اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کورونا کےنئے ویرینٹ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق کورونا کی نئی قسم کا تاحال کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ ملک میں نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے حوالے سے انتظامات مکمل ہیں۔
محکمے نے بتایا کہ ملک میں کورونا ویرینٹ اومی کرون سر اٹھانے لگا ہے اور ایک ہفتے میں 29 اومی کرون XBB کیسز رپورٹ ہوئے، یہ کورونا کا پرانا ویرینٹ ہے۔
این آئی ایچ نے واضح کیا کہ ملک بھی ابھی تک چین کا نیا ویرینٹ BF7 رپورٹ نہیں ہوا۔
کراچی: اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان پرانے ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کی بحالی کے تمام امکانات کو مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمد نےمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئےبتایا کہ ہم اب پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے بلکہ جو نئے پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں ان کی خامیاں درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں اب یہی پروگرام اور اس کی جگہ بی ایس تھرڈ اور دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری(ای ڈی) پروگرام ہی کو جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ گریجویشن کا دورانیہ بھی 4 سال بی ایس کی صورت میں ہی جاری رہے گا۔
یہ بات چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمد نےمیڈیاسے بات چیت میں کہی ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ پرانا ماسٹرز پروگرام (ایم اے ، ایم ایس سی اور ایم کام) جبکہ دو سالہ گریجویشن پروگرام(بی اے ، بی ایس سی اور بی کام) اب کسی صورت بحال نہیں ہوگا جاری رہیں گے۔
ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ پرانے ماسٹرز پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کے بجائے ایچ ای سی نے عالمی معیارات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ پروگرام تشکیل دیئے ہیں۔
ایک سوال پر چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی نے کسی بھی یونیورسٹی کو پرانے پروگرام کی بحالی کے لیے این او سی جاری نہیں کی نہ ہی کوئی نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے۔
کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام ’’اقتصادی ترقی میں تعلیمی اداروں کا کردار‘‘ کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔
سیشن کے مقرر دہران ٹیکنو ویلی، کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز کے ڈپٹی ایگزیکیٹو آفیسرپروفیسر ڈاکٹر حلیم حامد رضوی تھے ۔
دہران ٹیکنو ویلی کے ڈپٹی ایگزیکیٹو آفیسرپروفیسر ڈاکٹر حلیم حامد رضوی نےسیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہران ٹیکنو ویلی ایک ایسا ادارہ ہے جو دہران میں نالج پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے اور یہ نہ صرف انٹرپرینور شپ کامرکز ہے، بلکہ کنگ فہدیونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز کے جدت کاروں اور جامعہ سے باہر کے جدت کاروں کا پلیٹ فارم بھی ہے ۔ ٹیکنو ویلی میں پہلے سے ہی20 سے زائد بڑے ٹیکنالوجی مراکز اور متعدد اسٹارٹ اپس کا ایک فروغ پزیر ماحولیاتی نظام موجود ہے جس کا مقصد کامیاب چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی تشکیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمار امشن مملکت سعودی عرب کے اندر اور ملک سے باہر سائنس، انجینئرنگ اور بزنس کے شعبوں میں ایسی تبدیلی لانا ہے جو ہ میں دیگر اداروں سے ممتاز کرے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ توانائی کے میدان میں ہمارا ادارہ عالمی سطح پر قابل گریجویٹس ، جدیدتحقیق اور لیڈرشپ کی بنیاد پر شناخت کیا جائے ۔ان کا کہنا تھاکہ صنعتکاروں کے تعاون کے بغیرتحقیق ممکن نہیں ۔ ہم کیا چاہتے ہیں ، یہ اہم نہیں ہے بلکہ ہ میں یہ دیکھنا ہوگا کہ صنعتکار کیا چاہتے ہیں ۔
پروفیسر ڈاکٹر حلیم حامد رضوی نے بتایا کہ کنگ فہدیونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلزایک عالمی شہرت رکھنے والی ایک ممتاز جامعہ ہے جو عالمی سطح پر مسلسل دنیا کی ٹاپ200 جامعات میں شامل ہے اور عرب میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ ۔ جامعہ کی فیکلٹی، عملہ، اور طلباء کی کثیرالثقافتی کمیونٹی 57 قومیتوں کی نمائندگی کرتی ہے ۔
وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ولی الدین نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ تساہل پسندہیں ، انکی ذہنیت کو بدلنا بہت مشکل ہے ۔ اب صرف درس و تدریس پر اکتفا نہیں کیاجاسکتا ۔ ترقی اور آگے بڑھنے کے لیے مزید راستے تلاش کرنا ہوں گے ۔ صنعت کے ساتھ اچھے اور مضبوط روابط وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے ۔
قبل ازیں ڈین، فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈکمپیوٹرانجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے سرسید یونیورسٹی کی کارکردگی اور ترقی پر ایک جامع اور معلوماتی پریزنٹیشن دی ۔
کراچی: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف نو وکٹوں کے نقصان پر 345رنز بنا لیے۔
دوسراروز
نیوزی لینڈ نے اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی لیکن سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 اور کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پہلا روز
دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کانوے نے سنچری مکمل کی لیکن چائے کے وقفے کے بعد ڈیون کانوے 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
واضح رہےدونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا، سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔
ویب ڈیسک: دنیا بھر کی طرح گوگل نے بھی نئےسال کی مبارکباد منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔
گوگل کے ڈوڈل میں 2022 کے بعد 2023 کو دکھایا گیا ہے جس میں خوشی کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈوڈل میں 2023 کو خوش آمدید کیلئے آتش بازی بھی دکھائی گئی ہے جبکہ گوگل کے لفظوں کو نئے سال کیلئے سجایا بھی گیا ہے۔
سیکنڈوں میں مطلوبہ معلومات ڈھونڈ کر دینے والا دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن ’گوگل‘ نے نئے سال کی مبارک باد اپنے ڈوڈل کے ذریعے دی۔
لاہور: محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبےبھر میں میڈیکل کالجز2جنوری کے بجائے 8جنوری کو کھلیں گےجبکہ تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔
واضح رہے تعطیلات میں اضافہ موسم کی خرابی اور اسموگ کے باعث کیا گیاہے۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ نے اسکولوں کےاوقات کار تبدیل کردیئے
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں اسموگ کے باعث اسکولز کے اوقات کار تبدیل کریئے ہیں جسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پرائمری اسکولزکی کلاسزکا آغاز صبح 9:15بجے ہوگا جبکہ چھٹی دوپہر30:1بجے ہوگی
اورمڈل و ہائر اسکولزکے اوقات کارصبح00:9بجےمقرر کیا گیا ہے جبکہ چھٹی 30:2بجے ہوگی
نئے اوقات کارموسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد 2جنوری سے 31جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈےسیریزکے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
21 ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق،محمد رضوان، عامر جمال،ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود، شرجیل خان اور طیب طاہر شامل ہیں۔
ممکنہ کھلاڑیوں میں جنوری 2017 میں اپنا 25 واں اور آخری ون ڈے کھیلنے والے شرجیل خان بھی شامل ہیں جبکہ 2019 میں یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے کھیلنے والے شان مسعود بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو (نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کپ کے اختتام اور دوسرے ٹیسٹ کے دوران 16 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگا۔
قومی سلیکٹرز نے اس فہرست میں اُن چھ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنہوں نے ابھی ون ڈے میں شرکت نہیں کی۔ جن میں ابرار احمد، عامر جمال، احسان اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم اور طیب طاہر شامل ہیں جبکہ فخر زمان، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی (انجرڈ) اور زاہد محمود ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست شاہد آفریدی نے تیار کی ہے۔
کراچی: سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
کوئٹہ
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔مستونگ، قلات، تربت، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ اور مکران سمیت مختلف مقامات پر کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
موسم سرما کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے میں ایمرجینسی نافذ کر دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس، سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں رہنے کا حکم دیا گیا۔
آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے ٹارگٹڈ جگہوں پر عملہ اور ہائی مشینری پہنچا دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ اور ڈیوٹی آورز بڑھا دیے۔
پنجاب
موسم سرما کے بادلوں کا لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بسیرا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔ گلبرگ، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن، باغبانپورہ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئے۔جبکہ ضلع بہاولنگر، بھکر، شیخوپورہ، بورے والا، پنڈدادن خان، ملتان، رائیونڈ، پاکپتن، چشتیاں، مریدکے، ساہیوال، عارفوالا، چیچہ وطنی اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
ملکہ کوہسار مری، نتھیاگلی اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی جس کے باعث سیاح خوشی سے کھل اٹھے۔
موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد انتظامیہ بھی متحرک ہے، موسم سرما کی تعطیلات کے باعث سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سیاحوں کو اس بار برفباری کا طویل انتظار کرنا پڑا ہے۔
خیبرپختونخوا
پشاور میں بوندا باندی کی وجہ سے اچانک سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند میں کمی آگئی، نوشہرہ میں بھی ہلکی بوندا باندھی شروع ہوگئی۔
پاراچنار میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پہاڑوں اور درختوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، درجہ حرارت منفی 4 تک گر گیا۔
سندھ
مغربی ہواؤں کے تحت کراچی کے چند مقامات پر مطلع جذوی ابرآلود ہوگیا، بیشتر علاقوں میں دھوپ نکلی ہوئی ہے۔
سسٹم کے سبب سمندر کی جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی۔ ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20 کلو میٹر ریکارڈ ہو رہی ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔
شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اگلے ہفتے شہر میں دوبارہ خنکی بڑھ سکتی ہے۔
اسلام آباد: محکمہ وفاقی تعلیم نے موسمِ سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سردی میں اضافے کے باعث وفاق کے تمام نجی اسکولز 7جنوری تک بند رہیں گے۔