Friday, 29 November 2024

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) کراچی: ۱۰۰ ڈکیتیوں میں ملوث گینگ کو آج گرفتار کر لیا گیا-گینگ میں ملوث ۳ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں ۲ آدمی اور ایک عورت ہے- جن کے نام طاہر، نعمان اور فوزیہ بتائے جا رہا ہہیں-گرفتار ملزم کے پاس سے ۲ ٹی ٹی پستول،ایک الٹو گاڑی اور لوگوں سےچھینا ہوا سامان برآمد ہو-تاہم ملزموں نے مختلف شہروں میں واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

قندھار: افغانستان میں طالبان کی جانب سے سابق افغان بیس پر حملہ کیاگیا،جس کے نتیجے میں5افغان فوجی ہلاک ہوگئے،جبکہ صوبہ قندھار میں نوازد ڈسٹرکٹ میں ہونے والے خود کش حملےمیں ۳ سے زائد افراد ہلاک ہوئَےافغانستان میں طالبان کی جانب سے سابق افغان بیس پر حملہ کیاگیا،جس کے نتیجے میں5افغان فوجی ہلاک ہوگئے، سیئنرافغان فوجی افسر غلام فاروق پروانی نے طالبان کی جانب سے بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکت  اور جہاز کی تباہی کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 5فوجی ہلاک ہوئے، طالبان کی جانب سے جمعرات کو حملہ  کیا گیا جس کے بعد لڑائی کا سلسلہ گزشتہ روز تک جاری رہا-

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک) معلوم ہواہے کہ ریما امریکا منتقل ہوتے ہی ذاتی پروڈکشن کا آغازکردیا تھا اورمختلف موضوعات پرڈاکومنٹریز بنانے کے علاوہ انھوں نے ایک پروگرام ’’ریما کا امریکا ‘‘ بھی بنایا تھا جس میں وہاں مقیم اہم پاکستانی شخصیات کے انٹرویوز شامل تھے۔ اس سلسلہ میں ریما خان نے چند ماہ قبل دورہ پاکستان کے دوران پرائیویٹ چینلز کے منتظمین کو اپنے تیارکردہ پروگرام کوآن ائیر کرنے کی ڈیل کرنا چاہی لیکن سب نے پروگرام دیکھ کراس کوخریدنے سے صاف انکارکردیا تھا۔

دوسری جانب کراچی میں دوچینلز کی انتظامیہ نے تو پروگراموں کا انداز جاننے کے بعد ہی اسی وقت ریما سے معذرت کرلی تھی جب کہ ایک چینل نے چند روز پہلے پروگرام چلانے سے انکار کردیا دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پروگرام کی پوسٹ پروڈکشن ٹھیک نہیں تھی جس پر اسے غیر معیاری قرار دیا گیا۔ اس بارے میں جب ریما سے رابطہ کیا گیا توان کے فون بند تھے۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) اسرائیلی وزیر خارجہ اویگڈور لیبرمین نے اسرائیل کے عرب شہریوں کو ملک چھوڑ کر مجوزہ فلسطینی ریاست میں منتقل ہونے کے عوض مالی مراعات کی پیشکش کی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی بات کرچکے ہیں تاہم پہلے اس طرح عرب آبادی فلسطینی ریاست میں منتقل کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی اتحادی حکومت میں شامل جماعت کے سربراہ کی جانب سے اس پیشکش کو منشور کا ایک حصہ سمجھا جا رہا ہے جس سے قبل از وقت انتخابات کا امکان سامنے آیا ہے۔

لیبرمین کا کہنا تھا کہ جعفہ اور عکہ میں رہائش پذیر فلسطینی اگر منتقل ہونا چاہتے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خود کو فلسطینی قرار دینے والے اسرائیلی عرب اسرائیل کی شہریت ترک کرکے مجوزہ فلسطینی ریاست کے شہری بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ایسے افراد کی مالی مراعات کے ایک نظام کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان مذاکرات کا آخری راﺅنڈ اپریل میں ہوا تھا جس میں اسرائیل نے فلسطین کا مشرقی یروشلم کو اپنی ریاست کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ مسترد کردیا تھا جس سے بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی تھی۔

جاپان کے جنوب میں واقع ایک آتش فشاں کے پھٹنے سے علاقے میں لوگوں کی نقل و حرکت محدود اور فضائی سروس معطل ہو گئی ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق ماؤنٹ اسو سے جمعہ کو نکلنے والے دھوئیں اور راکھ کے بادل فضا میں تقریباً ایک کلومیٹر بلندی تک جا رہے ہیں۔

قریبی شہر کوماموٹو کے ہوائی اڈے پر درجنوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ لوگوں کو اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کا کہا گیا ہے۔

گزشتہ 22 سال میں اس آتش فشاں میں ہونے والی اس نوعیت کی یہ پہلی سرگرمی ہے۔

دارالحکومت ٹوکیو سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ماؤنٹ اسو کیوشو جزیرے میں واقع ہے جو کہ دنیا کے بڑے جزائر میں سے ایک ہے۔ یہاں اگست کے اواخر میں زلزلے اور دیگر زیر زمین تبدیلیاں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ آتش فشاں سے مزید بڑے پیمانے پر لاوہ یا راکھ نہیں نکلے گی۔

جاپان کے ایک مغربی علاقے ناگانو میں واقع ماؤنٹ اونٹیک میں ستمبر کے اواخر میں ایک آتش فشاں کے پھٹنے سے تقریباً پچاس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر  اپنےایک  پیغام میں کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے کنونشن میں شرکت کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ڈاکٹروں نے منع کر دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کارکنان ان کی رہنمائی کریں کہ اس نازک صورتحال میں وہ کیا کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ کنونشن میں شرکت کرنے کی شدید خواہش ہے لیکن ڈاکٹرز کے منع کرنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ’شیر کا شکاری زرداری‘ اور جئے بھٹو سمیت پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈِسک)

مصرمیں ایک عدالت ملک کے معزول صدر حسنی مبارک کے خلاف سنہ 2011 میں بغاوت کے دوران لوگوں کو قتل کرنے کی سازش کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کے بارے میں فیصلہ سنانے والی ہے۔

مصر کی اپیل کورٹ نے گذشتہ سال تکنیکی وجوہات کی بنا پر سنہ 2012 میں حسنی مبارک کو عمر قید سنائی تھِی-

اگرعدالت  نے حسنی مبارک کو اس مقدمے سے بری کیا تو  وہ رہا نہیں ہوں گے کیونکہ وہ پہلے ہی بدعنوانی کے مقدمے میں تین برس کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

مصر کے سابق وزیرِ داخلہ حبیب العدلی کے ساتھ حسنی مبارک کو بغاوت کے علاوہ قتل کی سازش کے لیے سزا سنائی گئ تھی-

مصر کی عدالت نے اگست میں حسنی مبارک کو جیل سے رہائی کا حکم دیتے ہوئے انھیں قاہرہ کے ایک فوجی ہسپتال میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جہاں وہ نظر بند ہیں۔

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک)  تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں زیر علاج 10 ماہ کی ساجدہ دار فانی سے کوچ کرگئی۔ جس کے بعد ضلع بھر میں رواں ماہ غذائی قلت کا شکار ہوکر زندگی سے منہ موڑنے والے افراد کی تعداد 98 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹھی، اسلام کوٹ، ڈیپلو اور چھاچھرو کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں درجنوں بچے زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ضلع بھر میں محکمہ لائف اسٹاک کا عملہ بھی اپنے مطالبات کے لئے  گزشتہ 15 روز سے ہڑتال پر ہے جس کی وجہ سے مویشیوں کی ویکسنیشن  نہیں ہورہی اور اب تک مٹھی، ڈیپلو اور چھاچھرو میں  سیکڑوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق صدر پر ویز مشرف نے کہا ہے کہ لگتا ہے 2007ءمیں میرے خلاف ایک منظم مہم چلائی گئی،میرے خلاف ایک عالمی سازش کا امکان بھی ہوسکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ جب میرا کیس آگئے بڑھے گا تو سب سامنے آئینگے جو ایمرجنسی کے اقدامات میں شامل تھے، مشرف نے کہا کہ اکبر بگٹی اور لال مسجد آپریشن کا فیصلہ حکومت کا تھا،جب بگٹی کی خبر آئی تو میں مری میں نہیں تھا یہ کہنا غلط ہے کہ میں مری میں تھا اور ڈانس کررہا تھا۔ اگر بگٹی کو مارنا مقصود ہوتا تو چار افسر وہاں موجود نہ ہوتے، کسی اور نے اکبر بگٹی کی غار پر راکٹ فائر کئے یا دھماکہ کیا، بلوچستان آپریشن میں 70علیحدگی پسندوں کو مارا گیا۔ اگر کو ئی علیحدگی پسند ملک کے اندر یا باہر رہ کر یہ کہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ لال مسجد، افتخار چوہدری اور بلوچستان آپریشن کے فیصلے درست تھے، ای سی ایل کا معاملہ اپنی وکلاءٹیم پر چھوڑرہا ہوں،میں ایک آزادی شہری ہوں جب چاہوں ملک سے باہر جاﺅں اور جب چاہوں واپس آﺅں، یہ میرا ملک ہے جب چاہوںملک میں آجا سکتا ہوں، میرا ملک سے باہر جانے کا اب بھی ارادہ ہے لیکن میں بار بار حکومت سے درخواست نہیں کرسکتا کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔حکومت میں چیک اینڈ بیلنس کیلئے فوج کا کردار ضروری ہے ۔ میں سیاست میں نہیں لیکن اب بھی 58ٹو بی کا حامی ہوں۔

ایمز ٹِی وی (فارن ڈِسک)ہانگ کانگ میں جمہورت نوازوں کی پولیس کےساتھ جھڑپیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ ہانگ کانگ میں گزشتہ چند ہفتوں سے جمہوریت کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد کے ساتھ پولیس کی جھڑپوں سے حالات میں مزید خرابی کے اشارے سامنے آئے ہیں۔ پولیس کی کوشش ہے کہ ہانگ کانگ کے سب سے زیادہ بد امنی والے ڈسٹرکٹ مونگ کوک پر مکمل کنٹرول حاصل کر سکیں-  لیکن لگتا ہے کہ مونگ کوک کا علاقہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان تناؤ اور جھڑپوں کا مرکز بن گیا ہے- سن 1997 میں ہانگ کانگ کی انتظامی عملداری برطانوی حکومت نے چین کے سپرد کر دی تھی اور حالیہ مظاہروں کا سلسلہ خصوصی اختیارات کی حامل انتظامیہ کے لیئے آزمائش بن کر رہ گیا ہے۔a