ایمزٹی وی (سیاسی) کراچی میں سپرہائی وے پر تیز رفتار بس اور گاڑی کے درمیان ہونے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر الاصف اسکوائر کے قریب تیز رفتار بس اور گاڑی میں تصادم ہوا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایمبولینسز کے ذریعےطبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔زخمی ہونے والوں میں 3 افراد کو زیادہ چوٹیں آئیں ہیں ۔
ایمزٹی وی (صحت) تھرپار کر میں آج مزید دو بچے غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث انتقال کرگئے۔ رواں ماہ 36 بچے دم توڑ گئے ہیں۔ تھر میں غذائی قلت کا شکار اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی سول اسپتال مٹھی میں دو بچے دم توڑ گئے۔ مرنے والوں میں گاؤں کھاریوں غلام شاہ کا چھ دن کا پھلاج اور گاؤں کھاکھن ہار بجیر کا چار دن کا ذکا اللہ شامل ہیں۔ جسکے بعد دسمبر میں مرنے وا لے بچوں کی تعداد 36 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب تھر کے صحرا میں سردی کی لہر سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ خوراک کی کمی کے شکار معصوم بچے سرد ہواؤں کی زد میں ہیں۔ اسپتال ذرائع کیمطابق گزشتہ دو روز کے دوران ضلع کے سرکاری اسپتالوں اور دیہات میں مرنے والے بچوں کی تعداد بیس سے زائد ہوگئی ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کی ہدایت پر لیاقت میڈیکل کالج اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے200 ڈاکٹروں کی ٹیم تھرپہنچ گئی ہے ۔
ایمزٹی وی (سیاسی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف سے اپیل کرتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں نمائندے بھیجے۔ مذاکرات کا سلسلہ وہاں سے شروع ہو گا جہاں سے ٹوٹا تھا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں میر خلیل الرحمن سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ انٹرنیشنل سمپوزیم میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ذاتی مفاد کے لیے ملک کے امن و استحکام کو داؤ پر نہیں لگانا چاہتے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کا رہنما تنہا ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتا۔ ملک کو آگے لیکر جانے کیلئے برداشت کو فروغ دینا ہوگا ۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) دنیا بھر میں انسان کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حامل مختلف روبوٹس تو متعارف کروائے جاتے ہی ہیں لیکن امریکہ میں انسانوں کے بعد پالتو پر ندوں کیلئے بھی ایک منفرد روبوٹک سواری تیار کی گئی ہے۔Bird Buggy نامی اس روبوٹک گاڑی کو خصوصی طور پریونیورسٹی آف فلوریڈا کے ایک انجئیرنگ کے اسٹوڈنٹ نے تیار کیا ہے جسے طوطے کسی کی مدد کے بغیر اپنی چونچ کے زریعے چلاتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکانےافغانستان میں بگرام حراستی مرکزبندکردیا ہے۔ امریکاافغانستان میں کوئی جیل نہیں چلارہاہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکاکی تحویل میں اس وقت کوئی قیدی نہیں ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکانےافغانستان میں بگرام حراستی مرکزبندکردیا ہے۔
ایمزٹی وی (سیاسی) لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں بیٹوں کے لڑائی کے دوران ہمسایوں کی جانب سےاینٹیں برسائی گئیں، جسکی زد میں آکر 40 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ مصطفی آباد کے حدود دھرم پورہ میں ہمسایوں کی لڑائی کے دوران 2 نوجوان طاہر اور نوید نے اپنی چھت سے پڑویسوں کے گھر اینٹیں برسائیں، جسکے زد میں آکر 40 سالہ نسیم بی بی شدید زخمی ہو گئی، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق نسیم بی بی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔
ایمزٹی وی (کراچی) قومی ایئرلائن کی کراچی سے تربت جانے والی پرواز کو انجن میں خرابی کے باعث دوبارہ کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی ای اے کے 521 کے اے ٹی آر طیارے کے انجن میں خرابی کی نشاندہی ہوئی تھی جسکے بعد طیارے کو دوبارہ کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارے کے معائنے کے بعد اسکی روانگی کا فیصلہ کیا جائیگا ۔
ایمزٹی وی (سیاسی) سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ انکی رسم سوئم آج ہوگی۔ سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل کا مقدمہ انکے بھائی محمد شبیر کی مدعیت میں تھانا حاجی پورہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کےلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ باو ٔانور کا سوئم آج ہوگا ۔
ایمزٹی وی (موسمیات) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بڑھتی سردی نے جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھا دیئے ہیں۔ بلوچستان میں چمن، پشین، زیارت اور مسلم باغ سمیت شمالی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھ گئے ہیں اور لوگ منہ مانگے دام میں لکڑی خرید رہے ہیں۔ گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں سردی کی لہر برقرار ہے ساتھ ہی موسمی امراض بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ جس سے بچے اور خواتین زیادہ متاثر ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان سمیت دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ رواں ہفتے کے آخر میں سردی میں بتدریج کمی ہونے کی توقع ہے ۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) برازیل کے شہر ساؤ پولو میں بارشوں کےبعد سیلابی صورتحالمیں سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ ساؤ پولو میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا ہے،ٹریفک متاثر ہونے سے لوگوں کو اپنی منزلوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے،سڑکوں پر کھڑی ہوئی گاڑیاں اور بسیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں،جبکہ سیلابی پانی کے باعث مکانات اور لوگوں کے کاروبار کو بھی نقصان پہنچا۔