Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2016ء کے داخلے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم اگست سے ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5ستمبر 2016مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں علاقائی کیمپسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کئے جاسکیں گے ۔ سیل پوائنٹس ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سینیٹ میں مقبوضہ كشمیر میں بھارتی جارحیت كے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی جس میں بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مقبوضہ وادی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مقبوضہ كشمیر میں بھارتی جارحیت كے حوالے سے مذمتی قرارداد پیش کرنے کے لیے قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے ایوان کی كارروائی كو معطل كرنے كی تحریك پیش كی جس كو اتفاق رائے سے منظور كر لیا گیا، اس كے بعد راجہ ظفرالحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش كی جسے اتفاق رائے سے منظور كر لیا گیا۔ قرارداد میں كہا گیا ہے كہ سینیٹ مقبوضہ كشمیر میں ریاستی دہشت گردی، قتل عام، انسانی حقوق كی خلاف ورزی اور اظہار خیال كی آزادی پر پابندی كی مذمت كرتا ہے، مقبوضہ كشمیر میں كشمیری عوام كی غیر قانونی تسلط كے خلاف حالیہ جدوجہد میں ان كے ساتھ اظہار یكجہتی كرتے ہیں، بھارتی سیكیورٹی فورسز كے حالیہ قتل عام میں 50 افراد شہید، 3500 زخمی اور 150 نابینا ہوئے، بھارتی ریاست نے مقبوضہ كشمیر میں نسل كشی كی پالیسی اپنا ركھے ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہےکہ مقبوضہ كشمیر میں كالے قوانین ختم كیے جائیں كیونكہ وہ بنیادی حقوق كے خلاف ہیں، دنیا كی مبینہ سب سے بڑی جمہوریت نے مقبوضہ كشمیر میں بدترین سنسر شپ كی پالیسی اپنا ركھی ہے، سینیٹ مقبوضہ كشمیر میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق كے قوانین كی خلاف ورزی كی مذمت كرتاہے اور بین الاقوامی برادری، پارلیمانی تنظیموں سمیت انسانی حقوق كی تنظیموں سے اپیل كرتا ہے كہ وہ كشمیری عوام كی حق خود ارادیت كے حوالے سے اقوام متحدہ كی قراداد پر عملدرآمد كرائے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) آزادکشمیرکے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ناکامی پرتحریک انصاف کے کارکنان شدید مایوسی میں مبتلا ہیں اور پارٹی میں ہلچل مچ گئی ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بیرسٹرسلطان محمود سمیت دیگر مرکزی قائدین کو عہدوں سے برطرف کے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔
تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے آزادکشمیرکے عام انتخابات میں امیدواروں کے لیے بیرسٹرسلطان محمودکو کھلی چھٹی دے کر بڑی غلطی کی ہے جبکہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بیرسٹر سلطان محمود کی سربراہی میں قائم امیدواروں کی سلیکشن کمیٹی میں شامل نہ ہوکر دانشمندی کا مظاہرہ کیا ۔کارکنان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے من پسند امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ دیے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ کارکنان نے اپیل کی کہ بیرسٹر سلطان محمودکو ہٹا کر آزاد کشمیر میں انٹرا پارٹی انتحابات کرائے جائیں۔
کارکنان نے کہا اگر پارٹی چیئرمین عمران خان نے آزاد کشمیر میں پارٹی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اپنی پالسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو 2018 کے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کارکنان نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے تمام عہدیداروں کو عہدوں سے فارغ کیاجائے اورقبضہ گروپوں کو نکالا جائے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد پولیس کے ایڈیشنل آئی جی اشعر حمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے، ان کی لاش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اشعر حمید کی موت گولی لگنے سے ہوئی تاہم تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس کے مطابق اشعر حمید پولیس لائن میں رہائش پذیر تھے جہاں وہ مردہ پائے گئے اور جس وقت ان کی لاش کو برآمد کی گئی ان کی ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا۔ واضح رہے کہ اشعر حمید کو کچھ عرصہ قبل اے آئی جی آپریشنز کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور ان کے بلوچستان تبادلہ کے احکامات جاری ہوچکے تھے تاہم انہوں نے کوئٹہ جانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا تھا۔

ایمزٹی وی(تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ہومیو پیتھک ڈپلومہ، مدارس اور فاضل عربی کے سالانہ امتحانات2014 منعقدہ دسمبر2015 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔اس امتحان میں 272طلبا رجسٹرڈ ہوئے جن میں243طلبا نے امتحان میں شرکت کی اور187طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ 76.95فیصد رہا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ کے حالیہ اجلاس منعقدہ 6 جولائی میں اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ خلیل کے نام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ڈاکٹر ثمینہ خلیل نے ایم فل کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے جبکہ پی ایچ ڈی کی سند انوائرمینٹل اکنامکس اینڈ مینجمنٹ کے موضوع پر یونیورسٹی آف یارک برطانیہ سے حاصل کی ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ثمینہ خلیل اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر سے شائع ہونے والے تعلیمی جریدے کی ایڈیٹر بھی ہیں جو سال میں دومرتبہ شائع ہوتاہے اور پی ایچ ڈی پروگرام کی سربراہ بھی ہیں۔ ڈاکٹر ثمینہ خلیل نے مختلف جامعات سے پی ایچ ڈی کے ہم مرتبہ متعدد کورسز کیے ہیں جن میں امریکا ،سوئیڈن اور جاپان کی جامعات شامل ہیں اور ساتھ ہی متعدد بین الاقوامی اسکالرشپ بھی حاصل کی ہیں

ایمزٹی وی(تعلیم)حکومت نے میڈیکل کالجز میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹرکیلئے سفیدکوٹ لازمی قراردیتے ہوئے طلبا و طالبات کیلئے بھی نیا شیڈول جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی سمیت صوبہ بھرکے تمام میڈیکل کالجز کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ دوران ڈیوٹی تمام ڈاکٹرز سفید کوٹ پہننے کے پابندہوں گے جبکہ تمام ڈاکٹر،ملازمین اور طلبا و طالبات ڈیوٹی اور کلاسز کے طے شدہ اوقات کار کی مکمل پابندی کریں ۔ اسپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے جاری احکامات میں طلبا کیلئے پینٹ (جینزیا ڈریس)ڈریس شرٹ ،قومی لباس شلوارقمیض اورڈریس شوزیا جوگرزپہننا ہوں گے جبکہ شاٹس،آدھی آستین ،گول گلا ،ٹرائوزراورشال وغیرہ لینے کی مکمل پابندی ہو گی، طالبات کیلئے مکمل آستین،لمبی قیمض،سیدھی پیٹ ،لوزجینز ، شلوار اور دوپٹہ یا شال کی پابندی کرنا لازمی ہوگا جبکہ ٹی شرٹس،آدھی آستین ،لیگی ، جینز ، پینٹ،ٹرائوزر،مہنگی جیولری اور میک اپ پر پابندی ہوگی۔

ایمزٹی وی(تعلیم)سیکرٹری تعلیم کاچارج اسپیشل سیکرٹری تعلیم ممتاز شاہ کودے دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو بیرون ملک چھٹی پر روانہ ہوگئے ہیں جس کےبعد ممتاز شاھ کو سیکرٹری تعلیم کا چارج اسپیشل سیکرٹری تعلیم کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد دی ہے ذرائع کےمطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پرمبارکباد دی عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا تھا کہ روایتی طور پر وفاق کی حکمران جماعت ہی آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے۔ اس موقع پرعمران خان نے انتخابات میں تحریک انصاف کے کامیاب اور انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو بھی مبارکباد دی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف نے آزاد کشمیر میں کامیاب انتخابات کے انعقاد پرمنتخب نمائندوں اور کشمیری عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن انتخابات جمہوریت پرعوام کے اعتماد کاعکاس ہیں جب کہ متحرک جمہوریت، جمہوری عمل کا تسلسل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارجیت انتخابات کا حصہ ہے لیکن آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات کا انعقاد جمہوری قوتوں کی فتح ہے جب کہ حکومت اور عوام آزاد کشمیرکی نومنتخب حکومت کی ہرممکن مدد کرے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا امید ہے کہ نو منتخب نمائندے آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کے لیے کام کریں گے اور ساتھ ہی آزادی کی جدوجہد کو مستحکم کریں گے کیونکہ مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کی حمایت سیاسی تفریق سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کی آزادی کی حمایت کے لیے متحد ہے۔