Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(مظفرآباد) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کا اجلاس سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی صدارت میں ہوا۔

 

اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے بدترین شکست کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے چوہدری عبدالمجید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پرچوہدری عبدالمجید نے کہا کہ اگراراکین سمجھتے ہیں کہ انتخابات میں شکست کی ذمہ داری میری ہے تو میں پارٹی صدارت کا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔

واضح ریے آزادکشمیر میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے واضح طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کوبدترین شکست دی تھی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام قومی نفاذ اردو کانفرنس منعقد کی گئی۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر نےشرکاء سے خطاب کے دوران اردو زبان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہر صوبے میں اردو اور علاقائی زبان پڑھائی جانی چاہیے جب کہ اردو زبان کو ہرجماعت میں لازمی قرار دے دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اردو بڑی شیریں زبان ہے، اردو خوب پڑھیں لیکن تکنیکی چیزوں میں محدود نہ ہوں جب کہ میٹرک کے بعد تکنیکی نصاب پر زیادہ توجہ دی جانی چاہئیے، عالمی رینکنگ میں ٹاپ 500 یونیورسٹیز میں پاکستان کی کسی یونیورسٹی کا نام شامل نہیں۔

     

سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے مشیروزیراعظم عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا اعتراف کرنا ہوگا کہ ہم مسخ شدہ نظام تعلیم کو درست کرنے میں ناکام رہے اگر ہمارا نظام تعلیم اردو ک سانچے میں ڈھل جاتا توآج ہم بہت آگے ہوتے۔ پاکستان کے آئین میں اردو زبان کے نفاذ کا واضح طور پر لکھا ہوا ہے لیکن آج تک اس کا نفاذ نہیں ہوسکا جس کی بڑی وجہ بیورو کریسی کا تعاون نہ ملنا ہے جبکہ نفاذ اردو کے عدالتی فیصلے کے خلاف کابینہ اجلاس میں کئی وزرا نے بھی آوازیں بلند کیں۔ عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ اردو ہماری یکجہتی کی علامت ہے اور اس کی ترویج کے لئے حکومت اقدامات بھی کررہی ہے ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے بھی دس نکاتی ایجنڈا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اردوزبان کو ملک میں جلد ازجلد نافذ کیا جائےاور تمام وزارتیں دس نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں۔ تمام وزارتوں کی ویب سائٹس اردو زبان میں منتقل کی جارہی ہیں اور اس پر 80 فیصد عملدرآمد بھی ہوچکا ہے۔ عدالتوں میں بھی ہونے والی تمام کارروائی انگریزی میں ہوتی ہے لیکن اب عدالتوں میں کیسز اور سمریاں بھی اردو زبان میں ہوں گی۔


ایمزٹی وی(تعلیم)کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں، جس کے بعد سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں میں درس وتدریس کا عمل بحال ہوگیا ہے۔ نجی اسکولوں میں پہلے ہی روز روایتی گہما گہمی نظر آئی جب کہ بچوں کی بڑی تعداد اپنے دوستوں سے 2 ماہ بعد ملنے پر خوش اور چھٹیوں کے دوران اپنی سرگرمیوں سے متعلق بتانے کے لیے بے تاب نظر آئے۔ سرکاری اسکولوں میں تدریسی عملہ تو حاضر ہوا لیکن طلبا کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی، اساتذہ کا کہنا تھا کہ تعطیلات کے بعدابتدائی دنوں میں طلبہ کی تعداد میں واضح کمی ہوتی ہے جبکہ بچے بھی پڑھنے میں دلچسپی نہیں لیتے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں درجنوں اسکول تاحال بند ہیں اور انہوں نے یکم اگست سے ہی تدریسی عمل شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکول محکمہ تعلیم کے احکامات پر عمل کریں، احکامات نہ ماننے والے اسکول مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی،چند نجی اسکولز کو زبردستی بند رکھا گیا ہے جواسکول بند ہیں انہیں شو کاز جاری کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال روایتی طور پر یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں لیکن رواں برس شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے 19 مئی سے 24 جولائی تک سالانہ چھٹیوں کا اعلان کردیا تھا۔

ایمزٹی وی(تعلیم) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک ترک اسکولوں کی بندش سے پاکستان میں شرح خواندگی میں مزید کمی آئے گی لہذاٰ اسکولوں کو بند نہیں ہونا چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان میں موجود پاک ترک اسکولوں کی ممکنہ بندش پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم مضبوطی سے ترک جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم پاکستان میں موجود پاک ترک اسکولوں کو بند نہیں ہونا چاہئے کیونکہ پاکستان میں پہلے ہی شرح خواندگی انتہائی کم ہے اوراگر ان اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا تو یہ عمل ملک میں شرح خواندگی میں مزید کمی کا سبب بنے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں تعینات ترک سفیر صادق بابر کا کہنا تھا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے پیچھے گولن تحریک تھی جس کے ترک حکومت کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس لیے انقرہ نے دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ممالک میں گولن گروپ کی سرگرمیوں کو روکیں اور پاکستان میں گولن کے تحت چلائے جانے والے اداروں کے حوالے سے ترک حکومت پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے،امید ہے کہ پاکستانی حکومت اپنے ملک میں فتح اللہ گولن کے تحت چلنے والے ادارے بند کردے گی

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان نائیجیریا کو 10 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا، دفاعی معاہدے کیلیے لیٹر آف کریڈٹ کو ستمبر تک حتمی شکل دی جائے گی۔ طیاروں کی فروخت تقریباً ایک ارب 25 کروڑ 74 لاکھ روپے کے عوض کی جائے گی، ایک سپر مشاق طیارے پر لاگت کا تخمینہ 12 کروڑ 58 لاکھ روپے ہے. رپورٹ کے مطابق پاکستان نائیجیریا معاہدہ رواں سال کے اوائل میں طے ہوا۔

ذرائع کے مطابق سپر مشاق طیاروں کی فراہمی رواں سال شروع ہو گی اور آئندہ سال تک مکمل کر لی جائے گی، پاک فضائیہ کے پائلٹ نائیجیرین ہوا بازوں کو تربیت فراہم کریں گے، طیارے نائیجیرین فضائیہ کے301 ہوا بازی تربیتی اسکول کڈونا کا حصہ ہوں گے، نائیجیریا سپر مشاق طیارے استعمال کرنے والا چھٹا ملک بن جائے گا، اس سے قبل سعودی عرب، ایران، شام، اومان اور جنوبی افریقہ بھی سپر مشاق طیارے استعمال کر رہے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس برقرار رکھنےکےلیےمقامی قوانین میں مطلوبہ ترامیم کرکے چائلڈ پروٹیکشن کنونشن پرعمل درآمد یقینی بنا دیا ہے۔ بچوں سے مزدوری لینے اورجنسی تشددکے حوالے سے عالمی سطح پرحقوق انسانی کی تنظمیوں کی طرف سے پاکستان کوسخت تنقیدکاسامناتھا اوریورپی یونین نے بھی اس جانب مناسب اقدام نہ کرنے پر جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کی دھمکی دی تھی جبکہ قصور واقعے نے بھی حکومت کو بچوں کے تحفظ کیلیے مناسب قانون سازی کرنے پر مجبور کیا۔ 

چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ مجریہ 2016 اورکرمنل لا سیکنڈ امنڈمنٹ مجریہ 2016 کی روسے تعزیرات پاکستان میں ترمیم کرکے جرم کرنے کی صورت میں بچوں کی عمرکی حدمیں اضافہ کیا گیا ہے۔ قانون میں ترمیم کے بعد جرم کی صورت میں بچے کی کم ازکم عمرکی حد 7 سال سے بڑھا کر10 سال کردی گئی ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ عمر 12 سے بڑھا کر14 سال کردی گئی ہے۔ قانون میں ترمیم کے بعد10سال سے کم عمرکابچہ معصوم تصورہوگا اوراسے جرم میں ملزم نامزد نہیں کیاجاسکے گا جب کہ 12 سال سے بڑا اور14 سال سے کم عمرکا بچہ اپنی بے گناہی خودثابت کرے گا۔ 

قوانین میں ترمیم کے بعداب بچوں کی تصاویراوروڈیو بنانا۔ انھیں جنسی تعلق کی ترغیب، تشدد، بچوں کو جنسی مقاصد کیلیے اسمگل کرنا قابل گرفت جرائم میں شامل کردیا گیا ہے جس میں 7 سال سے عمرقید تک سزا ہوسکتی ہے جب کہ جنسی تشدد کے بارے قانون میں ترمیم کے نئے مجوزہ بل میں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی فعل کی صورت میں سزائے موت تجویزکی گئی ہے۔ قانون میں ترمیم کانیامجوزہ بل پارلیمنٹ کے آئندہ مشترکہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیاجائے گا۔ بچوں سے مشقت لینا قانوناً جرم قرار دیاگیا ہے، بچوں سے مزدوری کرانے والوں کوقیدوجرمانے کی سزائیں دی جاسکیں گی۔ ذرائع کے مطابق جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس برقرار رکھنے کیلیے پاکستان کو27عالمی قوانین اورکنونشنزپرعمل درآمد یقینی بناناہے جن میں انٹرنیشنل لیبرلاکی توثیق اورسزائے موت کاخاتمہ شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے سزائے موت کی تعدادمیں اضافے، جبری گمشدگیوں اورسویلین افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل پرسخت تحفظات سامنے آئے ہیں اوراس ضمن میں حکومت پاکستان کو متعدد بارتحریری طورپرآگاہ بھی کیاگیاہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کے حوالے سے موجود خدشات دورکرنے اوریورپی یونین کوقائل کرنے کے لیے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین جسٹس (ر) علی نوازچوہان کوخصوصی مشن پریورپ بھیجا گیا تھا، انھوں نے برسلزاورجرمنی میں یورپی یونین کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ ملاقاتیں کرکے انھیں پاکستان کی صورت حال سے آگاہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابیوں کیلیے کچھ رعایتیں دینے کی درخواست کی۔

ایمزٹی وی(تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کے سائنس اور جنرل گروپ کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔اعلامیہ کے مطابق انرولمنٹ فارم25 جولائی سے25اگست تک قائم کرائے جاسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں 29 اگست سے شروع ہونے والے نئے سیمسٹر کے بی بی اے ،بی ایس،بی ای،ایم بی اے ، ایم سی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام میں داخلہ کیلئے پری ایڈمیشن ٹیسٹ اتوار 24 جولائی کو صبح دس بجے مین کیمپس شارع فیصل کراچی پر منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ ایم اے جناح یونیورسٹی اس سال اپنے نئے سیمسٹر سے جو نئے ڈگری پروگرام شروع کرہی ہے ان میں بی ای (الیکٹریکل) ، ایم ایس (الیکٹریکل)پی ایچ ڈی(مینجمنٹ سائنسز، کمپیوٹر سائنس اور الیکٹریکل انجینئرنگ) شامل ہیں۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی کی بزنس ایڈمنسٹریشن فیکلٹی کی جانب سے بھی دو نئے ڈگری پروگرام بی ایس (اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس) اور ایم ایس (اکنامکس اینڈ فنانس) پہلی بار شروع کیے جارہے ہیں۔ -

ایمزٹی وی(تعلیم) محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ نا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم بیرون ملک میں ہیں، مگر محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ برقرار ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 25 جولائی کو کھل جائیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گرمیوں کی شدت کمی ہوگئی ہے اور مون سون کی بارشوں کا بھی کوئی امکان نہیں ہے، دوسری جانب سندھ میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے معاملے پر محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کا معاملہ محکمہ تعلیم کا نہیں محکمہ داخلہ کا ہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم)صوبائی ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی ڈویژن میں میٹرک پاس طلبہ کے کالجز میں 50فیصد داخلوں کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا،10سے 20فیصد تک داخلے کرنے والے کالجز کے پرنسپلزکو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سرکاری اسکولوں سے پاس ہونے والے 69ہزار طلبہ میں 30ہزار کو کالجز میں داخلہ دینا پڑے گا ،راولپنڈی ڈویژن میں پاس ہونے والے 70فیصد طلبہ پرائیویٹ کالجز کو ترجیح دے رہے ہیں، 70فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کو سرکاری کالجز میں تعلیمی وظائف دیئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق امسال راولپنڈی ڈویژن سے 87ہزارطلبہ پاس ہوئے ہیں جن میں69642 ریگولر طلبہ سرکاری اسکولوں سے پاس ہوئے ہیں جن میں اے پلس 6897اور اے 10502طلبہ شامل ہیں۔ 16 ہزارپرائیویٹ کالجز کی جانب سے دی جانے والی میرٹ لسٹ پر پورااترتے ہیں ان طلبہ میں 70فیصد کی ترجیح پرائیویٹ کالجز ہوتی ہے کیونکہ ان کے مطابق سرکاری کالجز میں پڑھائی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے انہیں پرائیویٹ کالجز کی طرف رخ کرنا پڑتا ہے ،صوبائی حکومت نے سختی سے ہدایات دی ہیں کہ تمام کالجز 50فیصد تک داخلوں کو یقینی بنائیں اور کالجز کا اعتماد بڑھائیں