ایمزٹی وی (کھیل) اولٹمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ اس بار ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کریں لیکن یہ موقع ضائع کردیا، آسٹریلیا کیخلاف تیسری پوزیشن کیلیے ہونے والے میچ کے دوران پلیئرز میں حوصلے کی کمی دیکھنے میں آئی، یہ صرف پاکستان کیخلاف سیمی فائنل میں شکست کی وجہ سے ہوا۔
انھوں نے کہا کہ روایتی حریف ٹیم سے ناکامی نے کھلاڑیوں کو اس قدر دلبرداشتہ کیا کہ وہ اگلے روز صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے، انھوں نے گول کرنے کے کئی یقینی مواقع گنوائے۔ اولٹمنز نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کے باوجود میرا یقین ہے کہ موجودہ ٹیم کو برقرار رکھا جائے، پلیئرز پر مزید سخت محنت کریں تو مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ گذشتہ ایک سال کے دوران بھارتی ٹیم کی کارکردگی میں نکھار آیا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اولمپک گیمز 2016 سے قبل ہمیں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہوگی، کھلاڑیوں کی سب سے بڑی کمزوری گیند کو قابو کرنے کے بعد بہت جلد گرفت کمزور کردینا ہے، آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل اس حوالے سے پلاننگ بھی کی گئی لیکن دبائو کی وجہ سے عملدرآمد نہ ہوسکا۔
دوسری طرف آسٹریلوی ہاکی کوچ گراہم ریڈ نے کہاکہ برانز میڈل میچ میں ہم نے بھارت کی بانسبت بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے فتح نصیب ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم تشکیل نو کے مراحل سے گزر رہی ہے، ہم نے کئی تجربات کیے لیکن حوصلہ افزا نتائج کی وجہ سے پُر امید ہیں کہ مستقبل میں ٹیم ایک بار پھرعالمی سطح پر مسلسل فتوحات کا آغاز کردے گی۔
ایمزٹی وی (صحت) سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی اور مختلف امراض کے باعث مزید4 بچے انتقال کرگئے۔ رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ تھرپارکر میں غذائی کمی اور مختلف امراض کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کے سلسلہ جاری ہیں۔ آج بھی سول اسپتال مٹھی میں 4 بچے انتقال کرگئے۔ مرنےوالے بچوں میں 2 کا تعلق مٹھی،1 کا ڈیپلو اور ایک کا اسلام کوٹ سے ہے۔ اِس ماہ غذائی کمی اور مختلف امراض کے باعث 55 بچے انتقال کرچکے ہیں ۔
ایمزٹی وی (سیاسی) لاہورہائی کورٹ نے این اے 122 کے انتخابی رکارڈ کی جانچ پڑتال کے حوالےسے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اور توہینِ عدالت کےضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے دونوں درخواستوں کی سماعت کی۔ سردار ایازصادق کے وکلاء خواجہ سعید الظفر اور اسجد سعید نےمؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی درخواست پرابتدائی اعتراضات کا فیصلہ نہیں کیا، صرف عمران خان کی شہادتوں پر این اے122 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی، کاؤنٹرفائل اورالیکٹرول رول کے مواز نے کا فیصلہ سنا دیا جبکہ ٹریبونل نے انکی شہادتوں کو قلم بند بھی نہیں کیا. اس پر عدالت نےاستفسارکیا کہ آپ نے کیسے محسوس کر لیا کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ آپ کےخلاف ہے۔ ٹریبونل نے ابھی آپکی شہادتیں قلم بند کرنی ہیں۔ اسکے بعد ہی مرکزی کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ عدالت نے توہینِ عدالت سمیت دونوں درخواستیں مسترد کر دیں ۔
ایمزٹی وی (سیاسی) تحریک طالبان پاکستان نے پشاور میں اسکول پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے، ترجمان تحریک طالبان پاکستان کا کہنا ہے کہ ہدف اسکول کے بچے تھے۔ حملے میں 3 طالب علم جاں بحق اور 25 سے زائد اساتذہ و طالب علم زخمی ہو ئے۔
ایمزٹی وی (سیاسی) جیکب آباد میں قومی شاہراہ پر سی این جی اسٹیشن میں سلنڈر کا دھماکا ہوا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر کوئٹہ روڈ کے قریب سی این جی اسٹیشن میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے اسٹیشن کی چھت اڑ گئی اور ارد گرد کے شیشے ٹو ٹ گئے، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک )
چیمپینز ٹرافی میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کچھ دیر میں بھارت سے وطن واپس پہنچ رہی ہے۔بھارتی سرزمین پرکھیلے گئے چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو زیر کیا جبکہ ۔ہالینڈ کو بھی پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔لیکن فائنل گرین شرٹس جرمنی کو زیر نہ کرسکے۔پاکستانی ٹیم گولڈ میڈل تو نہ جیت پائی ،لیکن شاندار کارکردگی کی بدولت سلور میڈل اور پوری قوم کے دل کوضرور جیت پائی۔قومی ٹیم کچھ دیر میں براستہ واہگہ بھارت سے لاہور پہنچ رہی ہے جہاں کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
1971 کو آج ہی کے روز پاک بھارت جنگ کے دوران مشرقی پاکستان کو ہم سے الگ ہوئے آج تنتالیس برس گزر چکے ہیں ، مگر آج بھی اس دن کی تکلیف اور اذیت کا اثر کم نہ ہوسکا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ملک کے دونوں بازوؤں کے درمیان پہلی دراڑ، اردو کو قومی زبان کا درجہ دیئے جانے پر پڑی، جسے اس وقت کی حکمران جماعت کی جانب سے 1951 میں مشرقی پاکستان میں انتخابات نہ کرواکر گہرا کیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید اضافہ ہوتا گیا۔1970 کے عام انتخابات میں مجیب الرحمان کو واضح اکثریت ملی لیکن اقتدار انہیں سونپنے کے بجائے آمریت کا سہارا لیا گیا اور بالاخر بھارتی جارحیت نے ملک کو توڑنے کے لئے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ۔جس کے بعد پرتشدد مظاہروں سے حالات مزید بگڑ گئے۔دشمن نے بھی اس کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگی عزائم کو عملی جامہ پہنایا اور پاکستان پر جنگ مسلط کر دی جو سقوط ڈھاکہ پے ختم ہوئی ۔مشرقی پاکستان میں ملک کو ٹوٹنے سے روکنے کے لئے قربانیاں بھی دی گئیں تھیں اور بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ہر ممکن کوشش بھی کی گئی تھی ان میں بنگالی اور غیر بنگالی دونوں ہی شامل تھے۔ گو کہ اب مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنے تینتالیس برس گزر گئے ہیں لیکن کروڑوں پاکستانیوں کے دل آج بھی مشرقی پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں۔ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز ، ریلیاں اور دیگر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں،تجزیہ کار کہتے ہیں تاریخ سکھاتی ہے کہ سیاسی اور انتظامی فیصلوں میں غلطیوں سے بچاجاتا تو آج پاکستان کی تاریخ پر یہ سیاہ داغ نہ ہوتا۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں نوجوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ہیں- اس موقع پرپاک فوج کے ۵۸۰جوانوں نے تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا ، تقریب میں فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
کوئٹہ کینٹ میں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، جس کے بعد بلوچستان سے پاک فوج میں شامل ہونے والے فوجی جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا ۔ ۔ فنکاروں نے مقامی زبانوں میں رقص اور ملی نغمے پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا ۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبائی وزراء اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی ہے جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹینٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ بھی تقریب کا حصہ ہیں ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
ایمزٹی وی (موسمیات) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے، حد نگاہ صفر ہونے پر شيخو پورہ سے لاہور تک موٹروے دو مقامات پر بند کردی گئی۔ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بھی موٹروے بند کردی گئی۔ پشاور، اسلام آباد موٹروے ایم 1اور 2 پر حد نگاہ 5 میٹر رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی دھند پڑنی شروع ہو گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث لاہور سے کالا شاہکاکو تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے ذرائع کے مطابق موٹروے پر لاہور سے کالا شاہکاکو حد نگاہ صفرہونے پر ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا۔ موٹروے ذرائع کے مطابق بابو صابو انٹر چینج اور ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج سے موٹروے پر جانے والی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے جبکہ لاہور سے بھیرہ اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے مختلف مقامات پر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جسکے باعث موٹروے پرسفر کرنے والی گاڑیوں کواحتیاط اور اسپیڈ آہستہ رکھنے اورفوگ لائیٹس کے استعمال کی ہدایت دی جا رہی ہیں ۔
ایمزٹی وی (سیاسی) لاہور کی سڑکیں بند ہونے سے مریضوں کو بھی راستہ نہ مل سکا جسکی وجہ سے 4 مریض اسپتال جاتے ہوئے راستوں میں ہی دم توڑ گئے، مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ 17 دن کی بچی، 15سالہ لڑکے سمیت چار مریض اسپتال جاتے ہوئے راستوں میں ہی دم توڑ گئے۔ شاہدرہ کا 15سالہ لڑکا ایمبولینس میں، 17دن کی بچی کو چلڈرن اسپتال لایا جارہا تھا، دونوں شاہدرہ موڑ پر راستہ نہ ملنے اور اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سےدم توڑگئے۔ چوڑے پل پر راستہ نہ ملنے پرچونگی امرسدھو کا رہائشی رکشےمیں دم توڑگیا، 60سال کا شخص دل کا مریض تھا اوراسے پی آئی سی لے جایا جا رہا تھا، جبکہ 17 سال کی لڑکی کے بھی ایمبولینس میں دم توڑنے کی اطلاعات ہیں ۔