Friday, 29 November 2024

ایمز ٹی وی (فارن ڈِسک)

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیﺅل کے قریب امریکی ایئر فورس کے ہیڈ کوارٹر کو فائرنگ کی اطلاع پر بند کردیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق اوسان ایئر بیس کے اندر واقع امریکن ہائی اسکول میں فائرنگ کی اطلاع پر پورے بیس کو بند کردیا گیا امریکی حکام نے اسکول کی تلاشی لینے کے بعد بیس کو دوبارہ کھول دیا اور بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا-جبکہ یہاں مقیم فوجی اہلکاروں ‘ سویلین ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مجموعی تعداد ساڑھے سات سے آٹھ ہزار تک ہے

ایمز ٹی وی (فارن ڈِسک)

ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامی مظاہرین کی طرف سے حکومت کے ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

جھڑپ کے وقت مظاہرین نے چھتریاں اٹھا رکھی تھیں جو ان کی تحریک کی علامت ہے، جبکہ پولیس کے پاس لاٹھیاں اور مرچوں کے اسپرے تھے۔

احتجاج میں اس وقت تیزی آئی جب پولیس نے مظاہرین کے کئی کیمپوں میں سے ایک کو ہٹانا شروع کر دیا۔

گذشتہ دو مہینوں سے جاری اس احتجاجی تحریک کا مقصد چینی حکومت کی جانب سے بنائے گئے ان قوانین کی منسوخی ہے جس کے تحت چین ہانگ کانگ میں سنہ 2017 میں منتخب چیف ایگزیکٹیو کی چھان بین کر سکتا ہے۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) روسی بینک نے پاکستان اسٹیل ملز کی مرمت اور بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر قرضہ دینے کی پیشکش کر دی۔ وینش تورگو بینک کے سینئر ایگزیکٹو نے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور پیشکش کی کہ ان کا بینک پاکستان اسٹیل ملز کے علاوہ پاکستان میں توانائی منصوبوں کیلیے بھی مزید ایک ارب ڈالر دینے کیلیے تیار ہے۔ اس موقع پر ٹیکنو پرو میکسو پورٹ کے ڈائریکٹر جنرل سرگئی توپور گیلکا بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیکنو پرو میکسو پورٹ کمپنی کی دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں دلچسپی لینے کے عمل کو سراہا ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے روسی بینک کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ توانائی سیکٹر کے علاوہ پاکستان کے دوسرے منصوبوں میں بھی دلچسپی لیں۔ وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ پاکستان کی حکومت اسٹیل ملز کی 26 فیصد ایکویٹی کی نجکاری چاہتی ہے، وہ پاکستان کو قرضہ دینے کے بجائے اس عمل میں حصہ لیں۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ ماسکو کا دورہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے ملاقات کرنے والے تمام وفود کو پاکستان میں بجلی کے بحران اور اس کے خاتمے کیلیے اپنی حکومت کی پالیسی سے تفصیل سے آگاہ کیا ۔

ایمزٹی وی (کراچی) ایرانی پھلوں کی بھرمار سے پاکستان کی ہارٹی کلچر انڈسٹری کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں، ایران سے بڑے پیمانے پر انگور، سیب اور انار پاکستان میں ڈمپ کیا جارہا ہے جس کی قیمت مقامی پھلوں سے کم ہے۔ ایرانی پھلوں کی یلغار کے سبب پاکستانی فارمرز اور پھلوں کے آڑہتیوں کو نقصان کا سامنا ہے، زرعی شعبہ پہلے ہی بلند لاگت اور مختلف قسم کے موسمیاتی اثرات کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے، اب ایرانی پھلوں کی بڑھتی ہوئی درآمد نے پاکستانی پھلوں کے کاشتکاروں کو بحران سے دوچار کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایرانی پھلوں کے لیے پاکستانی مارکیٹ کھلی ہوئی ہے لیکن خود ایران نے پاکستانی پھلوں بالخصوص ترش پھلوں پر بھاری ڈیوٹی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے لیے ایران کو اپنے پھل فروخت کرنا مشکل ہورہا ہے، اس طرح پاکستان کو ایران کے ساتھ پھلوں کی تجارت میں خسارے کا سامنا ہے۔ زیادہ تر ایرانی پھل اسمگل کرکے پاکستان میں لائے جارہے ہیں جن کی قرنطینہ جانچ بھی نہیں کی جاتی۔ قرنطینہ جانچ نہ ہونے کی وجہ سے ایرانی پھل پاکستان میں زرعی بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں ۔

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

روم ....رومن کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے مسلمان رہنماوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام کے نام پر ہونے والی ’دہشت گردی‘ کی مذمت کریں ۔ترکی کے تین روزہ دورے کے بعد روم واپس جاتے ہوئے طیارے میں بات چیت کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ اُس نقصان کو سمجھتے ہیں جو اسلام کے دہشت گردی سے جُڑنے کے مخصوص تصور سے ہوا ہے ۔۔ پوپ نے اُن لوگوں کی مذمت کی جو تمام مسلمانوں کو دہشت گرد کہتے ہیں۔ ا

 ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نےملک دشمن ایجنڈے کااعلان کیاہے۔عمران خان نے ملک بند کرنے کے لئےاس تاریخ   کاچناؤ کیاجس دن پہلےبھی دشمنوں نے پاکستان توڑا تھا ۔ان کی ملک بند کرنے کی دھمکی پاکستان کےخلاف اعلانِ جنگ ہے شہباز شریف نےکہاکہ لندن پلان کی ناکامی کے بعد عوام پلان سی کو بھی"سی آف" کر دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پاکستان بند کرنے کی دھمکی ملک وقوم کے مفادات کے منافی ہے

 ایمز ٹی وی (بنوں) پاکستان میں داعش کے مبینہ گروپ کانام سامنے آگیاہے جس نے  بنوں کے مختلف مقامات پر راتوں رات پوسٹر لگادیئے گئے ہیں جن پر امیر ابوہریرہ سیف اسلام گروپ دولت اسلامیہ درج ہے اور پاکستان میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی گروپ نے پوسٹرز پر اپنے نام کے ساتھ دولت اسلامیہ استعمال کیا ۔پوسٹرز کے متن میں کہاگیاہے کہ کالعدم تنظیمیں غیرملکیوں کی ایماءپر خون بہارہی ہیں ، مسلمان بھائی اسلام کے نام دھوکہ کھارہے ہیں ، دھماکوں سے کب تک مرتے رہیں گے ، تنظیم کے ساتھ تعاون کریں ۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اگر عمران کان سے مذاکرات نہیں کرے گی تو اپنے لیے گڑھے کھودے گی۔ حکومت اور عمران خان دونوں ریاست کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ حکومت کو عمران خان سے مذاکرات کرنے پڑیں گے ورنہ اگر نہیں کریں گے توخود کو نقصان پہنچائیں گے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے خود کہیں گے کہ عمرا ن خا ن سے مذاکرات نہ کرنے کافیصلہ انتہائی افسوسناک ہے اور عمران خان بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے کیوں کہ عمران خا ن کی کال پر ملک بند نہیں ہو گا ۔

 ایمز ٹی وی (کراچی) ایبولاوائرس کے شبہ میں ایک اور پاکستانی شہری کوجناح اسپتال منتقل کردیاگیاہے،45سالہ محمد ہارون لائبیریا سے پاکستان آیاتھااور سکریننگ کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ڈاکٹرسیمی جمالی نے بتایاکہ مریض کو ایئرپورٹ حکام نے ہسپتال منتقل کیاہے اور تیز بخار کی شکایت پر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیاگیاجہاں مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق مریض کا درجہ حرارت اب نارمل ہے اور ایبولاوائرس کاخدشہ کم ہے ۔ واضح رہے کہ محمد ہارون29نومبر کو لائبیریاسے آیاتھا اور دوران پرواز ہی تیز بخار ہوگیا جو 103پر ریکارڈ کیاگیا تھا۔

 ایمز ٹی وی (سکھر) قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نےاحتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا،جس کا آغاز پانچ دسمبر سے ہوگااحتجاج میں 20دسمبر کو صوبائی، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزپرجلسے ، مظاہروں ہوں گے جبکہ یکم مارچ کو اسلام آباد میں بڑامظاہرہ ہوگا،انکا کہنا تھا کہ خالد محمود سومرو کی شہادت سب کے لیے بڑاسانحہ ہے ، رہنماﺅں کی شہادتوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے ، اس وقت پوری دنیا میں امریکہ کا ایجنڈا چل رہاہے اور امریکہ نے 2001ءسے مذہبی جماعتوں کونشانہ بنارکھاہے ،جے یوآئی ایف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ اب تک مولانافضل الرحمان پر بھی تین حملے ہوچکے ہیں جن پر صوبائی حکومتوں نے اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔