Saturday, 30 November 2024

ایمزٹی وی (سیاسی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے جڑا ہے، انہوں نے یقین ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ملکی دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں رہیںگے اور مٹھی بھر ملک دشمن عناصر کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ آرمی چیف نے یہ بات کوئٹہ کے ای ایم ای سینٹر میں ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ تقریب میں وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، کمانڈر سدرن کمانڈ بھی شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ جوان اندرونی اور بیرونی خطرات سےنمٹنے میں بھرپور کردار ادا کریںگے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ بلوچستان کے عوام اس حقیقت کو جانتے ہوئے تمام ملک دشمن عناصر کو مسترد کر رہے ہیں۔ آج الحمداللہ بلوچستان کے بھائیوں میں یہ احساس اور یقین پیدا ہو چکا ہے کہ انکی خوشحالی کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی ہے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چاہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنوں کو انتہائی خندہ پیشانی سے برداشت کیا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ جمہوری احتجاج اور سول نافرمانی میں فرق واضح کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی جمہوری احتجاج کے نام پر لوگوں کی زندگی مفلوج نہیں بنائی جاتی اور نہ ہی سڑکیں بند نہیں کروا سکتی۔چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا کہ ان کہ حکومت ملک کی بہتری اور امن کی خاطر ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)    مکہ میں واقع مسجد الحرام کے باہر والے صحن میں سایہ فراہم کرنے کے لیے 300 سے زائد بڑی چھتریاں نصب کی جائیں گی۔ یہ چھتریاں 2,75,000 مربع میٹر پر پھیلے ہوئے مسجد کے صحن میں سایہ فراہم کریں گی۔

ویب سائٹ کے مطابق اس منصوبے کی منظوری سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ نے دی۔

مسجد نبوی میں لگی یہ چھتریاں موسمِ گرما کے دوران دن کے وقت کھل جاتی ہیں اور رات کو بند ہو جاتی ہیں۔ یہ پورا عمل صرف تین منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے۔

سعودی عرب کے حکام دنیا کی اس سب سے بڑی مسجد کو گرمی میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم رکھنے کے لیے ایک چھت بنانے کے ڈیزائن پر کام کر رہے ہیں۔

 ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )  گذشتہ ہفتے سویڈن میں ایک پولیس کے چھاپے کے بعد  پائریٹ بے بند کر دی گئی  جو دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں سے ہے۔

Isohunt کا کہنا ہے کہ اس نے قدم انٹرنیٹ پر معلومات کے تحفظ کی خاطر اٹھایا۔

پائریٹ بے پر فلموں، ٹی وی شوز اور موسیقی کے پائریٹیڈ یا غیر قانونی مواد تک رسائی کی بڑی فہرستیں دستیاب تھیں۔

سویڈش پولیس نے اسٹاک ہوم کے قریب یہ چھاپہ مارا جہاں اس نے پائریٹ بے کے سرورز پر قبضے میں لے لیے جس کے نتیجے میں تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

2012 میں پائریٹ بے نے اپنے ڈھانچے میں تبدیلی کی اور اسے آسانی سے نقل کیے جانے والا بنایا۔

ایمزٹی وی (سیاسی) پشاور میں وارسک روڈ پر ایک اسکول میں دہشت گرد داخل ہو ئے۔ جہاں سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی۔ وزیرصحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی۔ حملے میں 16 بچے، ایک ٹیچر اور چوکیدار شہید ہوئے، حملے میں 36 افراد زخمی ہوئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسکول حملے میں 20 طلبہ اور ایک سیکیورٹی اہل کار شہید ہوئے ہیں۔ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پولیس کے مطابق 6 سے7 دہشت گرد وارسک روڈ میں واقع ایک اسکول میں داخل ہوئے اور بچوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ پولیس نے اسکول جانے والے راستوں کو سیل کر دیا ہے۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں اسکول کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اور متعدد طلباء اور اساتذہ کو اسکول سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اسکول کے اندر سے دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ادھر ترجمان کالعدم تحریک طالبان محمد خراسانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہمارے چھ خودکش ساتھی اندر داخل ہوئے ہیں۔ اور یہ حملہ قیدی ساتھیوں کے قتل عام کے خلاف ردعمل ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 12 بچوں سمیت 14 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔ جبکہ 34 زخمی طالب علموں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے۔ جنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ خیبر پختونخوا حکومت سے بھی صبح سے رابطے میں ہیں، اسکول واقعے پر وزارت تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

برطانیہ کی  طالبہ نے کاغذ سے ایسا انوکھا عروسی جوڑا تیارکیا ہے جو ویسے تونیا نہیں لیکن اسکی انفرادیت یہ ہے کہ اسے طلاق ناموں کی مدد سے مکمل کیا گیاہے۔15سالہ ڈیمی نامی اس نوجوان ڈریس ڈیزائنر نے ایک ہزار پانچ سو طلاق ناموں کا سہارا لیتے ہوئے ایک انتہائی دیدہ زیب عروسی لباس تیارکیاہے ۔ اسکول کے ایک آرٹ پروجیکٹ کے سلسلے میں تیار کئے جانے والے اس برائیڈل ڈریس کو برطانیہ کے متعدد پیشہ ور ڈریس ڈیزائنرز نے بھی سراہا ہے

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیمیں داعش کو ختم کرکے ہی دم لیں گی- انہوں نے یہ سب ریاست نیو جرسی میں ایک فوجی اڈے کے دورے کے موقع پر فوجیوں سے خطاب میں کہی ۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی داعش کے خلاف سرگرمی سے کارروائی کررہے ہیں، کوئی اس غلطی میں نہ رہے کہ ہم داعش کو کمزور کریں گے بلکہ ہم اسے تباہ کرکے ہی دم لیں گے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ جو لوگ امریکا کے خطرے کا باعث ہیں، انہیں کہیں بھی محفوظ ٹھکانے نہیں ملیں گے-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

 چین میں ایک بے گناہ کو 18سال قبل پھانسی دئیے جانے پر عدالت نے والدین سے معافی مانگ لی- گزشتہ روزشمالی چین کی عدالت نےاعلان کیا کہ Huugjilt معصوم اور بے گناہ ہے  چینی عدالت نے 18 سال قبل ایک نوجوان Huugjilt کو قتل اور ریپ کے مقدمے میں62 دن کے اندر پھانسی کی سزاسنائی تھی۔ تاہم 2005 میں ایک سیریل کلر اور ریپسٹ کو گرفتارکیاگیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ کیس کی دوبارہ سماعت میں Huugjilt کو بے قصور پایاگیا۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے ہمارے شہر شہر احتجاج کا مرحلہ کامیابی سے کل مکمل ہو گیا ہے، اب اگلے مرحلے میں پورا پاکستان بند کریں گے اور اس کے بعد ہی ’پلان ڈی‘ پیش کریں گے لیکن اگر حکومت جوڈیشل کمیشن قائم کر دے تو احتجاج روک سکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ  لاہور نے اپنا فیصلہ سنا کر میرا دل خوش کر دیا ہے لیکن میں نے سنا ہے کہ وہاں خواتین کے ساتھ بد تمیزی ہوئی ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں جلسے میں گلو بٹ موجود تھے مگر ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ لوگ کون تھے۔آئندہ جیو نیوز ہمارے کسی پروگرام کی کوریج نہ کرے، یہ معاملہ خود ہی حل ہو جائے گا۔ انہوں نے  جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن کو ایک بار پھر مسلم لیگ ن سے تعلقات پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ترجمان پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے عمران خان کی تقریر کے حکومتی رد عمل پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید غلط الزام لگاتے ہوئے نہیں تھکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے ہاتھ سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور فیصل آباد میں کارکنوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں جبکہ موجوہ حکومت نے ظلم اور تشدد کی مثالیں قائم کی ہیں۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیئے۔