Friday, 29 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو عہدے پر بحال کر دیا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پرووائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو تین سال کیلئے تعینات کیا گیا، بغیر نوٹس دئیے دو سال قبل ہی حکومت پنجاب نے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام آئین اور قانون کے خلاف ہے، عدالت حکومتی اقدام کالعدم قرار دے۔

عالمی مالیاتی ادارےمشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے کہا ہےکہ گزشتہ سال پاکستان میں معاشی استحکام کی خوش آئند واپسی ہوئی اور ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

انگریزی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں ناتھن پورٹر نے کہا کہ افراط زر میں ڈرامائی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کی شرح مستحکم رہی ہے اور غیر ملکی ذخائر دگنا سے زائد ہوگئے ہیں۔

آئی ایم ایف مشن نے لکھا ہےکہ 2023 کے وسط میں پاکستان کو درپیش انتہائی بیرونی دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اس تبدیلی کی رفتار قابل ذکر ہے، گزشتہ سال پاکستان میں معاشی استحکام کی خوش آئند واپسی ہوئی اور ترقی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

ناتھن پورٹر نے مزید لکھا کہ پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے کیونکہ ماضی میں اس جانب بڑھائے گئے ہر قدم نے پاکستان کو پہلے سے زیادہ کمزور اور مقروض کیا ہے۔

اسلام آباد: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اسلحہ لے کر بھی جلسے کرتی ہے؟، راولپنڈی میں کسی کو تماشہ لگانے کی اجازت نہیں ہے، وہاں دفعہ 144 نافذ ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا ہمارے پاس تمام رپورٹس موجود ہیں کہ یہ لوگ فساد کرنا چاہتے ہیں، کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کے پی کا پیسہ پنجاب پر یلغارکرنے پر صرف ہو رہا ہے، پرویز خٹک صاحب بھی اسلام آباد پر یلغار کرنے آئے تھے، اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو اٹک کا پل نہیں پار کرنے دیا گیا تھا، گنڈاپور کو جلسے میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی اس لیے اٹک کا پل کراس کر گئے، حیرت عدالتوں پر ہوتی ہے جو انہیں احتجاج کا حق دینےکا کہتی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر مختلف شہروں سے راولپنڈی میں داخل ہونے والے تمام راستے بند کر دیے گئے۔

ایکسپریس وے فیض آباد کے مقام پر جزوی طور پر بند کر دیا گیا، فیض آباد میں ایکسپریس وے سے پیر ودھائی جانے والا راستہ بھی گاڑیوں کیلئے بند کر دیا گیا، فیض آباد پل کے اوپر سے راولپنڈی جانے والے تمام راستے بھی بند کر دیئے گئے۔
فیض آباد کو مری روڈ سے ملانے والے راستوں کو بھی کنٹینر لگاکر بند کر دیا گیا تاہم ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے فیض آباد جانے والا راستہ بند نہیں کیا گیا۔

جہلم، چکوال اور مری سے راولپنڈی جانے والے راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا سے مری آنے والے قافلوں کے لیے باڑیاں کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں جبکہ گھوڑا گلی اور پ

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ پہلی بار دنیا میں 200 ارب ڈالرز کمانے والے افراد کی فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس وقت دنیا میں 4 افراد 200 ارب ڈالرز سے زائد کے مالک ہیں جن میں مارک زکربرگ کے ساتھ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک، ایمازون کے بانی جیف بیزوز اور فرانس کے برنارڈ آرنلٹ شامل ہیں۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو اس وقت 202 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اور سب سے کم عمر فرد ہیں۔
یف بیزوز 214 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ ایلون مسک 268 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

برنارڈ آرنلٹ 201 ارب ڈالرز کے ساتھ اس وقت چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔
مارک زکربرگ 2024 کے دوران دنیا میں اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب رہے ہیں۔
خیال رہے کہ مارک زکربرگ کچھ عرصے قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے چلے گئے تھے۔
2022 میں میٹا ورس کی تیاری کے لیے پرعزم مارک زکربرگ کو بہت زیادہ مالی نقصان ہوا تھا۔
درحقیقت ایک موقع پر تو ان کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی بھی آئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد سے باہر نکل گئے تھے۔
مارک زکربرگ کی دولت 2022 میں گھٹ کر 35 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آگئی تھی کیونکہ اس وقت میٹا کے حصص کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔
مگر 2023 میں مارک زکربرگ نے اپنی توجہ حقیقی دنیا پر مرکوز کرتے ہوئے میٹا پلیٹ فارم کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر زیادہ کام کیا۔
یہ اقدامات کمپنی کے لیے اب تک بہتر ثابت ہوئےہیں اور مارک زکربرگ کی دولت میں رواں سال کے دوران 73.5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔

آئرلینڈ نے میٹا پر 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے۔آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) کی جانب سے جاری بیان میں میٹا پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

یہ جرمانہ 2019 کی اس رپورٹ کے باعث عائد کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ میٹا کی جانب سے کروڑوں صارفین کے پاس ورڈز کمپنی کے سرورز میں پلین ٹیکسٹ میں محفوظ کیے گئے تھے۔

اس حوالے سے ڈی پی سی کی جانب سے کئی سال تک تحقیقات کی گئی۔اس تحقیقات کا آغاز اپریل 2019 میں یورپ کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کے تحت کیا گیا تھا۔

اس وقت میٹا کا نام فیس بک تھا اور کمپنی کو آغاز میں کہا گیا تھا کہ جی ڈی پی آر کے تحت صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو مناسب طریقے سے محفوظ کرنا چاہیے۔تحقیقات کے نتائج میں ڈی پی سی نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنی یورپی یونین کے قانونی اصولوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی اور اس کی جانب سے پاس ورڈز کو انکرپشن کا تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔

اس کے نتیجے میں یہ خطرہ پیدا ہوا تھا کہ تھرڈ پارٹیز لوگوں کی حساس تفصیلات تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں۔
ڈی پی سی نے یہ بھی دریافت کیا کہ میٹا مقررہ ٹائم فریم کے دوران سکیورٹی لیک کے بارے میں آگاہ کرنے میں ناکام رہی جبکہ سوشل میڈیا کمپنی سکیورٹی لیک کے حوالے سے مناسب دستاویزی کام کرنے میں بھی ناکام رہی۔
ڈی پی سی کے ڈپٹی کمشنر گراہم ڈوئل کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ صارفین کے ڈیٹا کو پلین ٹیکسٹ میں محفوظ نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے اس طرح کے حساس ڈیٹا تک غیر متعلقہ افراد کی رسائی کا خطرہ بڑھتا ہے۔
دوسری جانب سے ڈی پی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کیے جانے پر میٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ 2019 کے سکیورٹی ریویو میں ہم نے دریافت کیا کہ فیس بک صارفین کے پاس ورڈز عارضی طور پر انٹرنل ڈیٹا سسٹمز میں ریڈ ایبل (readable) فارمیٹ میں محفوظ کیے گئے تھے۔
ترجمان کے مطابق ہم نے اس غلطی پر فوری اقدام کیا اور ایسے کوئی شواہد نہیں جن سے ثابت ہوتا ہو کہ ان پاس ورڈز تک کسی نے رسائی حاصل کی یا ان کا غلط استعمال کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب میٹا پر جی ڈی پی آر کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس سے قبل ڈی پی سی نے مارچ 2022 میں 2018 کی ایک سکیورٹی لیک کے باعث میٹا پر ایک کروڑ 70 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز تک کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے کا زیادہ امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.11 روپے فی لیٹر کا معمولی سا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

تاہم، ڈیزل کی قیمت میں 2.11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے لیکن حکومت 16اکتوبر 2024 سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن میں معمولی ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے۔

بیروت: اسرائیلی فوج نے بیروت حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ کے سربراہ حسن نصر اللہ گزشتہ روز بیروت حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی کرکی بھی حملے میں شہید ہوئے۔ حزب اللہ یا لبنانی حکام نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

قبل ازیں ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئےچئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں محسن نقوی کی جانب سے فیصل آباد میں جاری چیمپئنز کپ اور سٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے ضروری کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہر کمیٹی کی ذمہ داریاں طہ کی جائیں اور کام شروع کیا جائے، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں دنیا کی بڑی ٹیمیں آرہی ہیں، ہمیں انتظامات چاہیے ہیں

محسن نقوی نے اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراوجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ پی ایس ایل کے میچز بھی فیصل آباد میں کروانے پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، پی سی بی کے تمام ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

بیروت: اسرائیل کے میڈیا نے بیروت پرحملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ سمیت حزب اللہ کے3رہنما شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے داہیہ میں اسرائیل کے رہائشی عمارتوں پر حملے میں حسن نصر اللّٰہ کی بیٹی زینب نصر اللّٰہ سمیت حزب اللّٰہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور ان کے نائب حسین احمد اسماعیل شہید ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ یا لبنانی حکام نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے بیروت کی رہائشی عمارتوں کے تہہ خانوں میں اسلحہ ہونے کے دعوے کی تردید کی ہے۔

بیروت پر گزشتہ روز اسرائیل کے حملے میں 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 6 عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ حزب اللہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ محفوظ ہیں۔

حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر 65 راکٹ فائر کیے گئے جس سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔ اسرائیل کے شہر تل ابیب میں حملوں کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ فضائی دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور شیلٹرز کھول دیے گئے ہیں۔

Page 51 of 2428