Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

مانیٹرنگ ڈیسک : انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹوری یا اسٹیٹس میں دوسروں کو مینشن کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

کمپنی کے مطابق نئے فیچر کے تحت اب صارفین کسی بھی قریبی دوست کو اپنی اسٹوری یا اسٹیٹس میں مینشن کر سکیں گے اور مینشن ہونے والا شخص مذکورہ اسٹوری کو ری شیئر بھی کر سکے گا۔

اسی طرح اسٹوری یا اسٹیٹس کو لائیک کرنے کا فیچر بھی پیش کردیا گیا، اب تک صرف اسٹوری یا اسٹیٹس کو دیکھنے والے افراد کے ویوز دیے جاتے تھے لیکن اب دوسرے لوگ اسٹیٹس کو فیس بک پوسٹ کی طرح لائیک بھی کر سکیں گے۔

فیچر کے تحت کسی بھی اسٹوری یا اسٹیٹس کو لائیک کرنے والے شخص کا لائیک ری ایکشن کوئی تیسرا صارف نہیں دیکھ سکے گا، صرف اسٹوری شیئر کرنے والا شخص ہی لائیکس اور ری ایکشنز کو دیکھ سکے گا۔

نئے فیچر کے تحت جیسے ہی کوئی صارف دوسرے صارف کو اسٹوری یا اسٹیٹس میں مینشن کرے گا واٹس ایپ اسے ایک نوٹی فکیشن بھیج کر بتائے گا کہ اسے کسی اسٹوری میں مینشن کیا گیا ہے اور مینشن ہونے والا شخص اسٹوری کو ری شیئر بھی کر سکے گا۔

کسی بھی اسٹوری یا اسٹیٹس میں مینشن ہونے والے شخص سے متعلق بھی کوئی تیسرا فرد نہیں جان سکے گا۔اگرچہ واٹس ایپ نے مذکورہ فیچز کو پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے، تاہم فوری طور پر یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب نہیں، لیکن جلد ہی ان تک تمام صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

واٹس ایپ کے مطابق اگلے چند ماہ میں اسٹیٹس اور اپ ڈیٹس کی ٹیب میں مزید خصوصیات شامل کی جائیں گی تاکہ صارفین کیلئے اہمیت کے حامل لوگوں سے قریب رہنا آسان ہو سکے۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے نئے گریڈنگ سسٹم اور پاس پرسنٹیج پالیسی کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

اس طرح فیڈرل بورڈ پالیسی پر اطلاق کرنے والا ملک کا پہلا بورڈ بن جائےگا جس کے تحت اب طلبہ کو نمبروں کے بجائے گریڈز دیئے جائیں گے اور پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز ختم کردی جائیں گی ۔نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق 2025 سے ہوگا۔

دوسری جانب ضیاالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر انصار نے کہا ہے کہ نجی بورڈ ہونے کے ناتے ہمارا بورڈ نئے گریڈنگ پالسی کی مکمل تیاری کرچکا ہے اور ہم 2025 سے نویں جماعت اور گیارویں جماعت کے امتحانات لینے کے لیے تیار ہیں۔ آئی بی سی سی نے نئی گریڈنگ پالیسی کا جو فارمولا طے کیا اس کے مطابق 95 یا زائد نمبر کو A غیر معمولی گریڈ دیا جائے گا۔ 90 نمبر کو شاندار A دیا جائے گا، 85 نمبر کو بہترین A دیا جائے گا۔ 80 نمبر کو بہت اچھا B دیا جائے گا، 75 کو اچھا B گریڈ دیا جائے گا، 70 کو مناسب اچھا B دیا جائے، 60 کو اوسط سے اوپر C دیا جائے گا، 50کو اوسط D گریڈ دیا جائے گا، 40 تا 49 نمبر کو اوسط سے نیچے E گریڈ دیا جائے گا اور 40 سے کم نمبر والوں کو غیر تسلی بخش F گریڈ دیا جائے گا۔

اس حوالےسےسندھ کے سکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ بھی نئی گریڈنگ پالیسی منظوری دے رہا ہے اور دو دن کے اندر اس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کردیا جائے گا جس کا اطلاق سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا اور وہ 2025سے وہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نئی گریڈنگ پالیسی مطابق لیں گے۔

صوبہ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا خواہ اور بلوچستان کے تعلیمی بورڈز تاحال نئی گریڈنگ پالسی کی منظوری نہیں دے سکے ہیں۔

تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے نئے تعینات چیئرمین ڈاکٹر ثمر رضا تالپورنےانتہائی احسان اقدام اٹھاتےہوئے کا کئی برس سے کاپیوں کی جانچ کرنے والے اساتذہ کی رکی ہوئی رقم کے چیک جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ناظم امتحانات کی جانب سے سینٹرالائزڈ اسسمنٹ سینٹر تو بنا دیا گیا ہے لیکن اس میں کاپیاں جانچنے والے اساتذہ کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ،جس کی وجہ سے نتائج میں تاخیر کا خدشہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر رضا تالپور نے گزشتہ دنوں حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی بورڈ کو ملنے والی گرانٹ سے ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کے ساتھ ساتھ امتحانی کاپیوں کی جانچ کرنے والے اساتذہ کی رکی ہوئی رقم کے چیک بھی جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ رقم گزشتہ کئی سال سے تعلیمی بورڈ پر واجب الادا تھی جو کہ اب سیکڑوں اساتذہ کو دی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رواں سال امتحانی کاپیوں کی چیکنگ کے لئے ناظم امتحانات تعلیمی بورڈ انجینئر انور علیم خانزادہ کی جانب سے سینٹرالائزڈ اسسمنٹ سینٹر تو بنا دیا گیا ہے لیکن اساتذہ کی غیر حاضر ی ان کی جانب سے غیر سنجیدگی کوظاہر کررہی ہے جس سے امتحانی نتائج میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے ۔

اس ضمن پیرنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں علی شیر، غنی صدیقی اور دیگر نے اساتذہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسسمنٹ سینٹر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم وتحقیق(جی آر ایم سی) کا 61 واں اجلاس پروفیسر ڈاکٹرضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد رئیس کلیہ سائنس وٹیکنالوجی،پروفیسرڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی رئیس کلیہ نظمیاتِ کاروبار، تجارت و معاشیات، ڈاکٹرشاہد اقبال انچارج کلیہ فنون،ڈاکٹرحافظ محمد ثانی انچارج کلیہ معارفِ اسلامیہ،،ڈاکٹرراحت اللہ انچارج کلیہ الیکٹریکل انجینئرنگ ،ڈاکٹرصائمہ فراز شعبہ خرد حیاتیات، ڈاکٹر عبدالرحمن یوسف خان شعبہ عربی،ڈاکٹر محمد طارق محمود شعبہ معاشیات،ڈاکٹر راشد تنویر ڈائریکٹر ایڈ میشن،ڈاکٹر ثمرہ ضمیررجسٹرار (قائم مقام) بطور سیکرٹری شریک تھے ۔

کیلیفورنیا: یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی مدت 1 منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کردی ہے۔

یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی مدت کو بڑھا کر ٹک ٹاک کی طرح زیادہ سے زیادہ کرکے 3 منٹ کردیا ہے۔

15 اکتوبر سے تخلیق کار صارفین 3 منٹ پر مبنی یوٹیوب شارٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔

یوٹیوب شارٹس کے پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ٹوڈ شرمین نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ تبدیلی شارٹس پر اسٹوری شیئر کرنے کو مزید عمیق بنا دے گی۔ یہ تخلیق کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ درخواست کردہ اپ ڈیٹ تھی، لہذا ہم یہ فیچر اپ ڈیٹ کے لیے مزید لچک فراہم کرنے پر پرجوش ہیں۔

تاہم یہ بات ذہن نشین رہے کہ ٹک ٹاک پہلے ہی اس پر کام کرچکا ہے۔ 2021 میں ٹک ٹاک نے ویڈیوز کی زیادہ سے زیادہ لمبائی کو 60 سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ کر دیا تھا۔ فی الحالTikTok میں ریکارڈ شدہ ویڈیوز 10 منٹ تک لمبی ہو سکتی ہیں اور ایپ پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز 60 منٹ تک ہی لمبی ہو سکتی ہیں۔

کراچی: پاکستانی اداکار و گلوکارآغاعلی نےحنا الطاف سے اپنی طلاق کی تصدیق کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ کے کلپ وائرل ہورہے ہیں جس میں آغا علی نے اپنی طلاق کی تصدیق کی ہے۔

انٹرویو کے آغاز میں ہی احمد علی بٹ نے آغا علی کو ’’ہیپیلی ڈیوورس مین‘‘ کہہ کر پکارا، جس پر آغا علی نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے ایک دم کسی کو اونچائی سے نیچے پٹخ دیا‘۔

آغا علی نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ تھا اور زندگی میں کبھی اس کا تصور نہیں کیا تھا۔ میں شکر گزار ہوں کہ ہماری وجہ سے کسی اور جان (بچے) کو مشکلات نہیں اٹھانا پڑیں گی۔ جب میں پانچ سال کا تھا تو میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا، اس لیے میں سمجھ سکتا ہوں کہ بچہ ماں باپ کے بغیر کیسے رہ سکتا ہے۔ شکر ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

آغا نے پوڈ کاسٹ میں مزید کہا کہ میرے خیال میں زندگی کا کوئی بھی رشتہ ہو جو آپ نے اپنی خوشی سے بنایا ہو تو اس کو قائم رکھنے کے لیے آپ کو جی جان لگاکر پوری کوشش کرنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے لیکن اگر چیزیں درست سمت میں نہ ہوں تو رشتہ ختم کردینا چاہیے۔

اداکار نے کہا اچھی چیز یہ ہے کہ ہم دونوں کبھی ایک دوسرے کی عزت کرنا نہیں چھوڑیں گے اور یہ سب سے اچھی بات ہے کیونکہ اکثر جب رشتہ ختم ہوتا ہے تو لوگ ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے اور نفرت پیدا ہوجاتی ہے، جب بری طرح رشتے ختم ہوں تو بغض اور نفرتیں ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں جسے آغا علی نے مسترد کردیا تھا۔

رواں برس اگست میں مارننگ شو میزبان مدیحہ نقوی نے بھی اپنے شو میں آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کا تذکرہ کیا تھا، لیکن بعدازاں انہوں نے اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زبان پھسل گئی تھی۔

ملتان: پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں میزبان انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے کھانے کے وقفے تک ایک کھلاڑی کے نقصان پر 122 رنز بنا لیے۔

ملتان جاری ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر صائم ایوب 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نصف سنچریاں بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بڑے اسکور کی کوشش کریں گے اور اندازہ ہے کہ بڑی دیر سے جیت نہیں سکے، ہم تین فاسٹ اور دو اسپنرز کے ساتھ کھیلیں گے۔

انگلش اولی پوپ نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہے لہٰذا جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔

واضح رہے کہ ملتان میں اب تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ جیت چکی ہیں۔ انگلینڈ سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کو اسکی ہی سرزمین پر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

پاکستان پلیئنگ الیون
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون
زیک کرالے، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر۔

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کی مسجد اوراسکول پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اس مسجد اور اسکول کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین، بچوں اور بزگ شہریوں کی ہے۔

وزارت صحت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں مسجد اور اسکول سمیت متعدد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ شہید ہونے والوں کی تعداد 24 سے زائد ہوگئی جب کہ 100 کے قریب زخمی ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ کی وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ گزشتہ ایک برس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں ایک ہزار 245 مساجد میں سے 814 کو مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور دیگر 148 کو نقصان پہنچا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی بمباری میں مساجد کے ساتھ ساتھ غزہ میں قائم 60 میں سے 19 چرچ مکمل تباہ کردیے گئے۔ مذہبی مقدس مقامت کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ 35 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے چھٹےمیچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 119 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلادیشی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بناسکی۔

قبل ازیں شارجہ میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، ڈینی ویاٹ ہوڈج 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی سبحانہ موستری 44 رنز اور نگار سلطانہ 15 کے ساتھ قابل ذکر رہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی جبکہ یہ انگلینڈ کا پہلا میچ تھا۔

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں رات گئے بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی اور حبس کا زورٹوٹ گیا۔

موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آٹھ اکتوبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس کا سلسلہ جاری تھا۔ گزشتہ رات کالے بادلوں نے آسمان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔
چاند تمام تر کوششوں کے باوجود اپنا جلوہ نہ دکھا سکا۔ گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ٹھنڈی ہواؤں نے درجہ حرارت میں مزید کمی پیدا کردی تو گرمی اور حبس کے ستائے ہوئے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 8 اکتوبر تک بارشوں کے امکانات ہیں۔

ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے دن کی نسبت راتیں زیادہ ٹھنڈی ہونے لگی ہیں جو موسم سرما کے آمد کی اطلاع ہے۔

Page 45 of 2428