ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
امریکی علاقے ایسٹ اورنج میں3 گھروں میں آگ لگنے سے 6 ماہ کی بچ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ریاست نیوجرسی حکام کے مطابق ایک گھرمیں لگنے والی آگ نے تیزی سے بھڑکتے ہوئے 3 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔گھر میں آگ صبح چھ بجے لگی،7 اضلاع کے 80 فائر فائٹرز نے اگ بجھانے میں مدد کی جبکہ ایک گھر کی تیسری منزل سے ایک خاتون کو ریسکیو کیاگیا
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) نیویارک میں ایک بلی نے اپنی مالکن کو کروڑ پتی بنادیا۔ "ٹینڈر سورس" نامی بلی ہر وقت غصے میں نظر آتی ہے لیکن اس کی یہ خرابیاں اس کی مالکن "ٹباتھا " Tabatha کے لیے خوش قسمتی لے کر آئیں۔سوشل میڈیا پر اس بِلی کی تصویر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔۔ایریزونا کی رہائشی ٹباتھا کے گھر کے باہر مختلف مصنوعات بنانے والے اداروں کی لائنیں لگ گئیںاور دیکھتے ہی دیکھتے "ٹینڈر سورس" مختلف پروڈکٹس کے لیے آئیڈیل ماڈل بن گئی اور جلد اس کی فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ٹباتھا کے مطابق صرف دو برسوں میں وہ 6 کروڑ 40 لاکھ پائونڈ کماچکی ہے۔یہ رقم نہ صرف ہالی وڈ کے کئی اداکاروں کی سالانہ آمدنی سے بھی زیادہ ہے بلکہ شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو گزشتہ سال ملنے والی رقم سے کہیں زیادہ ہے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) ہالی وڈ باکس آفس پر "ہنگر گیمز" کا راج ہے۔اس نے مسلسل تیسرے ہفتے ٹاپ پر رہنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون نےاس ہفتے مزید 2 کروڑ 16 لاکھ ڈالرکمائے اور پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ فلم اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک تین ہفتوں میں 25 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی اینی میٹڈ فلم ’دا پینگوئینز آف مڈغاسکر‘ بھی شائقین کو خوب پسند آئی۔ اس فلم نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ 11 لاکھ ڈالر کمائے-
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پر امن احتجاج کو پر تشدد کیا گیا ہے، انتظامیہ فیل جبکہ گلو بٹ حاوی ہو گئے ہیں ۔ن لیگ کی حکمت عملی کے باعث یہ سب کیا جارہا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ حکومت بو کھلا گئی ہے ، ایک طرف مزاکرات دوسری طرف تشدد کیا جارہا ہے حکومت کے ارادے کچھ اور دکھائی دیتے ہیں ، کارکنان ڈٹے رہیں ۔
ایمز ٹی وی (لاڑکانہ) برصغیر کے معروف دانشور سوبھو گیان چندانی طویل علالت کے بعد لاڑکانہ میں انتقال کرگئے ہیں۔سوبھو گیان چندانی انیس سو بیس میں لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، اُن کا شمار سندھ کی سیاسی اور معروف ادبی شخصیات میں ہوتا تھا، سوبھو گیان چندانی ہاری تحریک اور سندھی ادبی سنگت کے بانیوں میں شامل ہیں، یہ انقلابی رائٹر کمیونسٹ پارٹی کے رکن بھی رہے جبکہ ایک عرصے تک وکالت بھی کی۔سوبھو گیان چندانی کو اُن کی ادبی خدمات کے صلے میں دو ہزار چار میں کمال فن ایوارڈ سے نوازا گیا، چورانوے سالہ ادیب سینے میں انفیکشن کے باعث طویل عرصے سے علیل تھے اور وہ اپنے آبائی شہر میں انتقال کرگئے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک ) کرسمس کے آنے سے پہلے ہی سانتا کلازکا روپ دھارے سیکڑوں لوگ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی سڑکوں پر نکل آئے،سڈنی میں سانتا کلازکا لباس پہنے افراد کے درمیان ریس ہوئی، جس میں ڈھائی ہزار افراد نے شرکت کی، اس ریس کا مقصد بیمار بچوں کیلئے امداد جمع کرنا تھا، ریس کے شرکاء کو جیتنے کیلئے 5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) گوانتاناموبے سےچھٹنے والے چھ افراد یوراگوئے پہنچ گئے- جہاں پر انھیں آباد کیا جائے گا۔ رہا ہونے والوں میں ایک تیونس، ایک فلسطین اورشام کے چار شہری ہیں ۔اِن افراد کو القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یوراگوائے کے صدر جوز موجیکا نے اس سال مارچ میں اِن قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم یوراگو ئےکے عوام کی اکثریت اِن قیدیوں کی آمد کے خلاف ہے
ایمز ٹی وی (فیصل آباد) پنجاب حکومت نے پولیس کو مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال کرنے سے سختی سے روک دیا ہے اور ہدایات جاری کی ہیں کہ قانون شکنی کرنے والوں کیخلاف کارروائی صرف سینئر افسران کے حکم پرکاروائی کی جائے گی۔پنجاب حکومت نے ڈی سی او اور سی پی او کو موقع پر موجود رہنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے ، جبکہ تحریک انصاف کا فیصل آباد میں جلائو گھیرائوجاری ہے کارکن سڑکوں پر نکل آئےہیں اور ٹریفک بھی روک دی گئی ہے ، دوسری طرف پی ٹی آئی اورن لیگ کےکارکنوں کےدرمیان ناولٹی پل پرتصادم جاری ہے اور تحریک انصاف کی خواتین نے بھی ناولٹی چوک پر دھرنا دیا ہوا ہے،چناب چوک پرصورتحال کشیدہ ہیں اور دکانیں بند کرادی گئیں۔جبکہ تصادم میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں دوسری طرف سمندری روڈ پر بھی تحریک انصاف کےکارکنوں کا احتجاج جاری ہے، جبکہ فیصل آباد'' گو نواز گو'' اور ''رو عمران رو'' کےنعروں سے گونج اٹھا ہے، واضح رہے کہ فیصل آباد میں 4 ہزارسےزائد پولیس اہلکارسیکورٹی پر مامورہیں،جبکہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ آج ساڑھے 3بجےفیصل آبادپہنچوں گا
فیصل آباد میں احتجاج ،ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے ، پولیس طلب، واٹر کینن پہنچا دی گئی
ایمز ٹی وی (فیصل آباد) تحریک انصاف آج فیصل آباد میں احتجاج کر رہی ہے ،جبکہ ملت چوک میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آ گئے ۔عمران خان شام تین بجے چوک گھنٹہ گھر پہنچیں گے ، دوسری جانب پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں ، فیصل آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔فیصل آباد میں تحریک انصاف شٹر ڈاؤن کی کال کامیاب بنانے کے لئے پوری طرح کمر بستہ ہے ۔ کارکن ٹولیوں کی صورت میں شہر کے مختلف علاقوں میں پھیل رہے ہیں ۔ شہر میں کچھ دکانیں کھلی اور کچھ اب بھی بند ہیں ۔ ملت چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں اکٹھے ہو رہے ہیں ۔ چند کارکنوں نے ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کرنے کی کوشش کی ادھر ملت چوک میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آ گئے ہیں ۔ کسی ممکنہ تصادم سے بچنے کے لئے پولیس طلب کر لی گئی ہے اور واٹر کینن پہنچا دی گئی ہے ۔ ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل بھی ملت چوک پر موجود ہیں ۔ نڑوالا چوک ، کلیم شہید کالونی اور سمندری روڈ پر تحریک انصاف کے کارکن حکومت مخالف نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ ناولٹی چوک بلاک ہونے کی وجہ سے جھنگ اور کمالیہ سے آنے والی ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مسلم لیگ قائداعظم اور سنی اتحاد کونسل نے بھی احتجاج کی حمایت کر دی ہے ۔ عمران خان دوپہر فیصل آباد ایئر پورٹ پہنچیں گے ۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات کر رکھے ہیں ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راستے بند کرنے اور شٹر ڈاؤن کرنے والوں کو فوری حراست میں لیا جائے گا ۔ گھنٹہ گھر چوک کے آٹھ بازاروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چار ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔ دیگر شہروں سے 15سو پولیس اہلکار فیصل آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ قیدیوں کو لے جانے والی وین بھی موقع پر پہنچا دی گئی ہے۔ الائیڈ ہسپتال ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ، جنرل ہسپتال ،غلام محمد آباد اور سمن آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہے گی ۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ شہر میں مختلف مقامات پر کچھ تعلیمی ادارے کھلے اور کچھ بند ہیں ادھر مسلم لیگ ن اور ٹرانسپورٹ مالکان کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گاڑیاں معمول کے مطابق اڈوں سے نکلیں گے۔
ایمزٹی وی (فارن ڈسک) سمارٹ فون کی بڑی اور روشن سکرین کی وجہ سے بیٹری کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر وقت چارجنگ کی فکر لگی رہتی ہے، مگر یہ ٹینشن ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکتی ہے اگر آپ نئے آنے والے یوٹا فون 2 کے مالک بن جائیں ۔ یہ دلچسپ اور منفرد فون حال ہی میں متعارف کروایا گیا ہے اور اسکا سب سے نمایاں فیچر اصل اسکرین کے دوسری طرف یعنی فون کے پچھلی طرف ایک اور سکرین ہے جو کہ e-ink ڈسپلے ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے۔ یہی اسکرین وہ اہم اضافہ ہے جو اس فون کی بیٹری کو ایک ہفتے سے بھی زائد چلا سکتا ہے۔ اس اسکرین پر بلیک اینڈ وائٹ ڈسپلے کے ساتھ آپ کی ای میل، میسج، کال کی معلومات، موسم کا حال، درجہ حرارت، کیلنڈر اور دیگرکئی معلومات دکھائی جاتی ہیں اور یہ ہر وقت آن رہتی ہے جسکی وجہ سے آپ کو مین اسکرین آن کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔