Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(آزادکشمیر) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پر دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ ذرائع کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے سائنٹفک طریقے سے پری پول دھاندلی کی، ہم ان انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں احتجاجی پریس کانفرنس کریں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کرپشن، دھاندلی اور بدعنوانی کو شکست ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 26 نشستیں لے کر پہلے نمبر پر رہی جب کہ تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کو 2، 2 اور سابق حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کو صرف ایک نشست پر کامیابی ملی۔

ایمزٹی وی(آزادکشمیر) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گذشتہ روز ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا۔ قیاس آرائیاں تھیں کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مینڈیٹ تقسیم ہوگا ، لیکن مسلم لیگ (ن) نے اپنی بڑی حریف جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو زیادہ تر اضلاع میں شکست سے دوچار کیا۔ تفصیلات کے ممطابق غیر سرکاری نتائج کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود کے بہنوئی چوہدری اشرف بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سے ہار گئے۔ ضلع بھمبر میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق اور پارٹی کے نامزد امیدوار کرنل وقار نون بالترتیب بھمبر سٹی اور برنالہ سے کامیاب ہوئے۔ ضلع پونچھ کی 10 سیٹوں میں سے 9 پر مسلم لیگ (ن) یا ان کے اتحادی جے کے پی پی کو کامیابی حاصل ہوئی۔ ضلع کوٹلی کے 5 میں سے 3 حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کی برتری رہی۔ جبکہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کی 7 نشستیں حکمران جماعت نے حاصل کرلیں جبکہ بقیہ 2 نشستوں کے نتائج رات گئے تک موصول نہیں ہوئے تھے۔ پاکستان میں کشمیری پناہ گزینوں کے 12 حلقوں میں سے 9 پر مسلم لیگ (ن)، 2 پر پی ٹی آئی اور ایک پر پیپلز پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی۔ دوسری جانب سندھ سے 2 نشستیں حاصل کرنے والی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کو بھی اتنخابات میں بڑا جھٹکا لگا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ اجلاس آج دن 11 بجے ہوگا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، مشیر خارجہ، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ بھی شریک ہوں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی واپسی پر غور کیا جائے گا جب کہ اس موقع پر عسکری قیادت وزیراعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دے گی۔

ایمزٹی وی(تعلیم) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کےملازمین کااحتجاج تیسرےروزبھی جاری۔ بلاول ہاﺅس کےباہرملازمین کےاحتجاج پرچیرمین پیپلزپارٹی نے ایکشن لے لیا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو ذرداری نے وزیراعلیٰ کو ملازمین سے مزاکرات کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد وزیرعلیٰ سندھ نے ملازمین کے وفد کو 6 بجے ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔ملازمین کےوفد میں ایم پی اے ثانیہ ناز ،صدر لوئر اسٹاف یونین حمید بلوچ ، وقار لغاری اور فزا قریشی شامل ہونگی۔

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 41 وادی چھ اور LA35 جموں چھ کےانتخابات کے لئے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے نو اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔ پشاور میں مردوں کے ساتھ خواتین ووٹرز بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کررہی ہیں۔ دو سو سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خیبرپختونخوا میں مقیم کشمیری مہاجرین کےحلقہ ایل اے اکتالیس وادی چھ کے لئے خیبرپختونخوا کے نو اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔ پشاور میں ایک ہزار تین سو ووٹرز کےلئے دو پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری اسکول سٹی نمبر1 اورسٹی نمبردومیں مرد اور خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہی ہیں۔ پشاور میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے لئے دو سو اکیس پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ پولنگ کے موقع پرآزاد کشمیر اسمبلی کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماء بھی پولنگ اسٹیشنز کے قریب موجود ہیں۔ پشاور کے گورنمنٹ ہائراسکینڈری اسکول سٹی نمبر3 میں حلقہ ایل اے پینتیس جموں 6 کےلئے بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔۔ اس حلقہ میں تیرہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کی قائم مقام ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ اورسیکنڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2016 کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ایم بی بی ایس کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 9900روپے فیس کے ساتھ اوربی ڈی ایس کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 10200روپے فیس کے ساتھ29 جولائی تک جبکہ500روپے لیٹ فیس کے ساتھ12 اگست تک متعلقہ کالجزمیں جمع کراسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف نےکل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہونگے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیردفاع، قومی سلامتی کے مشیر، مشیر خارجہ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی‘ تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کرینگے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے پیدا ہونے والی صوررتحال اور افغانستان کے ساتھ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا جائے گ

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کرانے بی اے کےنتائج کااعلان کردیا۔جامعہ کراچی کی قائم مقام ناظم امتحانات پروفیسرڈاکٹرناصرہ خاتون کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ریگولرسال اول سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کااعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق امتحانات میں کل 6139 طلباوطالبات شریک ہوئے ،2183 طلبہ کوکامیاب جبکہ 3956 طلبہ کوناکام قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کاتناسب 35.56فیصد رہا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک پر اپنی پارٹی کے اہم رہنماؤں سمیت ہمیں بھی نظر انداز کیا ہے اس لئے وہ اس بار بھی 2014 کی تحریک کی طرح ناکام ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حکومت مخالف تحریک چلانے کے اعلان سے پہلے کسی اپوزیشن جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا اور مجھے یقین ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے اہم رہنماؤں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو بھی نظرانداز کیا ہے۔ اس لئے عمران خان کی 2014 کی تحریک بھی اسی وجہ سے ناکام ہوئی تھی اوراس بار بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اس اقدام سے حکومت کو بھرپور فائدہ اور اپوزیشن اتحاد کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے، پی ٹی آئی اس طرح کے اقدامات سے گریز کرے اور ایسی تحریکیں چلانے سے قبل ضرور سوچے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کا تمام تر سہرا پولیس کو دوں گا، صوبے میں رینجرز کو بھی اختیارات دیئے جائیں تاہم رینجرز کو بھی قانون اور قواعد کی پابندی کرنا ہوگی۔ عوام کو ایسا تاثر نہیں ملنا چاہئے کہ ریاست کے اندر بھی ایک ریاست ہے۔

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی حکومت بنے گی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جس طرح قومی خزانہ کو لوٹا گیا اس کا حساب لیں گے تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوا کریں گی ہمارے کارکنوں نے 15سال اپوزیشن میں گزارے اگلے پندرہ سال ان کی باری ہے ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے تعلیم یافتہ بچوں اور بچیوں کو میرٹ پر داخلے اور ملازمتیں ملیں گی اوپن میرٹ سسٹم کو لائیں گے تا کہ ریاست کا اصلی ٹیلنٹ سامنے آ سکے ہم نے یک طرفہ طور پر بھمبر کا امن برقرار رکھا ہے ہمارا مخالف فریق مفروروں کے ہمراہ تقریریں کرتا رہا ۔