Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے چناؤ کے لیے پولنگ شروع ہو گئی ۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دسویں عام انتخابات میں کل 49 نشستیں ہیں جن میں سے 41 جنرل نشستوں پر الیکشن ہورہا ہے۔ مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، 10 اضلاع پر مشتمل آزاد کشمیر کے انتخابی معرکے میں 42 سیاسی جماعتوں کے 423 امیدوار میدان میں ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق 41 حلقوں کے چھبیس لاکھ سے زائد ووٹر اپنے نمائندے چنیں گے جن میں 11 لاکھ 90 ہزار 839 خواتین بھی شامل ہیں ۔ انتخابات کے لئے 5429 پولنگ اسٹیشنز اور 8048 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جب کہ الیکشن کمیشن کا مرکزی کنٹرول روم مظفر آباد قائم کیا گیا ہے۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ۔ امن و امان کی بہتر صورتحال کے لیے پاک فوج کے سترہ ہزار جوان بھی فرائض انجام دیں گے ، ایف سی اور پنجاب کانسٹیبلری بھی تعینات رہے گی ۔

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی میں سینٹر فار ڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کیاگیا۔اس موقع پر گورنرسندھ عشرت العباد کاکہنا تھا کہجامعہ کراچی شہر قائد کی پہچان ہے کیونکہ اس سے فارغ طالب علموں نے زندگی کے ہر شعبہ میں کار ہائے نمایاں انجام دیے ہیں ۔ان کا مزید کہناتھا کہ گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تحقیق کے شعبہ میں بھی جامعہ کراچی ہمیشہ آگے رہی ، اس سینٹر کے قیام سے جرائم کے ثبوتوں کی سائنسی انداز میں دستیابی یقینی ہو سکے گی اور ثبوتوں کی عدم دستیابی کے باعث مجرمان کی رہائی کے واقعات کو کم کیا جاسکے گا ۔ گورنر نے مزید کہا کہ یہ سینٹر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو جدید تربیت کی فراہمی میں بھی مدد دے گا اور اس کے ذریعہ عدلیہ کو بھی فیصلے کرنے میں آسانی ہو گی ۔ اس موقع پر وائس چانسلر فیسر ڈاکٹر محمد قیصرنے کہا کہ جامعہ کراچی میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل فارنسک سائنس کے شعبہ میں انڈر گریجویٹ ،گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ لیول پر تعلیم دی جائے گی۔آغاز میں سینٹر سرٹیفکیٹ کورس منعقد کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد ڈپلومہ پروگرام کا آغاز ہوگا۔مذکورہ سینٹر پیچیدہ جرائم کے کیسز کو حل کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کو تعاون فراہم کرے گا۔سینٹر کے قیام سے ڈیجیٹل فارنسک سائنس کے شعبہ میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ایک سال کی مدت میں سینٹر میں دیگر سہولیات کا اضافہ کردیا جائے گا جن میں فنگر پرنٹنگ ،ڈی این اے لیب اور دیگر شامل ہیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم) راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ 2016کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات کے نتائج کا اعلان کردیا ،میٹرک پارٹ (ٹو) کی پہلی تین پوزیشنز کیڈٹ کالج کے طلبا لے اڑے راولپنڈی ڈویژن اٹک ،جہلم، راولپنڈی اور چکوال سے امتحان میں 121981طلبا وطالبات نے حصہ لیا ، 87024پا س ہوئے جن میں 44734طلبا اور42290طالبات شامل ہیں، 1073 غیر حاضررہے ، 187کے خلاف نقل کیسز بنائے گئے تفصیلات کےمطابق جنرل گروپ (بوائز) میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پنڈوری جہلم کے آفاق اکمل نے 926نمبرلیکر پہلی ، دارالعلوم پیر سید احمد ہمدانی فتح جنگ کے محمد بلا ل نے 924نمبر لیکر دوسری اور جامعہ بیت اسلام ساگر تلہ لنگ کے انیق اطہر نے 919نمبر لیکر تیسری پوزیشن لی جبکہ جنرل گروپ ( گرلز) میں گرامر پبلک ہائی اسکول فارگرلز سیٹلائٹ ٹائون کی حرین مجید نے 995نمبر لیکر پہلی ، نعمت نمرا نے 991نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سیلہ جہلم کی زینب نے 981نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ میٹرک سائنس گروپ میں پہلی تین پوزیشن لینے والے طلبا میں کیڈٹ کالج چوآ سیدن شاہ ثاقب جاوید نے 1070نمبر لیکر پہلی ، کیڈٹ کالج حسن ابدال کے محمد سمیدعالم 1069.1069نمبر لیکر دوسری ،کیڈٹ کالج حسن ابدال کے محمد ابوبکر اور اسی کالج کے زید علی نے 1068.1068نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،سائنس گروپ گرلز میں فوجی فائونڈیشن اٹک کی سمابیہ سحر نے 1069 نمبر لیکر پہلی ، رینٹ سیکنڈری سکول کری روڈ کی ثوبینہ مجیدنے 1065نمبر لیکر دوسری ، منیر پبلک سکول چکوال کی رتابہ عروج نے 1063 اور رینٹ سیکنڈری سکول کری روڈ کی قرآۃ العین نے بھی 1063نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔.

ایمزٹی وی(اسلام آباد) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قتل وغارت کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے ۔ شہر شہر ریلیاں اور جلوس نکالی جارہی ہیں ۔ دفاتر میں سرکاری ملازمین سیاہ پٹیاں باندھ کر پہنچے ۔ آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یہ عزم دہرا رہی ہے کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں وہ کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ نہتے کشمیریوں کے قتل و غارت کے خلاف پاکستان میں شہر شہر گلی گلی ریلیاں اور جلوس نکالے جا رہے ہیں ۔ سیمینار بھی منعقد کئے جارہے ہیں ۔ ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھ کا دفاتر میں حاضری دی اور کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ۔پاکستانی سفارت خانوں میں بھی یوم سیاہ کی مناسبت سے خصوصی تقریبات ہورہی ہیں ،بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی مختلف ممالک میں اقوام متحدہ کے دفاتر کے سامنے احتجاج کررہے ہی

ایمزٹی وی(تعلیم)بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے ملازمین نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ کی کرپشن اور اپنے خاندان کے لوگوں کی غیرقانونی بھرتیوں ،میڈیکل الائونس ،ہائوس سیلنگ الائونس اور دیگرمطالبات کے ساتھ یونیورسیٹی کے وی سی آفس کے باہر دھرنا دیا اور تمام دفاترمیں تالابندی کرواکروی سی کادفتربھی خالی کروادیا۔ یونیورسٹی میں تالا بندی کرنے کے بعدملازمین نے لیاری یونیورسٹی سے کراچی پریس کلب کی طرف پیدل مارچ کیا اورپریس کلب کے باہرعلامتی دھرنادیا۔اس موقع پروی سی لیاری یونیورسٹی کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ دھرنے سے حمید بلوچ ، شبیرسوہو ،فضا قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وی سی اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ملازمین کو دبانا چاہتے ہیں اورہمارے جائز مطالبات ماننے کے بجائے انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں ،انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، وزیراعلی سندھ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام پر بننے والی یونیورسٹی کو کرپشن کی نذرہونے سے بچایا جائے اورکرپٹ وائس چانسلراختربلوچ جس پرنیب میں بھی سخت کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں کو فی الفور ہٹایا جائے اور کوئی ایماندار وائس چانسلرتعینات کیا جائے

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ كمیٹی كی تشکیل نو كے لیے سفارشات تیار كرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورنے مرکزی رویت ہلال كمیٹی كی تشکیل نو کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی سفارشات تیار کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی تشکیل نو کے بعد موجودہ چیرمین مفتی منیب الرحمن كو عہدے سے ہٹا كر نیا چیرمین مكمل مشاورت كے ساتھ لگایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا كہ اس حوالے سے چاروں صوبوں كے جید علماء سے مشاورت كی جائے گی اور نئے ممبران كمیٹی میں شامل كیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی رویت ہلال كمیٹی میں تمام مسالک كو نمائندگی دی جائے گی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام اورانہیں تفویض کردہ خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی بحالی میں رینجرز نے کلیدی کردارادا کیا ہے لیکن سندھ حکومت نے رینجرز کو تفویض کردہ اختیارات میں توسیع کے معاملے پر ہر بار تاخیر کی، رینجرز کو اختیارات دینے میں تاخیر آپریشن کو متاثر کرے گی اور اس سے سول آرمڈ فورسز کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات ہوسکتے ہیں، اس لئے وزیر اعلیٰ سندھ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کردیں۔
دوسری جانب وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ رینجرز نے جانوں کی پروا کیے بغیر کراچی میں امن عامہ کی صورتحال بہتر بنائی لہذا رینجرز کی محنت اور کاوشوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائے جب کہ رینجرز اختیارات کی توسیع پر وفاقی حکومت اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرت ی رہیں گی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی تحریک کی تجویز مسترد کرنے اور ٹی او آر پر حکومت سے مزید مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اپوزیشن نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ میں بل لانے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے استعفیٰ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں پاناما پیپرزانکوائری ایکٹ بل لایا جائے گا جس کا نام پاناما لیکس انکوائری ایکٹ رکھا جائے گا جب کہ بل سینیٹ کے اسی سیشن میں پیش کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے لیکن یہاں وزیراعظم کے مقابلے میں وزرا کا رویہ مختلف ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹی او آر کے معاملے پر حکومت کارویہ غیر مناسب تھا کیوں کہ ہمیں کہا گیا کہ وزیراعظم کی واپسی پراپوزیشن سے رابطہ کریں گے لیکن ٹی او آر کے معاملے پر حکومت کی آگے بڑھنے کی نیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بل مسترد ہوا تو صوبائی اسمبلیوں میں پیش کیا جائے گا اور قومی اسمبلی کے ہراجلاس میں ٹی اوآر کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں میں اتفاق ہے.

ایمزٹی وی(تعلیم)پنجاب بھر کےتمام تعلیمی بورڈز میٹرک جماعت دہم کے رزلٹ کا اعلان 20 جولائی کو دن 10 بج کر 10 منٹ پر کریں گے۔ رزلٹ موبائل فون کے ذریعے بھی معلوم کیا جا سکے گا۔ موبائل سے رزلٹ معلوم کرنے کیلۓ اپنا رول نمبر لکھ کر ''بورڈ کوڈ'' پر بھیجیں گے۔ تمام بورڈ کے کوڈز درج ذیل ہیں۔ گوجرانوالہ 800299 راولپنڈی 800296 لاہور 80029 فیصل آباد 800240 بہاولپور 800298 سرگودھا 800290 ڈیرہ غازی خان 800295 ساہیوال 800292 ملتان 800293

ایمزٹی وی (تعلیم) آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی بڑی تعداد نے محکمہ تعلیم کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے خلاف سکھر پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر رفیق احمد میمن، عبدالجبار، عبدالرزاق لاشاری، ظہیر حسین اور دیگر نے بتایا کہ2015میں محکمہ تعلیم سندھ میں نوکریوں کے لیے ٹیسٹ د یے تھے تاہم1080 امیدواروں میں سے420 امیدواروں کی فہرست تیار کی گئی اور660اہل امیدواروں کو نا اہل قرار دیتے ہوئے فہرست سے خارج کردیا گیا جو میرٹ کی کھلے عام خلاف ورزی ہے ۔ امیدواروں نے سیکریٹری تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلیت رکھنے والے امیدواروں کو آفر لیٹر دے کر ان میں پھیلی ہوئی بے چینی دور کی جائے۔