Reporter SS
ایمزٹی وی (تعلیم)مدین گرلز ہائی اسکول سے سیکورٹی گارڈ کی گولی لگنے سے 4 طالبات زخمی ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق زخمی طالبا ت کوسیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا
ایمزٹی وی(تعلیم)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے دو طلبہ مینا(مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ) اسکالرشپ برائے 2016 کیلئے منتخب ہو گئے ۔ عمیر احمد الیکٹریکل انجینئرنگ اور ماہین محمود سول انجینئرنگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ منتخب طلبہ انڈیانا یونیورسٹی کے کیلی اسکول آف بزنس میں ایک ماہ کیلئے کلاسز لیں گے اور اس کے بعد واشنگٹن ڈی سی اور جارجیا کا دورہ بھی کریں گے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم)غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ نے دیہاتوں میں قائم اپنے اسکولوں کے یتیم طلبہ و طالبات کیلئے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا۔ افطار ڈنر میں وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں اور سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود سمیت مختلف سیاسی ر ہنماؤں نے شرکت کی ۔ پروگرام کا بنیادی مقصد یتامیٰ کی کفالت کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا تھا ۔ اس موقع پر رانا مشہود نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں 256ارب روپے کی خطیر رقم اسکولزایجوکیشن کے لئے مختص کی گئی ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ پنجاب گورنمنٹ نے تعلیمی بجٹ میں78فیصد اضافہ کرکے تعلیم دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم)وزیر مملکت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نےاعلیٰ تعلیم کی نئی ترقی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ طلبہ کو بیرون ملک اسکالر شپ، غیرملکی یونیورسٹیوں کی ایکریڈیشن اور معلومات پر مبنی نئی ویب سائٹ بنائے ۔ اس موقع پرچیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نےاسکالر شپ پروگرام اور فراہم کردہ سہولیات پر بریفنگ دی اور بتایا 2009ء سے 2654طلباء کو اسکالر شپ پروگرام کے تحت باہر بھیجا گیا، وزیر مملکت نے چیئرمین ایچ ای سی سے کہا نئی ویب سائٹ پر تمام معلومات فراہم کی جائیں جو طلباء کے اسکالر شپ کی دستیابی اور بیرونی یونیورسیٹیوں سے ایکری ڈیشن پر مشتمل ہوں۔ تمام سفارتخانوں کو خطوط ارسال کریں کہ وہ بین لاقوامی طلباکواسکالرشپ کی دستیابی سےمتعلق معلومات فراہم کریں ۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا مطالعہ کا پروگرام شروع کیا جس میں ان علاقوں کی شناخت کی جائے گی جہاں پی ایچ ڈی کی ضرورت ہے ۔ مثلاً ٹیکسٹائل ، کھیل ، لاجسٹک نقل و حمل اور سپلائی چین جیسے شعبوں میں ماہرین کی ضرورت ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) ایران نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کے خط کا جواب دے دیا جب کہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کوئی بھی تیسرا ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات اورسیکیورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ میں پیش رفت کا جائزہ اورخطے میں پائی جانے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے سلسلے میں پاکستان کی طرف سے حکومتِ ایران کو لکھے گئے مراسلے کا باضابطہ جواب بھی وزیرِداخلہ کے حوالے کیا۔ ایرانی سفیر سے ملاقات میں چوہدری نثار نے دونوں ملکوں کے مابین سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے بروقت تبادلے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا جب کہ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تیسرا ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ اور بھارت کے حاضر سروس نیوی کے آفیسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ایجنٹ کی بلوچستان میں گرفتاری کے بعد تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ ایران کے علاقے چاہ بہارمیں مقیم تھا جس پر وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کلبھوشن یادیو کی ایران میں موجودگی اورسرگرمیوں کے حوالے سے ایران کو خط لکھا تھا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ خواجہ آصف کے الفاظ سے ان کی ساتھ متاثر ہوئی لہٰذا وہ اپنے الفاظ پر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ کے اجلاس میں خواجہ آصف نے اپنی تقریر کے دوران بولنے پر شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہا تھا جس پر تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا تاہم خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریری خط کے ذریعے معافی مانگی تھی جسے شیریں مزاری اور تحریک انصاف نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کا نام لے کر انہیں ٹریکٹر ٹرالی کہا لہٰذا وہ ان سے براہ راست معافی مانگیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے مطابق جامعہ اردو (گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز)سال2016 کے تمام شعبہ جات کے طلباءو طالبات ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے انرولمنٹ فارم 21جون تک جمع کراسکتے ہیں ۔ گلشن اقبال کیمپس کے طلباءاپنے فارم نیشنل بینک یونیورسٹی روڈ برانچ اورعبدالحق کیمپس کے طلباءعسکری بینک بوہرہ پیربرانچ میں جمع کرائیں۔ انرولمنٹ فیس2ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ انرولمنٹ فارم کے ساتھ میٹرک سند کی کاپی،،شناختی کارڈکی کاپی،مائیگریشن سرٹیفکیٹ، اصل ماسٹرز کی مارک شیٹ( ایم فل، ایم ایس امیدواروںکیلئے)،اصل ایم ایس ایم فل مارک شیٹ(پی ایچ ڈی امیدواروں کیلئے)،اصل واﺅچر(فارم کیلئے)اور تین عدد تصاویر منسلک کریں۔
ایمزٹی وی(تعلیم)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے مختلف پروگرامز میں داخل شدہ تمام طلباء و طالبات کے کوائف اپنی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ہیں اور اعتراض شدہ داخلہ فارموں کی اطلاع تمام طلباء و طالبات کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کردی ہے ۔ یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے