Friday, 29 November 2024

ایمزٹی وی (تجارت) اوورسیز پاکستان سالیڈرٹی کے چیئرمین جاوید احمد ملک نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک میں قیام پذیر تین کروڑ 80 لاکھ پاکستانی بین الاقوامی مالیاتی ادارے کا قرضہ پانچ منٹ میں اداکرسکتے ہیں، گزشتہ کئی سالو ں سے پاکستانی حکومتوں کو دی جانے والی بیرون ممالک پاکستانیوں کی امداد کا آج تک کوئی حساب نہیں دیا گیا، سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کے طریقہ کار کو لاگو نہیں کیا گیا یہ بات انہوں نے منگل کے روز کراچی پریس کلب میں صحافیو ں کے سوالا ت کا جواب دیتے ہوئے کہی اس موقع پر اوورسیز پاکستانی سالیڈرٹی سندھ کے صدر شیخ مظرعالم اور سلمیٰ ناصر نے بھی اظہارخیال کیا۔ جاوید ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستان سالیڈرٹی ایک بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والا ادارہ ہے جو دنیا کے تمام تر ممالک میں کا م کرنے والے پاکستانیوں کے حقو ق کے تحفظ کا ذمہ دار ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔اوور سیز پاکستانی سالیڈرٹی تمام تارکین وطن کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے شب روز جہدوجہد کر رہا ہے تاکہ عالمی برادری میں نہ صرف پاکستان کے وقار کو بحال کیا جا سکے بلکہ تمام تارکین وطن کو ایک باعزت کمیونٹی کے طور پر بیرونی دنیا میں ان کا حقیقی مقام دلایا جاسکے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی تارکین وطن کو آن لائن انٹر نیٹ کے ذریعے چاہیے وہ کہیں بھی رہتے ہیں ان کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔ اس موقع پر شیخ منظرعالم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے17ارب ڈالر پاکستان کی کمزور معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اوورسیز پاکستانی، پاکستان کی معیشت کو چلانے اور مستحکم رکھنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ترسیل زر نہیں آئے گا تو ملکی نظام کیسے چلے گااگر حکومت اوور سیز پاکستان سالیڈرٹی کو موقع دے تو ہم اوورسیز یوتھ کو مقامی یوتھ کے قریب لانے اور ان کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے اپنا کلیدی کرداراد ا کر سکتے ہیں ۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) امریکی صدر کے مجسمے کو دیکھ کر ہر کوئی سوچ میں پڑ سکتا ہے کہ بھلا یہ کس فنکار کے ہاتھوں کی مہارت ہے لیکن یہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ یہ کسی فنکار کی محنت نہیں بلکہ تھری ڈی پرنٹر کا کمال ہے تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے امریکی صدر براک اوباما کے مجسمے کی تیاری کا کام ماہرین کی ایک ٹیم نے انجام دیا۔ مجمسے کی تیاری کے لئے 14 کیمرے لگا کر مختلف زاویوں سے براک اوباما کی تصاویر حاصل کی گئیں، فوٹو شوٹ میں 50 ایل ای ڈی لائٹس استعمال ہوئیں اور فیس اسکینرکے ذریعے امریکی صدر کے چہرے کو مکمل طور پر اسکین کیا گیا پھر اس سارے ڈیٹا کو کمپیوٹر کے ذریعے ایک تصویر کی شکل دی گئی۔

تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنایا گیا مجسمہ دیکھ کر امریکی صدر اوباما خود بھی دنگ رہ گئے اور داد دیئے بغیر نہ رہ سکےاس مجسمے کے ساتھ صدر اوباما کے چہرے کا ماسک بھی تیار کیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی (کھیل)  کیویز کیخلاف 0-2سے کلین سوئپ روایتی حریف سے فاصلہ مزید کم کردے گا۔ البتہ حریف کی اسی مارجن سے فتح گرین شرٹس کو 2 درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچا دیےگی، 1-1 کے نتیجے سے دونوں ٹیموں کی پوزیشز پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20رینکنگ میں پاکستان اس وقت 121پوائنٹس کیساتھ بھارت (126) سے پیچھے تیسری پوزیشن پر ہے، یو اے ای میں جمعرات سے شروع ہونےوالی سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ سے ٹیم کو مزید 3 پوائنٹس مل سکتے ہیں،نیوزی لینڈ نے اسی مارجن سے کامیابی حاصل کی تو گرین شرٹس 6 پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرتے ہوئے 2 درجے تنزلی کیساتھ پانچویں نمبر پر آجائینگے۔

اس وقت 110 پوائنٹس کیساتھ چھٹی پوزیشن پر موجود کیویز کو ترقی تو نہیں ملے گی تاہم پاکستان سے فرق ایک پوائنٹ کا رہ جائےگا، سیریز 1-1سے برابر ہونے کی صورت میں شاہد آفریدی الیون کو ایک پوائنٹ کا خسارہ لیکن تیسری پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، نیوزی لینڈ اسی رینک پر رہتے ہوئے پوائنٹس میں ویسٹ انڈیز سے بہتر ہوجائیگا۔ مجموعی طور پر اس وقت سری لنکاسرفہرست،بھارت دوسرے، پاکستان تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے اورآسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے۔

ٹاپ 10 میں شامل دیگر ٹیمیں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، آئرلینڈ اور بنگلہ دیش ہیں۔ بیٹنگ رینکنگ میں دسویں نمبر پر موجود احمد شہزاد ٹاپ10میں شامل واحد پاکستانی ہیں،دیگر نمایاں پلیئرز میں بالترتیب کوہلی، ایرون فنچ،اینڈریو ہیلز، میک کولم، کوشل پریرا،پال ڈومنی، سریش رائنا، ڈوپلیسی اور وارنر کے نام آتے ہیں۔ بولرز میں شاہد آفریدی چھٹی پوزیشن پر ہیں، ٹاپ 10 بولرز میں سیموئیل بدری سرفہرست دیگر میں سنیل نارائن،سچترا سینانائیکے،سعید اجمل، روی چندرن ایشون، مالنگا،مچل اسٹارک، کولاسیکرا اورناتھن میک کولم شامل ہیں۔ آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ نمبر ون، شکیب الحسن دوسرے اور شاہد آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایمزٹی وی (تجارت) کراچی اسٹاک مارکیٹ ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کی زبردست لہر دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 31300,31400,31500 اور 31600 کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 77ارب 69کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت4.28 زائد جبکہ 64.98 حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، توانائی ،سیمنٹ ، ٹیلی کام اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 31721 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔حصص بازار کے تجزیہ کاروں کے مطابق مہنگائی کی رفتار سست ہونے سے انویسٹرز کو شرح سود میں مزید کمی کی توقع ہے اور عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتوں کا سہارا ملنے کے باعث سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے اور انہوں نے بڑے پیمانے پر حصص کی خریداری کی ،جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 381.00 پوائنٹس اضافے سے 31680.72 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 397 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 258 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 125 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 77 ارب، 69کروڑ19لاکھ 50ہزار937 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر 72 کھرب 24 ارب 60 کروڑ 30 لاکھ 35ہزار164روپے ہوگئی ۔ منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 33 کروڑ 78 لاکھ 17ہزار 750 شیئرز رہیں جو پیر کے مقابلے میں ایک کروڑ 38 لاکھ 69 ہزار 160 شیئرززائد ہیں، قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ویتھ پاک کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت 207.00 روپے اضافے سے 4357.00 روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت 202.50 روپے اضافے سے 10457.50 روپے ہوگئی۔ نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت 211.00 روپے کمی سے8799.00 جبکہ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت 150.00 روپے کمی سے 8300.00 روپے ہوگئی ۔

ایمزٹی وی (تجارت) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرنے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے تحت یورپی یونین کو31 اگست تک، 8ماہ کے دوران برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہو ا ہے، ہندوستان کو برابر کی بنیاد پر تجارت کے لئے تجاویز دی گئی ہیں جسکا جواب ابھی تک انہوں نے نہیں دیا، حکومت کی کوشش ہے کہ برآمد کنند گان کو ریفنڈ کا عمل جلد از جلد مکمل ہو جائے اور اسکے بعد ضروری سیکٹرز کو زیرو ریٹڈ سیکٹر قرار دے دیا جائیگا۔ وہ منگل کو پاکستان ہوزری مینو فیکچرر ایسو سی ایشن کے دورے کے موقع پرصنعت کاروں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انجینئر خرم دستگیر نے کہاکہ یورپی یونین کے مطابق جی ایس پی پلس کا درجہ پاکستان کو ملنے کے بعد 31 اگست تک 8 ماہ کے دوران ملک کی برآمدات میں 18 فیصد تقریباً 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی برآمدات میں ہر سال ایک ارب ڈالر کے اضافے کی حکمت عملی ترتیب دی ہے جو کہ کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پانی و بجلی، وازرت کامرس اورایف بی آر کی مشترکہ کاوشوں کے باعث برآمدا ت میں اضافہ ہو اہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ٹریٹی ایمپلیٹیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے جو کہ جی ایس پی پلس میں شامل تمام 27 نکات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے عمل کی نگرانی کرنا ہے۔ قبل ازیں چیئرمین پاکستان اپریل فورم اور چیف کوآرڈینیٹر پی ایچ ایم اے جاوید بلوانی نے و یلو ایڈڈ سیکٹر کو لاحق مسائل کی جا نب وفاق وزیر کی توجہ دلائی جبکہ چیئرمین کونسل آف آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسو سی ایشنز( کیپٹا) اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

ایمزٹی وی (تجارت) ایف پی سی سی آءی کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گءی۔ بزنس میں پینل کی جانب سے جاری کردہ پسریس ریلز میں دعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے 10 چیمبرز اور ایسوسی ایشن کی طرف سے بزنس میں پینل کے صدارتی امیدوار میاں انجم نثار کی حمایت

کے اعلان کے بعد بہاولپور رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے چیمبرز نے بھی انکی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس سے میاں انجم نثار کی جیت کے قومی امکانات پیدا ہوگءے ہیں۔ بزنس میں پینل کے قاءدین گیر انتخابی مہم چلا کر 34 چیمبرز اور 72 ایسوسی ایشنز کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگءے۔ پریس ریلز کے مطابق گزشتہ روز ایسوسی ایشنز کی طرف سے بزنس میں پینل کے قائدین اور امیدواروں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں صدارتی امیدوار انجم نثار اور سندھ سے سینئرصدر وسیم الرحمن کے علاوہ بزنس کمیونٹی کے حضرات نے چیئرمین طارق سعید کی قیادت پر اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے میاں انجم نثار کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر انجم نثار جو لاہور چیمبرکے سابق صدر‘ پیاف کے چیئرمین اور ملک کے تیسرے بڑے ٹیکس گزار بھی ہیں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے کسی رہنما کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہورہی ہے جبکہ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر مرزاعبدالرحمن کی شکایت پر اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کی بلڈنگ کی تعمیرمیں کروڑوں کے گھپلے کرنے والے قبضہ گروپ کے خلاف نیب کی انکوائری آخری مراحل میں ہے جبکہ مرزا عبدالرحمن کو تو باعزت طور پر بری بھی کردیا گیاہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک بھر کے 44میں سے 34چیمبرز اور 104میں سے 72 ایسوسی ایشنزبزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان کرچکی ہیں ۔ ہمارا مستقبل بھی ماضی کی طرح صاف شفاف ہوگا اور ہم ہمیشہ کی طرح تاجروصنعتکاروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدرزکریا عثمان نے کہا کہ بزنس مین پینل ملک بھر کے تاجروں کا نمائندہ ادارہ ہے۔ اس وقت معاشی حالات تشویشناک ہیں اور بحرانوں کے خاتمے کیلئے ہمیں طارق سعید جیسی مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

دنیا کے سب سے بڑے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والوں کو اکثر اوقات ویٹر کی سروس اورکھانا ٹھنڈا ہوجانے کی شکایت ہوتی ہے لیکن یہاں تو گرما گرم کھانا بغیر کسی ویٹر کے سیدھا ٹیبل پر پہنچے گا۔ عرب امارات کے دار الحکومت ابو ظہبی میں دنیا کے سب سے بڑے رولر کوسٹر ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔اس منفرد ریسٹورنٹ میں کھانے کیلئے آنے والوں کو پہلے ٹیبل پر لگی اسکرین کے ذریعے اپنی پسند کے کھانوں کا آرڈر دینا ہوگا اور ہاتھ کے ہاتھ اپنے کارڈ کے ذریعے مطلوبہ آرڈر کا بل بھی ادا کرنا ہوگا

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

 واشنگٹن.......امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جیٹ طیاروں نے مشرقی عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جون کربی نے بتایا کہ ایرانی جیٹ طیاروں نے عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ تاہم اس سلسلے امریکی فوج سے باہمی رابطہ نہیں تھا ۔پنٹاگون کے مطابق کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 4 فینٹمز جیٹ طیارے استعمال کیے گئے ۔ یہ طیارے شاہ ایران کے دور میں خریدے گئے تھے۔ریئر ایڈمرل جان کربی کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف دیگر ملکوں سے فوجی معاونت عراقی حکومت کا حق ہے اور امریکا کا اس سے کوئی واسطہ نہیں ۔

 ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

امریکا ...  دیواروں کو سجانے کے لئے ان پر نقش و نگار بنائے جاتے ہیں لیکن امریکا میں ایک دیوار ایسی بھی ہے جسے سجانے کے لئے دنیا کا سب سے انوکھا ترین طریقہ استعمال کیا گیا ہے۔ امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں واقع اس انوکھی دیوار پر گزشتہ بیس سال سے سیاح روازانہ کے حساب سے لا تعداد چیوئنگ گم چپکاتے ہیں۔ایک سنیما کے برابر موجود عمارت کی اس دیوار پر لوگوں نے بیس سال قبل ٹکٹ کے حصول کے لئے انتظار کو دلچسپ بنانے کے لئے یہ انوکھا کام شروع کیا تھا جو آج تک جاری ہے

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

لاس اینجلس ......ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ٹرمینیٹر سیریز کی پانچویں فلم ’ٹرمینیٹرجینیسس کا پہلا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ٹرمینیٹر سیریز کے روایتی ہیرو آرنلڈ شیوار زینیگر اپنے دشمنوں سے جنگ کرتے دکھائی دینگے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں آرنلڈ شیور زینیگر کے علاوہ ایمیلیا کلارک،جیسن کلارک،جے کورٹنی اور سینڈرین ہالٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈیوڈ ایلیسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے آئندہ برس جولائی میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔