ایمزٹی وی (سوات) (اے پی پی )30 نومبر کوسوات میں قمبر بائی پاس سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی گئی، جسے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قمبر بائی پاس سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے لاش کو برآمد کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ متوفی کی عمرچالیس سال تک معلوم ہوتی ہے جسے شناخت کے لئے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شناخت نہ ہونے کی صورت میں لاش کو میونپل کمیٹی کے حوالے کیاجائے گا۔
ایمزٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کرلیا جب کہ ترجمان پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے اور ای میل آنے کے بعد سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا آف اسپنر سعید اجمل کے ایکشن کا معائنہ انگلینڈ کی بائیو مکینکس لیب سے کرائے جانے کا امکان ہے۔
” دوسرا” کے موجد ثقلین مشتاق نے پی سی بی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ سعید اجمل کے بازو کا خم 15 ڈگری کے اندر آچکا ہے اور لندن کے ٹیسٹ سینٹر سے دو مرتبہ ابتدائی ٹیسٹ کرایا گیا ہے جو کہ تسلی بخش رہا۔
پاکستانی جادوگر اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو رواں سال اگست میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان پرعالمی کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے جس کے باوجود وہ اب تک ایک روزہ میچزمیں بہترین بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
ایمزٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کرلیا جب کہ ترجمان پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے اور ای میل آنے کے بعد سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا آف اسپنر سعید اجمل کے ایکشن کا معائنہ انگلینڈ کی بائیو مکینکس لیب سے کرائے جانے کا امکان ہے۔
” دوسرا” کے موجد ثقلین مشتاق نے پی سی بی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ سعید اجمل کے بازو کا خم 15 ڈگری کے اندر آچکا ہے اور لندن کے ٹیسٹ سینٹر سے دو مرتبہ ابتدائی ٹیسٹ کرایا گیا ہے جو کہ تسلی بخش رہا۔
پاکستانی جادوگر اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو رواں سال اگست میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان پرعالمی کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے جس کے باوجود وہ اب تک ایک روزہ میچزمیں بہترین بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
ایمزٹی وی (تجارت) (اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا رجحان جاری رہا اور خام تیل کی قیمت 5سال کی کم ترین سطح پر آگئی جسکی وجہ اوپیک کی طرف سے خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی نہ کرنے کا فیصلہ ہے۔ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جنوری میں ڈیلیوری کیلئے اہم معاہدے 1.55 ڈالر کی کمی سے 64.60 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جو کہ جولائی 2009ء کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کی کم ترین سطح سے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری میں ڈیلیوری کیلئے اہم سودے 1.84 ڈالر کی کمی سے 68.31 ڈالر فی بیرل میں ہوئے ۔
ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) جاپان کے طبی ماہرین کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ عام سگریٹ کے مقابلے میں 10 گناہ زیادہ خطرناک ہوتی ہے کیونکہ اس میں شامل کارسینوجن نامی مادہ عام سگریٹ کے مقابلے میں 10 گناہ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ سرطان جیسے موذی مرض کو انسانی جسم میں پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق لوگ بالخصوص نوجوانوں میں الیکٹرانک سگریٹ کااستعمال عام سگریٹ کے مقابلے میں بڑھتا جارہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے الیکٹرانک سگریٹ کو نوجوانوں کے لئے ایک سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک سے اس کی فروخت پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا جاچکا ہے
ایمزٹی وی (تجارت) سندھ اور بلوچستان کے چاول کے کارخانہ داروں نے کھلی مارکیٹ میں چاولوں کی خریداری نہ ہونے اور غیر ممالک کو ایکسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے احتجاجاً چاول کے کارخانے غیر معینہ مدت کے لئے بند کردئیے۔ رائس ملرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر عبد العزیز ابڑو کے مطابق چاولوں کی خریداری بند ہونے کی وجہ سے سندھ اوربلوچستان کے700چاول کے کارخانے غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چا ول کے کارخانہ دار شدید معاشی مسائل کا شکار ہیں اور اس صورتحال میں حکومت کو پاسکو کے ذریعے چاول کی خریدری کرنی چاہئیے۔ چاول کی کھلی مارکیٹ میں خریداری نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت تیرہ سوٹرک چاول کراچی میں ان لوڈ نگ کے لئے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پنچاب کی طرح سندھ اور بلوچستان میں پاسکو کے ذریعے چاول کی خریداری شروع کرے اور چاول کے تاجروں کو سبسڈی دی جائے۔ چاولوں کے بڑے بڑے ذخائر جمع ہو جانے سے کھلی مارکیٹ میں دھان کی خریداری پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں جسکی وجہ سے چاول کے کاشکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ادھردوسری جانب ایوان زراعت نے کہا ہے کہ رائس مل مالکان نے ایک منصوبے کے تحت پہلے ہی دھان کی قیمتوں میں ڈھائی سو روپے کی کمی کر دی ہے اور اس وقت ایک ہزار روپے فی من کے حساب سے فروخت ہونے والی دھان کی فصل محض ساڑھے700 روپے میں خرید کی جا رہی ہےاور رائس ملوں کے بند ہونے سے یہ نرخ مزید کم ہو سکتے ہیں ۔
ایمزٹی وی (کھیل) آٹھ فروری سے 13 فروری تک 14 وارم اپ میچز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم دو میچز کھیلے گی۔ پہلے دن یعنی 8 فروری کو دفاعی چیمپئن بھارت اور 4 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں پہلا وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جبکہ 9 فروری کو چار میچز کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان بنگلادیش سے بلیک ٹاؤن میں ٹکرائے گا اور ساؤتھ افریقا کا مقابلہ سری لنکا، نیوزی لینڈ اور زمبابوے جب کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وارم اپ میچ ہوگا۔ 10 فروری کو آئرلینڈ کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ اور بھارت اور افغانستان کے درمیان میچز ہوں گے۔
گیارہ فروری کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا ، سری لنکا کا مقابلہ زمبابوے، متحدہ عرب امارات کا مقابلہ آسٹریلیا اور 1992 کے فائنل میں مدمقابل آنے والے پاکستان اور انگلینڈ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اسی طرح 12 فروری کو ویسٹ انڈیز اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیم بنگلادیش سے ٹکرائے گی، 13 فروری کو متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے درمیان میلبرن کے اوول گراؤنڈ میں آخری وارم اپ میچ ہوگا۔
ورلڈ کپ 2015 کا باقاعدہ آغاز 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا جو نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا جبکہ اسی روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور روایتی حریف انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ایمزٹی وی (تجارت) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں مندی کا رجحان رہا۔ پیر کو امریکی ڈالر اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 10 پیسے اور 16 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 82 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 102.62 روپے سے بڑھ کر 102.72 روپے اور قیمت خرید 100.18 روپے سے بڑھ کر 100.28 روپے ہوگئی۔ مزید برآں یورو کی قیمت فروخت بھی 127.76 روپے سے بڑھ کر 127.92 روپے اور قیمت خرید 124.72 روپے سے بڑھ کر 124.89 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ اعداد وشمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 161.21 روپے سے کم ہو کر 160.39 روپے اور قیمت خرید 157.38 روپے سے کم ہو کر 156.58 روپے رہ گئی۔ دریں اثناء پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا ۔
ایمزٹی وی (کراچی) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ برطانیہ بھی پاکستان میں آئندہ چند سالوں کے دوران 3 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ سرمایہ کاری توانائی اور فنانشل سیکٹر میں کی جائے گی۔ پیرکوانہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر روایتی گھنٹا بجاکرکاروبار کا آغاز کیاگیا۔ خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کراچی اسٹاک مارکیٹ خطے کی بہترین مارکیٹوں میں سے ایک ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 3 ارب پائونڈ سالانہ کی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے ۔ برطانوی کمپنیاں پاکستان میں انرجی اور مالیاتی شعبے میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔ برطانیہ چاہتا ہے کہ پاکستان کے توانائی کا مسئلہ حل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ہرممکن تعاون کرے گا۔ برطانیہ کا ریٹیل سیکٹر جلد پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا ۔ کراچی ا سٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی 'ندیم نقوی' نے کہا کہ غیر ملکی چھوٹی کمپنیوں کی اسٹاک میں لسٹنگ کے لئے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کراچی اسٹاک مارکیٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔
ایمزٹی وی (کھیل) بھارتی ریاست اڑیسہ میں 6 دسمبر سے شروع ہونےوالے میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ قومی ٹیم محمد عمران کی قیادت میں واہگہ کے راستے پڑوسی ملک روانہ ہوگئی۔ پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ 6 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 دسمبر ہو گا۔
بھارت روانگی سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھاکہ ایشین گیمز میں جو کمی رہ گئی تھی اسے پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پوری کوشش ہے کہ ٹورنامنٹ جیت کر وطن واپس آئیں ایک سال کے بعد یورپین ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور اس حوالے سے لڑکوں نے بہت محنت کی ہے۔