Saturday, 30 November 2024

ایمزٹی وی (سیاسی) دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے سیاسی رہنما متحد ہوگئے ، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے لئے سیاسی راہنمائوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اور اب تک عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان، آفتاب شیرپائو، جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق اور ایم این اے طارق اللہ، جے یو آئی ف کے مولانا عبد الغفورحیدری, وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیراعظم کے مشیرامیر مقام اور مسلم لیگ (ن) کےاقبال ظفرجھگڑا اجلاس کےلئے گورنر ہائوس پشاور پہنچ چکے ہیں جبکہ، خورشید شاہ، اعتزاز احسن، فاروق ستار اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اہم راہنما وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شریک ہوںگے۔ پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان بھی دیگر قومی راہنمائوں کے ساتھ بیٹھیںگے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گرد سن لیں ہم اپنے بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیںگے ۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)نئی دہلی میں  سانحہ پشاور کے غم میں بھارت کے اسکولوں میں آج 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔پاکستان کی طرح معصوم بچوں کی شہادت پر بھارت بھی سوگوار ہوگیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر متعدد اسکولوں میں سانحہ پشاور کی یاد میں2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، گجرات کے اسکولوں میں بچوں نے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور دہشت گرد حملے کی مذمت کی ، بچوں نے بینر اٹھا رکھے تھے ، جس پر دہشت گردوں کی مذمت کی گئی تھی۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے سانحہ پشاور پروزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ امریکی عوام کی طرف سے گہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہیں۔ سانحہ پشاور پر امریکی صدر باراک اوباما نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ امریکی صدر اوباما نے کہا کہ وہ اپنی اور امریکی عوام کی طرف سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مدد کے لئے پرعزم اورتیارہیں، امریکی صدراوباما نے کہا معصوم بچوں پر دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) پشاورکے مقامی تھانہ میں اسکول حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی، قتل اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کئے گئے ہیں۔ وارسک روڈ پرآرمی پبلک اسکول میں گزشتہ روز ہونے والے واقعہ کی رپورٹ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پولیس اسٹیشن میں پولیس کی جانب درج کر لی گئی ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی، قتل اقدام قتل کے تحت دفعات درج ہے۔ رپورٹ کے مطابق جان بحق افراد کی تعداد 141 اور زخمی افراد کی تعداد 130 بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے لئے باقاعدہ ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔

ایمزٹی وی(پشاور) کورہیڈکوارٹر پشاور میں اسکول حملے کے شہداء کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ، گورنراوروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، اسپیکر صوبائی اسمبلی، کور کمانڈر پشاوراور سول و عسکری حکام نے شرکت کی ۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت پاکستان نژاد وزراء ارکان پارلیمنٹ اور کمیونٹی شخصیات نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کیمرون کا کہنا ہے کہ پاکستان سے یہ انتہائی بری خبر آئی ہے۔ اس قدر زیادہ بچوں کی شہادتیں ایک سانحہ ہیں۔ ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کروڑوں انسانوں کی طرح بچوں کے اس غم میں شریک ہیں اور سب کے ساتھ مل کر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ دہشت گرد انہیں کبھی شکست نہیں دے سکیں گے۔ برطانوی وزیر برائے کمیونٹیز امور لارڈ طارق احمد نےسانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی ایمان نہیں ہے۔ اس طرح کا رویہ رکھنے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ضروری ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سیاسی پارٹیوں سے کہا کہ وہ اپنے اختلافات کو بھلا کر پاکستان کے دشمنوں کا مقابلہ کریں۔

 ایمز ٹی وی (کراچی) پشاور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں معصوم بچوں کی شہادت  پر آج ملک بھر میں سوگ کا سماں ہے شہر شہر کاروباری سرگرمیاں معطل اور سرکاری عمارتوں پر پرچم سر نگوں ہے۔ ملک بھر کی عدالتوں میں بھی آج ہڑتال کی جارہی ہے۔پاکستانی تاریخ کے المناک سانحے پر آ ج  ہر آنکھ اشکبار اورہر دل سوگوار ہے سانحے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پشاور کے مختلف علاقوں میں ادا کی جا رہی ہے۔ملک بھر میں آج دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ہے۔اور شہدا کے ایصال ثواب کیلئے تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔کوئٹہ میں پشاور سانحہ کے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فجر کی نماز کے بعد خصوصی دعائیں کی گئی۔ پشاور میں شہادت پانے والے آرمی اسکول کے طالبعلم اور اسٹاف کی بلندی درجات کیلئے کراچی سمیت ملک بھر کے اسکولوں میں قرآن خوانی اور دعا کاسلسلہ جاری ہے فیصل آباد کے تعلیمی اداروں میں سانحہ پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں۔سانحہ پشاور نے دنیابھر کو غم میں ڈبو دیاہے اور اسی سلسلے میں پڑوسی ملک بھارت میں بچوں نے دومنٹ کی خاموشی اختیار کی اور منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں ۔بھارت کے سکولوں میں سانحہ پشاور میں زخمی ہونیوالے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خاموشی اختیار کی گئی بچوں نے دہشتگردی کے خلاف پلے کارڈز بھی اُٹھارکھے تھے اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

ایمزٹی وی (اسپورٹس)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ پشاور سانحہ پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے، تاہم پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ انکا کہنا ہے کہ اگر دونوں ٹیم تیارہوجائیں تو آج ہونے والا میچ ملتوی بھی ہوسکتا ہے، جسکا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ پر چھوڑ دیا ہے ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) (کوئٹہ) سمیت بلوچستان بھر میں سانحہ پشاور کے باعث فضا سو گوار ہے سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں جبکہ پرائیوٹ عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ میں سانحہ پشاور کی مناسبت سے سرکاری طور پر3 روزہ سو گ کے اعلان کے بعد وزیر اعلی ہاوس، گورنر ہاوس، اسمبلی اور ہائیکورٹ کی عمارتوں سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگو ں ہے جبکہ ڈاسٹرکٹ کورٹ، سیشن کورٹ، اور اعلی عدالتوں کے بار رومز پرسیاہ جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں۔ تاجر برادری کی جا نب سے بھی شہر میں سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری طور پر سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کوئٹہ سے پشاور کےلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت کرینگے ۔

ایمزٹی وی (تجارت)سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری گندم کی سو کلو کی بوری 200 روپے سستی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، کل سے ملوں کو سرکاری گندم ملنے کے بعد آٹا 1 روپے کلو سستا کردیا جائے گا۔ سیکریٹری خوراک سندھ سعید اعوان نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ حکومت نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری گندم کی 100 کلو کی بوری 3400 روپے سےگھٹا کر 3200 روپے کردی ہے۔دوسری جانب فلار ملرز کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم ملنے کے بعد آٹے کی ایکس مل قیمت بھی 37 روپے سے کم کر کے 36 روپے 50 پیسے فی کلو کردی جائے گی ۔