انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹر حارث رؤف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
پی سی بی نے کہا ہےکہ حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے۔
پی سی بی کے مطابق حارث رؤف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ اسکواڈ میں حارث رؤف کے متبادل فاسٹ بولر کا فیصلہ جلد کیا جائے گا اور محمد عباس کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
کراچی: فرسٹ ایئر کے تمام طلباءخبردارہوجائیں گورنمنٹ کالجز میں ڈیجیٹل حاضری کا آغازہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نےانٹر میڈیٹ کے طلباوطالبات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا اپنی حاضری یقینی بنائیں سالانہ امتحانات میں شرکت کے لئے 75فیصد حاضری لازمی ہے۔
75فیصد سے کم حاضری والے طلبا امتحانی فارم جمع کرانےسے قاصررہیں گے اس ضمن میں محکمہ تعلیم سندھ نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ جاری کردیا ہے تمام ط طلباء اپنا ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کریں۔
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے سلسلے میں تلاش کمیٹی میں 2اساتذہ کی نمائندگی کیلئے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔
ڈپٹی چیئر سینیٹ اے کیو خلیل کی زیر ِ صدارت اجلاس بدھ 7؍ دسمبر کوہوگا۔
یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے تلاش کمیٹی میں دو اساتذہ شعبہ حیوانیات کے سید اخلاق حسین اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے شیخ کاشف رفعت کے ناموں کی منظوریدی تھی جن کے ناموں کی اب توثیق سینیٹ سے کی جائے گی۔ اجلاس میں سینیٹ کے 6؍ نئے ارکان کے تقرر کے ناموں کی بھی منظوری دی جائے گی ان 6؍ ارکان کیلئے تقرر کے لیے تین تین ناموں پر مشتمل پینلز کا انتخاب نامزد کمیٹی پہلے کرچکی ہے۔
پہلے پینل میں اے کیو خلیل، احمد شاہ، سعید اللہ والا کے نام شامل ہیں۔ دوسرے پینل میںڈاکٹر ریاض شیخ، آصف زبیری اور شکیل الرحمٰن شامل ہیں۔ تیسرے پینل میں زہیر عشیر شمیم احمد اورمہناز رحمان شامل ہیں اور چوتھے پینل میں ڈاکٹر ہما بقائی ڈاکٹر جنید زیدی اور جسٹس(ر) فہیم صدیقی شامل ہیں۔
جبکہ اساتذہ کے دو پینلز میں شیخ کاشف رفعت ، ڈاکٹر سید اخلاق حسین اور محمد صارف شامل ہیں ، دوسرا پینل روشن علی، ڈاکٹر عمران انور منیر اور ڈاکٹر کمال حیدرپر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹ کے 6؍ ارکان ڈاکٹر توصیف احمد، ڈاکٹر اے کیو خلیل، شکیل الرحمان، صادق صلاح الدین، ڈاکٹر عرفان اور ڈاکٹر طاہر علی کی مدت 9دسمبر کو مکمل ہوجائے گی۔ اجلاس میں 2؍ ارکان سنڈیکٹ ڈاکٹر شاہد اقبال اور ڈاکٹر حافظ عبدالرشید کے ناموں کی توثیق بھی کی جائے گی ۔ ٹائم پے اسکیل کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات کی بھی منظوری دی جائے گی۔
لاہور: پاکستا ن کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں بنائے گئے پچ پر دبائو میں آگیا۔
تفصیلات کے مطا بق ناقص پچ کے باعث پاکستانی ٹیم کاانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزکا جیتنا مشکل ہوگیا ہے ٹیم کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث پنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں ہے
راولپنڈی اسٹیڈیم کے پچ کے بعدپی سی بی حکام کو اب ملتان ٹیسٹ کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔
جس کے نتیجے میں ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابر اعظم کے کہنے پر مشن ایمپوسیبل کے لیے ملتان پہنچ گئے ہیں جب کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں منگل کو ملتان پہنچیں گی، مشن کامقصد پچ بناؤ ،میچ بچاؤ ہے۔
مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان یوسف پچ کی تیاری میں چیف کیوریٹر آغا زاہد اور مقامی کیوریٹر کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔
پنڈی ٹیسٹ میں پچ پر ہونے والی تنقید کے بعد پی سی بی پر کافی دباؤ ہے، ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی ایسی پچ بنانا چاہتے ہیں جس پر پاکستانی بولروں کو ایڈوانٹیج ملے۔
راولپنڈی: انگلینڈاورپاکستان کےدرمیان سیریزکے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
ٹیسٹ کےتیسرے روزقومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق جبکہ کپتان بابراعظم سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 8 ویں سنچری مکمل کی۔
امام الحق نے 121 ، عبداللہ شفیق نے 114 ، اظہر علی 27 ، سعود شکیل 37 ، بابر اعظم نے 136 رنز بنائے۔
وِل جیکس نے عبداللہ شفیق کو 114رنز پر آؤٹ کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔ امام الحق 121 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر رابنسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اظہر علی 27رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنالیے۔
وقفے کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سعود شکیل 37 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم 136 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کراچی: جامعہ اردو نے ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کےلئےانٹری ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان کردیا۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹرسید اخلاق حسین کے مطابق ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ(داخلہ2023) 10دسمبر بروزہفتہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ایم ایس سی بلاک گلشن اقبال میں منعقدہوں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رپورٹنگ ٹائم صبح10 بجےہے۔
انٹری ٹیسٹ کے امیدواراپنا ایڈمٹ کارڈجامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk سے7دسمبرکو ڈائون لوڈ کرسکیں گے۔
لاہور: انصاف آفٹرنون اسکولز پروگرام کےتحت اساتذہ میں ٹیبلیٹ تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نےبطور مہمان خصوصی نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر تعلیم مراد راس کاکہنا تھاکہ جو ٹیبلیٹ آج دے رہے ہیں وہ چھے مہینے پہلے ہمارے پاس آئے تھے، صوبے بھر کے اساتذہ میں 11475 ٹیبلیٹ تقسیم کرنے جا رہے ہیں،اگلے چند دنوں یہ تمام ٹیبلیٹ اساتذہ تک پہنچ جائیں گے۔تمام ٹیبلیٹس بار کوڈیڈ ہیں، کوئی بھی ان کو کسی قسم کے ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہیں کر سکے گا
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹلائیزیشن کو جتنا فروغ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے دیا پاکستان کے کسی اور ادارے نے نہیں دیا ٹیکنالوجی کے مثبت اور جامع استعمال سے شفافیت کا عمل یقینی بنتا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ ہم نے 7 ہزار سے زائد سکولوں کو محض 6 ارب روپوں کے عوض اپگریڈ کیاانصاف آفٹرنون اسکولز پروگرام کی بدولت دو سے ڈھائی لاکھ بچے واپس اسکولوں میں آئےاوراس پروگرام کاانصاف آفٹرنون اسکولز پروگرام کا سب سے زیادہ فائدہ ہماری طالبات کو ہوا ۔
اس موقع پر سیکریٹری محکمہ ا سکول ایجوکیشن پنجاب، سپیشل سیکرٹری، پروگرام ڈائریکٹر PMIU, صوبے بھر کے تمام اضلاع کے سی ای اوز و دیگر موجود تھے ۔
کراچی: جامعہ کراچی شعبہ ویژول اسٹڈیز کاداخلہ ٹیسٹ کل ہوگا۔
تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے پورٹل پر اَپ لوڈ کردیئے گئے ہیں جس پر رپورٹنگ ٹائم امتحانی مرکزاور کمرہ امتحان کا نمبردرج ہےانچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن(چارسالہ پروگرام)،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام)میں داخلوں کے لئے داخلہ ٹیسٹ اتوار04 دسمبر2022 ء کو فیکلٹی آف آرٹس کے شعبہ پولیٹیکل سائنس میں منعقد ہوگا۔
تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے پورٹل پر اَپ لوڈ کردیئے گئے ہیں جس پر رپورٹنگ ٹائم امتحانی مرکزاور کمرہ امتحان کا نمبردرج ہے۔طلبہ اپنے ایڈمٹ کارڈ اپنے پورٹل سے پرنٹ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امتحانی مرکز اور مقررہ وقت کی تفصیل ایڈمٹ کارڈ پر موجودہے۔علاوہ ازیں طلبہ کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میل بھی آگاہ کردیاگیاہے۔داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 10:00 بجے اپنے اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پر حاضری کو یقینی بنائیں۔
دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کیمرون نے برازیل کو 0-1 سےشکست دے دی۔
لُوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں کیمرون نے برازیل کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے دی۔
کیمرون کی جانب سے ونسنٹ ابو بکر نے دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں گول اسکور کر کے کیمرون کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
گول کا جشن منانے کے لیے شرٹ اتارنے پر ونسنٹ ابو بکر کو ریڈ کارڈ دِکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست برازیل نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے میں تین دن تعطیلات کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے قراردیا ہے کہ پنجاب حکومت سموگ کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے،آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو گرانے اورگاڑیوں کو قبضہ میں لینے کی قانون سازی کی جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ متعلقہ وفاقی وزیر کو بتایا جائےکہ پنجاب میں سموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے،بیجنگ اور شنگھائی کے علاوہ سموگ کے حوالے سے عالمی ماہرین کی مدد لی جائے۔عدالت نے مزید کہا کہ سیکریٹری ماحولیات جرمانوں کےحوالے سے عمل درآمد رپورٹ بھی پیش کریں، سیکریٹری ماحولیات ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں کو گرانے کے رولز وضع کریں۔
عدالت نے حکم دیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب سڑکوں پر نظر نہ آئیں، ایسی گاڑیوں کو بھی ایک نوٹس کے بعد قبضے میں لے کر نیلام کرنے کا رولز بنایا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ ناقص فرنس آئل استعمال کرنے والی صنعتوں، بھٹوں کوبند کرنے کے بجائے اب گرانے کے رولز بنائیں جائیں، رولز کا مسودہ فوری بنا کر عدالت میں پیش کیا جائے،صرف ایک نوٹس کےبعد اگر باز نہ آئیں تو ایسی صنعتیں گرا دی جائیں