ایمزٹی وی(تعلیم)وفاقی وزیر احسن اقبال نے این ای ڈی یونیورسٹی میں انجینئر نگ لیب کا افتتاح کردیا۔ اس موقع ہر وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے این ای ڈی یونیورسٹی کو 900ملین کی گرانٹ فراہم کی جائے گی ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ایڈمن بلاک کے سامنے طلبہ وطالبات نے سیمسٹرامتحانی فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی حمزہ صدیقی نے کہاہے کہ جامعہ کراچی انتظامیہ نے بلاجوازاورخلاف ضابطہ فیسوں کااضافہ کرکے تعلیم دشمن پالیسی کو فروغ دیا۔

تعلیم ریاست کی بنیادی سہولتوں میں سے ایک ہے سندھ حکومت کو اس سے بری الذمہ نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامی نا اہلی حکومت ،سندھ کی عدم توجہی اور بد ترین سیاسی مداخلت بڑھتامالی خسارہ جامعہ کراچی کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے جس کا سارا بوجھ انتظامیہ طلباء پر ڈالنا چاہتی ہے ۔لیکن طلباء اپنا حق محفوظ کرتے ہوئے ظلم کے ہر ضابطے کو مسترد کر دیں گے

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے رجسٹریشن فارم کی تاریخ میں توسیع کردی۔جامعہ سندھ کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کےاعلامیےکےمطابق تدریسی سال 2015-16 کیلئے تمام کلیات، شہید ذوالفقارعلی بھٹو زرعی کالج ڈوکری اور خیرپور کالج آف ایگریکلچر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پہلے ٹرم میں رجسٹریشن کی تاریخ میں لیٹ فیس کیساتھ 12اگست 2016 تک توسیع کی گئی ہے

 

تفصیلات کے مطابق ایسے طلباء جو اب تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ امتحانات میں شریک ہونے کیلئے 75 فیصد حاضری لازم ہوگی۔

ایمزٹی وی(تعلیم)پرسٹن یونیورسٹی میں آغا ناصر کی یاد میں منعقدہ تعزیتی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ تقریب سےخطاب کرتےہوئے پرسٹن یونیورسٹی کے چانسلر اور ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا ہے کہ آغا ناصر مر حوم نے پاکستان میں ابلاغ عامہ کے اداروں کو نہ صرف مضبوط اور مستحکم کیا بلکہ ملک میں ابلاغ عامہ کے ذریعے رائے عامہ کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

ایمزٹی وی (تعلیم)محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری ذاکرعلی شاہ نے جعلی بھرتیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جعلی بھرتیوں میں محکمہ تعلیم کے12 افسران شامل ہیں جبکہ جعلی بھرتیوں میں سابق وزیرتعلیم پیر مظہر الحق کاکوئی کردارنہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں کراچی میں ہونیوالی 11ہزارجعلی بھرتیوں کی فہرست شامل ہے علاوہ ازیں جعلی بھرتیوں سے اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے ۔

 

رپورٹ کے مطابق جعلی بھرتیوں میں ملوث افسران کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاری کردہ رپورٹ ایک ہزار 354 صفحات پر مشتمل ہے

ایمزٹی وی (آزادکشمیر)نوازشریف نے فاروق حیدر کو وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے نامزد کر دیا ہے ۔ فاروق حیدر کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے وفاقی رہنما اور آزاد کشمیر سے نومنتخب ارکان شریک ہوئے ۔

 

نوازشریف نے یدایت کی آزاد کشمیر کی نئی حکومت اداروں کو مضبوط اور کرپشن سے پاک نظام بنائے ۔ ایک ایماندار اور قابل کابینہ تشکیل دی جائے ۔ آزادکشمیر میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، مسلم لیگ ن کی حکومت وہاں سڑکوں کا جال بچھائے گی ۔

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کے تیسرے مرحلے میں بحریہ یونیورسٹی کراچی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ایم ایس ، ایم فل ، پی ایچ ڈی اور انڈر گریجویٹ طلباء وطالبات میں ہائی ٹیک لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے جس میں ڈاکٹرغلام رضا بھٹی مہمان خصوصی تھے ،

 

بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے ڈائریکٹر جنرل وائس ایڈمرل(ریٹائرڈ) خواجہ غضنفر بھی موجود تھے

ایمزٹی وی(تعلیم)نائیکون گروپ آف کالجز او رسکل ڈویلپمنٹ کونسل کےدرمیان معاہدہ طےہوگیا۔ معاہدے کےمطابق نائیکون گروپ آف کالجز او رسکل ڈویلپمنٹ کونسل نے فنی تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کو برٹش سر ٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ بچے بیرون ممالک روزگار حاصل کر سکیں نائیکون گروپ کی جانب سے عزیز فاطمہ ناز جبکہ اسکل ڈویلپمنٹ کی طرف سے چیئر مین خالد رحمان نے دستخط کئے ۔

 

عزیز فاطمہ ناز کا کہنا تھا کہ بچوں کو برٹش سر ٹیفکیٹ دئیے جا ئیں گے جن کی بدولت یہ سو سے زائد ممالک میں روزگار حاصل کر سکیں گے ، ان سر ٹیفکیٹس کی تصدیق برٹش کونسل اور وزارت خارجہ سے بھی کرائی جا سکتی ہے