Friday, 29 November 2024

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)جوہانس برگ......جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جوہانسبرگ میں تقریب کا اہتمام کیاجارہا ہے-۔نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی پران کے چاہنے والے نیلسن منڈیلا فاونڈیشن کے دفتر میں جمع ہوئ-  اس موقع پرامن اوراتحاد کی عالمی علامت نیلسن منڈیلا کے لیے ہزاروں تعزیت کے پیغامات بھی ریکارڈ کئے گئے۔نیلسن مینڈیلا کو سرکاری طور پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ان کے آبائی علاقے میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چوہدری پرویز الہٰی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ 6 سے 8 ماہ میں دوبارہ الیکشن ہونے کے امکانات ہیں۔  چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اب ملک میں مڈٹرم الیکشن نہیں بلکہ ری الیکشن ہوں گے اور آئندہ 6 سے 8 ماہ میں الیکشن کے امکانات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن ریفارمز کے بغیر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بے کار ہے، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے اس سے قبل پشین گوئی کی تھی کہ 31 اگست کی رات کے بعد موجودہ حکومت نہیں رہے گی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا لندن میں افغان کانفرنس سے آج خطاب اور افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کاامکان ہے ۔ دفتر خارجہ اسلام آبا د میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، افغان قیادت نے بتایا کہ انہیں پاکستان سے تعاون کرنا چاہیے-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ایران کی عراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف عسکری کارروائیاں مثبت ہوں گی تاہم انھوں نے دوہرایا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مل کر کام نہیں کر رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اتحادی ممالک کے گذشتہ کئی ماہ سے جاری فضائی حملوں نے دولتِ اسلامیہ کی صلاحیتوں کو خاصی حد تک تباہ کر دیا ہے، تاہم اس پر قابو پانے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار بلیجیئم کے دارالحکومت برسلز میں اتحادی ممالک کے اجلاس کے دوران کیا۔

ایران دولت اسلامیہ کے خلاف امریکی قیادت میں قائم اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔ 

امریکی وزیر خارجہ نے ایران کی دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں کو مثبت تو قرار دیا لیکن انھوں نے امریکی دفاع کی جانب سے ایران کی عراق میں فضائی کارروائیوں کی اطلاعات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

دوحہ میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نےقطر کےوزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم قطر نے کہا کہ ہم پاکستان کو پرامن اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان جلد دہشت گردی پر قابو پالے گا۔

دوحہ میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نےقطر کےوزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی-

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔ شہباز شریف نے دوحہ میں قطر کی وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کی۔ جن میں  پاکستان سے افرادی قوت کے حصول میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی-

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سردار رضا خان کوپاکستان کے  نئے چیف الیکشن کمشنر  کے طور پر مقرر کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ رفیق رجوانہ کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے سردار رضا کے علاوہ طارق پرویز اور تنویر احمد خان کے نام کمیٹی کے سپرد کیے تھے۔ 69 سالہ سردار محمد رضا خان پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج رہے۔وہ سپریم کورٹ کے ان بارہ ججوں میں شامل ہیں جنہیں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔سردار محمد رضا خان 10 فروری 1945 کو خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے گاوں نملی میرا میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد سے گریجویشن کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے کرسچن کالج سے اکنامکس میں ماسٹر ز اوراسی یونیورسٹی سے 1967 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔1969 میں مقابلے کے امتحان میں کامیابی کے بعد پاکستان کسٹم سروس میں شمولیت اختیار کی۔ 1973 میں سینئر سول جج تعینات کئے گئے۔ سردار رضا خان 1976 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور1979 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بن گئے۔ وہ چار سال تک شمالی علاقہ جات کے جوڈیشل کمشنر بھی رہے ۔1992 میں سردار رضا خان کو کسٹم ، ٹیکسیشن اور اینٹی سمگلنگ کا خصوصی جج مقرر کیا گیا۔1995 میں پشاور ہائی کورٹ کے جج بن گئے۔ جسٹس سردار محمد رضا خان 28اپریل 2000 کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بن گئے ۔10 جنوری 2002 کو انہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ 3 نومبر2007 کو جسٹس سردار رضا نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا۔ جس کی پاداش میں انہیں سپریم کورٹ کے دیگر گیارہ ججوں سمیت فارع کردیاگیا۔جمہوری حکومت کی بحالی کے بعد 19 ستمبر 2008 کو انہوں نے دوبارہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

ایمزٹی وی فارن ڈٰسک

آسٹن یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن کی ایک لیبارٹری میں محفوظ کیے گئے 100 دماغ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ گمشدہ دماغوں میں سے ایک دماغ مبینہ طور پرسابق امریکی میرین چارلس وائٹ مین کا تھا، جس نے یکم اگست 1966ء کی دوپہریونیورسٹی آف ٹیکساس میں فائرنگ کر کے 16 افراد کو قتل کیا جبکہ 32 کو زخمی کردیا تھا۔ ٹیکساس یونیورسٹی میں سائیکالوجی کے پروفیسراور لیبارٹری کے منتظم ٹم شارلٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ کوئی ان کے دماغوں کو لے گیا ہے، تاہم اس بارے میں یقین سے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ایک اور پروفیسر لارنس کورمیک کے مطابق اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ انڈرگریجویٹ اسٹوڈنٹس ان دماغوں کو مزاق کے طورپر لے گئے ہو۔ آسٹن اسٹیٹ ہسپتال نے یہ دماغ 28 سال قبل 'عارضی تحویل' کے معاہدے کے تحت یونورسٹی میں منتقل کیے تھے۔ پروفیسر شارلٹ کے مطابق سائیکالوجی لیب میں صرف 100 دماغ محفوظ رکھنے کی جگہ ہے، یہی وجہ ہے کہ بقایا دماغوں کو یونیورسٹی کی بیسمنٹ میں واقع اینیمل ریسورس سینٹرمیں منتقل کردیا گیا تھا ۔

ایمز ٹی وی (نیوز دیسک)

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا چھ بچوں کا تعلق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سے ہے۔

 بدھ کو پاکستان تھیلیسیمیا فیڈریشن کی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے کی۔

انہوں نے ڈان کو بتایا کہ تمام بچوں کے ایچ آئی وی ٹیسٹ کیے گئے جس کی مثبت رپورٹ آئی تاہم میں کسی فردِ واحد پر الزام عائد نہیں کرنا چاہتی کیونکہ پاکستان میں بے شمار لوگوں کو غیر محفوظ طریقے سے خون منتقل کیا جاتا ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق چھ بچوں کا تعلق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سے ہے-

تھیلیسیمیا خون کی موروثی بیماری ہے اور یہ والدین کی جینیاتی خرابی کے باعث اولاد میں منتقل ہوتی ہے، اس مرض میں جسم میں ہوموگلوبن کی پیداوار بند ہوجاتی ہے۔

اس مرض کا شکار مریض کو مستقل سرخ خون کے خلیات کی ضرورت پڑتی ہے

اس بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ہر قسم کے خون کی منتقلی سے قبل اس کا باقاعدہ صحیح معائنہ ہونا چاہیے۔

اس موقع پر انہوں نے تسلیم کیا کہ تھیلیسیمیا کا شکار لوگ اس طرح کے واقعات کا زیادہ شکار ہوتے ہیں کیونکہ انہیں اکثر مختلف جگہوں سے خون کی منتقلی کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

پمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنے چاہئیں۔

تھلیسیمیا سے آگاہی اور خاتمے کے لیے پاکستان میں قائم تنظیم(ٹی اے پی پی) کی صدر عائشہ عابد بھی اس واقعے پر بہت افسردہ نظر آئیں۔

نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ انہوں نے ڈی جی صحت کو اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے اور واقعے کے ذمے داران کا پتہ لگانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ایمزٹی وی (تجارت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2014-15 کے پہلے 4 ماہ کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں کی گئی۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں 13 کروڑ، 5 لاکھ ڈالر کی خالص بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ۔ ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ 10 کروڑ، 93 لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ فنانشل بزنس 4 کروڑ، 86 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ کیمیکل کے شعبے میں 4 کروڑ، 67لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ اس عرصے میں سب سے زیادہ انخلا ادویہ سازی کے شعبے سے 4کروڑ 77لاکھ ڈالر کا ہوا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایک کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

ایمزٹی وی (تجارت) بینکوں نے رواں مالی سال 2014-15 کے پہلے چارماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 128.1 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئے۔ مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق بینکوں نے رواں مالی سال (جولائی تا اکتوبر 2014ء)کے پہلے چارماہ کے دوران 128.1 ارب روپے کے قرضے تقسیم کئے جو 500 ارب روپے کے مجموعی سالانہ ہدف کا 25.6 فیصد اور گذشتہ برس کی اسی مدت میں تقسیم کئے گئے 91.2 ارب روپے سے 40.4 فیصد زائد ہے۔ بڑے بینکوں میں ایم سی بی نے اپنے سالانہ ہدف کا 35.5 فیصد ، یوبی ایل نے 35.2 فیصد، ایچ بی ایل 32.5 فیصد، الائیڈ بینک لمیٹڈ 26.3 فیصد جبکہ این بی پی اپنے سالانہ ہدف کا صرف 22.0 فیصد حاصل کرسکا۔ زیڈ ٹی بی ایل نے 10.7 ارب روپے یا اپنے 90 ارب روپے ہدف کا 11.8 فیصد زرعی قرضے تقسیم کئے، جولائی تا اکتوبر 2014 میں پندرہ ملکی نجی بینکوں میں سے سمٹ بینک 43.3 فیصد، فیصل بینک 39 فیصد، بینک الفلاح 38.7 فیصد، ین آئی بی 32.3 فیصد، سلک بینک 30.8 فیصد، بینک آف خیبر27 فیصد اوربینک الحبیب نے اپنے سالانہ اہداف کا 26.2 فیصد حاصل کیا جبکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے 2014-15 کلیئے اپنے 2.5 ارب روپے کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں 3.5 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئے۔ مائیکرو فنانس کے زمرے میں سات مائیکرو فنانس بینکوں نے بطور گروپ 4.2 ارب روپے کے قرضے تقسیم کئے ۔