Saturday, 30 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (سیاسی) این اے 122 مبینہ دھاندلی کیس میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکلاء آج لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرینگے۔ ٹربیونل کےتھیلے کھولنے کے حکم پر انکوائری کمیشن کا پہلا اجلاس آج ڈی سی او آفس میں ہو رہا ہے۔ این اے 122 لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کو عمران خان کے مقابلے میں کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ عمران خان کی جانب سےدھاندلی کے الزامات پر الیکشن ٹربیونل نے حلقے کے انتخابی ریکارڈ کے معائنے اور ووٹوں کے تھیلے کھولنے کا حکم دیا تھا۔ انکوائری کمیشن نے اس سلسلے میں اسپیکر سردار ایاز صادق اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج ڈی سی او آفس طلب کر رکھا ہے۔ پہلے اجلاس میں ریٹرننگ افسر کے ساتھ الیکشن کمیشن کے نمائندے اور دیگر فریقین بھی شامل ہوںگے۔ دوسری جانب سردار ایاز صادق کے وکلاء ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف آج لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رہے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)  آج جہاں  پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ، لاہور کو بند کرارہے ہیں  وہیں ترقیاتی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی پالیسی  پرعمل کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف چکوال کے مقام پر موٹر وے کے لنک روڈ کا افتتاح کررہے ہیں  ۔ وزیراعظم کچھ وزرا کے ہمراہ چکوال پہنچ گئے ہیں  جہاں وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ 6ماہ کے دوران یہ اُن کاعلاقہ کا دوسرا دورہ ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نے پوٹھوہار ٹاؤن تلہ گنگ کی اپ گریڈ کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے- جو علیحدہ ضلع بنے گا ۔ اِس ضمن میں اعلان آج متوقع ہے کہ میٹرو بس سروس اور لاہور کراچی موٹر وے کا افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم اس ماہ کے آخر میں آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔حکومت نے عمر ان خان کی منفی سرگرمیوں پر توجہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اورتمام تر توجہ ترقیاتی سرگرمیوں پر مرکوز رکھی جائے گی۔حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا بھی فیصلہ کیا ہے لیکن عمران خان کی دھمکیوں کی وجہ سے اس میں کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی اور مذاکرات کا سلسلہ اپنی رفتار کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

ایمز ٹی وی (لاہور) تحریک انصاف کی جانب سے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تحریری معاہد ہ کیا تھا جس کے مطابق تحریک انصاف نے 18مقامات پراحتجاج کرنا تھا لیکن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے 26مقامات کر بند کر رکھا ہے ۔بڑی شاہراﺅں کو بند کرنے سے شہریوں کو شہرمیں داخلے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شہرکی بڑی شاہراﺅں پر شدید ٹریفک جام ہونے کی وجہ ایمبولنسزکو بھی ٹریفک میں مشکلات کا سامنا ہے اور ان کو بھی گزرنے کا راستہ نہیں دیا جا رہا ہے ۔مال روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے زبر دستی لوگوں کو سکول اور دفاتر جانے سے روک رہے ہیں ۔دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات پر ویز رشید کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ زبردستی سکول ،کالجوں اور دفاتر جانے والے لوگوں کو زبردستی روک رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں زبردستی کی پالیسی اپنائی ہوئی تھی اور لاہوں میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنا ن ڈنڈے اورلاٹھیوں کا استعمال کر رہے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (سوات) خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان  نہیں ہوا۔

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارد کی گئی۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ایمز ٹی وی (راولپنڈی)انسداد منشیات فورس نے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے خلیجی ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے این ایف نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر تاج کی شک کی بناء پر تلاشی لی تو اس کے پیٹ سے ہیروئن کے 90 کیپسول برآمد ہوئے۔ اے این ایف حکام کے مطابق پکٹری گئی ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ اے این ایف حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد ) ملک بھر میں خشک سردی کی لہر جاری ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری سمیت گلیات میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی قلات اور اسکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ ہنزہ میں منفی 5، استور،گوپس اورکوئٹہ میں منفی 4، دیر اور دالبندین میں منفی3، گلگت منفی 2، پشاور میں 3، اسلام آباد میں 4 ، لاہور میں 5 جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں جبکہ ان جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے کراچی میں ہونے والے احتجاج نے ملک کو 15 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، شہروں میں کاروبار بند کرانے پر تحریک انصاف کو فخر نہیں بلکہ شرم کرنی چاہئے اور عمران خان جیسے ناعاقبت اندیشوں کی موجودگی میں پاکستان کو دشمنوں کی ضرورت نہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی 18 دسمبر کو پاکستان بند کرنے کی شیطانی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زبان درازی جوڈیشل کمیشن کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہے تاہم حکومت اس حوالے سے سپریم کورٹ کو خط لکھ چکی ہے اور اب کمیشن بنانا یا نہ بنانا سپریم کورٹ کا استحقاق ہے۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کا عمران خان پر ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ ، راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کپتان کو بائیس دسمبر کو طلب کر لیا ۔ مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوی میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر انہیں منشیات فروش اور جعلی دوائیاں بنانے والا کہا جس سے ان کا استحقاق مجروح اور شہرت کو نقصان پہنچا ۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالستار لنگاہ نے عمران خان کونوٹس جاری کرتے ہوئے بائیس دسمبر کو طلب کر لیا ہے

ایمز ٹی وی(مظفر گڑھ) پولیس نے حساس اداروں کی رپورٹ پرمظفر گڑھ میں محمود کوٹ روڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح ملزمان نے پولیس نفری پر ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحے کی مدد سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر مظفر گڑھ میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے اور گزشتہ کئی روز سے ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 8 خود کش جیکٹس، 7 دستی بم، راکٹ لانچرز، غیر ملکی اسلحہ، پاسپورٹس اور جہادی لٹریچر بھی برآمد ہوا، ملزمان کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے ہے۔ پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) ملک بھر میں چہلم شہدائے کربلا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔راچی میں حضرت امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس کے شرکا ایم اے جناح روڈ پر واقع امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین ادا کریں گے اور پھر یہ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا۔ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 4 ہزار 800 پولیس اہلکار اور رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے، حساس مقامات پر بلند عمارتوں پر 200 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بھی جلوس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔