Friday, 29 November 2024

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) جسٹس سردار رضا کی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو موصول ہوگیا۔جس کے مطابق جسٹس سردار محمد رضا کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کی مدت 5 برس ہے ۔  نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی موصول ہو گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں جسٹس ریٹائرڈ محمد رضا کی حلف برداری کیلئے انتظامات کرنے کا کہا گیا ہے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم پاکستان کی ایڈوائس پر جمعرات کی شام جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ اس سے پہلے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی نے حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے بھجوائے گئے تین ناموں پر غور کے بعد جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) کامونکی میں پیش آیا ایک افسوس ناک واقعہ، گیس کا کم پریشرایک ہنستے بستے گھر کو اجاڑ گیا، گھر کے کمرے میں گیس بھرجانے سےدھماکہ ہوگیا، جس سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک روز قبل یہ بات کوئی نہیں جانتا تھا کہ مسلم گنج کامونکی میں واقع اس گھر کے مکینوں کے ساتھ قدرت کیا کھیل کھیلنے والی ہے۔ گھر کے رہائشی خرم شہزاد نے اپنے گھر میں تازہ پلسترکرایا اور اسے جلد سکھانے کی غرض سے گیس کا چولہا جلتا چھوڑ دیا، لیکن رات کے کسی پہرگیس کا پریشر انتہائی کم ہو گیا اور چولہا بجھ گیا، اگلے روز جب صائمہ بی بی نے ناشتہ تیار کرنے کی غرض سے دیا سلائی چولہے کے قریب کی تو ایک دھماکے سے گھر کی چھت اور عقبی دیوارآ گری اور یوں گھر کی تمام خوشیاں زمین بوس ہو گئیں۔ دھماکے سے خاتون موقع پر ہی دم توڑگئی۔ ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ چھت گرنے سے ایک بچی سمیت5 افراد بھی زخمی ہوئے، جنمیں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔

ایمزٹی وی (اسپورٹس) انگلش پریمیئر لیگ میں سرگیو اگیوروکی عمدہ پرفارمنس کی بدولت مانچسٹرسٹی کوسندر لینڈ کو تختہ مشق بنالیا۔ سندرلینڈ کو پانچ لیگ میچز میں پہلی 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چیلسی نے یکطرفہ مقابلے میں ٹوٹنہم کو0-3 سے شکست دیدی۔ آرسنل نے ساؤتھمپٹن کوقابو کیا۔ ایورٹن اورہل سٹی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابرہوگیا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں کے19 ویں منٹ میں سندر لینڈ کے کونروک ہام نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ اسکے دومنٹ بعد ہی اسپین کے سرگیو اگیورو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر میچ کا اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ اسکے مانچسٹر سٹی کے فٹبالرز نے حریف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کردئیے۔ 39ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے اسٹیون جیٹک نے گول داغ کر مانچسٹر سٹی کی برتری دلائی۔ دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں سٹی کے پابلو زابا لیٹا نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔ سندرلینڈ کی ٹیم پورے میچ میں بے بسی کی تصویر بنی رہی۔ میچ کے 71ویں منٹ میں سرگیو اگیورو نے ایک بار پھر جارحانہ انداز اپنا تے ہوئے گول کرکے اسکور 1-4 کردیا۔ اسطرح مانچسٹر سٹی نےسندر لینڈ کے خلاف میچ 1-4 سے جیت لیا۔سندر لینڈ کو پانچ لیگ میچز میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مانچسٹرسٹی اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ چیلسی 36 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ آف دی لسٹ ہے۔ سٹی کو پہلی پوزیشن پر قبضہ کرنے کےلئے 6وائنٹس کی ضرورت ہے۔ دوسرے میچ میں چیلسی نے ٹوٹہنم کیخلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔ فتح ٹیم کی جانب سے ایڈن ہیزرڈ، ڈیڈئیر ڈروگبا اورلوئیک ریمے نے گول کرکے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ آرسنل نے ساؤتھمپٹن 0-1 کوقابو کیا۔ ایورٹن اورہل سٹی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابرہوگیا ۔

ایمزٹی وی (کھیل)  عالمی نمبر 2 کیوئسٹ محمد سجاد کا کہنا تھا کہ عالمی اسنوکر مقابلوں میں ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی روز بروز بہتر ہو رہی ہے اور پاکستان کو عالمی اعزاز بھی مل رہے ہیں مگر بدقسمتی سے حکومت کی جانب سے بے توجہی برتی جا رہی ہے، یہ سلسلہ جاری رہا ہے تو قومی کھلاڑی بددل ہو جائیں گے۔ محمد سجاد نے کہا کہ بھارتی شہر بنگلور میں منعقدہ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں سلور میڈل کے حصول سے میں قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت 50 لاکھ روپے کے انعام کا حقدار ہوگیا ہوں، حکومت عالمی اور ایشیائی اعزازات پر انعامات کی مد میں مجموعی طور پر واجب الادا 2 کروڑ روپے ادا کرے۔

انھوں نے کہا کہ قومی اسپورٹس پالیسی کے مطابق سابق عالمی چیمپئن محمد آصف بھی مجموعی طور پر2 کروڑ 70 لاکھ روپے انعام کے منتظر ہیں، وزیر اعظم نواز شریف وعدے کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو حق دلانے میں کردار ادا کریں۔ دریں اثنا پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے کہاکہ عالمی ایونٹس میں گولڈ اور سلور میڈلز کے حصول پر انعام کھلاڑیوں کا قانونی حق ہے، دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی حق تلفی کے باوجود ہمت نہیں ہاریں گے اور انٹرنیشنل ایونٹس میں کامیابیوں کے لیے کوشاں رہیں گے، انھوں نے کہا کہ حکومت کے تحت ایسوسی ایشن کو گرانٹ کا اجرا کیا جائے جب کہ پی او اے کا رکنیت دینے سے گریز حیران کن ہے۔

ایمزٹی وی (فارن ڈسک ) دنیا بھر کے منچلوں میں آجکل خطرناک مقامات پر سیلفی لینے کا رجحان تیزی سے بڑھتا نظرآرہا ہے۔ ترکی سےتعلق رکھنےوالا 28 سالہ پیرا گلائیڈنگ انسٹرکٹر حسین براک توزیرکافی عرصے سے ترکی کی اونچائیوں پر پیراگالائیڈنگ کرتے ہوئے تصاویر بناتا رہا ہے۔ تاہم اب اس نوجوان انسٹرکٹر نے سیاحوں کوپیراگلائیڈنگ کروانے کے ساتھ ساتھ نیامشغلہ اپنالیا۔ توریزنامی یہ نوجوان اب جب بھی اپنے ساتھ سیاحوں کو لیکر پیراگلائیڈنگ کیلئے ترکی کے شہروں فیتح اور الودنیز میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر جاتا ہے تو اپنے ساتھ اپنے پارٹنرز کی ایسی سیلفیز لیتا ہے جیسے اپنے ساتھ ساتھ پورا شہر ایک تصویر میں سمولیا ہو۔ توریز کے ساتھ پیراگلائیڈنگ کرتے سیاح بھی اس منفرد ایکٹویٹی سے بے حد خوش نظر آتے ہیں جو ہزاروں فٹ کی اونچائی پر ڈرنے کے بجائے پوزبنا کر تصاویر کھینچواتے دکھائی دیتے ہیں ۔

ایمزٹی وی (انٹرٹینمینٹ) آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسے شخص سے کروارہے ہیں جو نیو میکسیکو میں اپنے ہاتھوں سے غاروں کو تراش کرآرٹ کے شاہکاروں میں تبدیل کر دیتا ہے۔67 سالہ یہ شخص اپنے منفرد شوق کی خاطر دن رات کی محنت کے بعد غار کی دیواروں سے مٹی کو اپنے ہاتھوں سے تراش کر دیدہ زیب ڈیزائن بناتا ہے۔ غار میں نقش ونگاری کے وقت بعض اوقات یہ فنکار زمین کھودنے کیلئے استعمال کی جانے والی گھینتی (pickaxe) کا بھی استعمال کر لیتا ہے۔ اپنے پالتو کتے کے ہمراہ کئی مہینوں کی محنت کے بعد غار کے درودیوار کسی آرٹ میوزیم کا نظارہ پیش کر نے لگتے ہیں جسکی سجاوٹ اور تیاری میں کسی رنگ کے بغیر صرف مٹی کو ہی تراشا جاتا ہے۔

ایمزٹی وی (تجارت) خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سب حکومت کو بجلی کی پیدوار میں سالانہ 100 ارب روپے تک کی بچت ہوگی جبکہ تیل کے درآمد ی بلوں پر بھی کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ کے ایس بی سیکیورٹی کی جاری ریسرچ رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کی پیدواری اخراجات میں کمی ہوگی جس سے حکومت کو سالانہ 100 ارب روپے تک کی بچت ہوگی جس سے بجلی مزید مہنگی ہونے کی تلوار سے عوام کو نجات ملے گی وہی اسکی فی یونٹ قیمتوں میں کمی بھی متوقع ہے اسکے علاوہ حکومت کو تیل درآمد کے بلوں پر بھی 90 کڑوڑ ڈالر کی بچت ہوگی جس سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوسکے گا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی 60 ارب روپے تک کمی ہوگی جبکہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے سبب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید آدھا فیصد کمی ہونے کا امکان ہے جس سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا ۔

ایمزٹی وی (سیاسی) وزیراعظم نوازشریف 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچ گئے جہاں انکی برطانوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی اور برطانوی وزیر اعظم کے مابین ملاقات میں خطے کی صورتحال خاص طور پر افغانستان کی موجودہ اور غیر ملکی افواج کے اخراج کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وز یراعظم نواز شریف  افغان کانفرنس کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عالمی شراکت داروں کو افغانستان کے بارے میں 9 نکات پیش کئے ہیں جنمیں ان ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کریں 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اورائن نامی خلائی کیپسیول کی پہلی پرواز کو خراب موسم اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا ہے۔

گزشتہ روز اورائن کو فلوریڈا میں واقع کیپ کینیورل سے ایک مختصر سفر پر روانہ کیا جانا تھا۔خلائی کیپسیول کے روانگی کا وقت گرینج کے معیاری وقت کے مطابق 12.05 تھا تاہم تیز ہواؤں اور اس کے بوسٹرز میں نصب تیل کے والورز میں نقص کی وجہ سے پرواز کو ملتوی کرنا پڑا-اگرچہ یہ پراجیکٹ ناسا کا ہے لیکن اس کو ایرو سپیس کی مشہور کمپنی لاک ہیڈ مارٹن تیار کر رہی ہے۔ تاہم ناسا اس تجربے کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

دوسری وجہ کیپسیول کو زمین سے پرواز میں مدد دینے والے بورسٹرز کے داخلی اور خارجی والوز میں فنی خرابی تھی جو کیپسیول میں موجود ہائیڈروجن گیس کی وجہ سے بہت زیادہ ٹھنڈے ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ دیگر کمپنیوں کی جانب سے اپنے مشنز میں ممکنہ تاخیر پر رضامندی ضروری ہو گی۔ اس کے علاوہ یونائٹیڈ لانچ الائنس کمپنی کے ملازمین پر اضافی دباؤ آئے گا کیونکہ انھیں لانچ تک فلوریڈا میں رکنا پڑے گا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )  آئی لینڈ میں کرسمس قریب آرہا ہے لیکن ان دنوں آسٹریلیا کے کرسمس آئی لینڈ کی سڑکیں بند کردی گئیں -سڑکیں بند کرنے کی  خاص وجہ ہزاروں سرخ کیکڑے  ہیں جو ہرسال ان دنوں کرسمس آئی لینڈ سے بحر ہند کا رخ کرتے ہیں تاکہ افزائش نسل کو ممکن بنا سکیں- کیکڑوں کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کی نقل مکانی کے راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا ہے