ایمز ٹی وی (بلوچستان) ہائیکورٹ نے عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اٹھوجاگوپاکستان کے14مئی کے پروگرام کیخلاف ایف آئی آر کی بنیاد پر مقدمات کی کارروائی فوری طورپرمعطل کردی، عدالت نے میر شکیل الرحمان اور آئی ایم سی کی آئینی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 13 کے تحت ایک الزام پر ایک سے زائد مقدمات نہیں چل سکتے، عدالت کے جسٹس نور محمد مسکانزئی اورجسٹس محمد ہاشم کاکڑ پرمشتمل بینچ نے درخواست گزارکےموقف کودرست تسلیم کرتےہوئے عبوری حکم نامہ جاری کیا۔ عبوری حکم نامہ بلوچستان میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر چلنے والے مقدمات کیلئے جاری کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی۔
'رائل کامن ویلتھ سوسائٹی' کی سرپرست ملکہ برطانیہ کوئن ایلزبتھ کی جانب سے'کامن ویلتھ مقابلہ مضمون نویسی 'جیتنے والے طلبہ کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ دیا گیا اس تقریب کی میزبانی شہزادی کمیلا پارکر نےکی جنھوں نے سینیئر فاتح کا اعزاز جیتنے والی پاکستانی طالبہ رانیہ حسین کو بکنگھم پیلس میں بدھ کے روز ایوارڈ سے نوازا ۔
دولت مشترکہ کے سالانہ مقابلہ مضمون نگاری سال 2014ء کی' سینیئر زمرے کی فاتح 'رانیہ حسین کو گذشتہ ہفتے ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کی ایک ہفتہ جاری رہنے والی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے خصوصی طور پر برطانیہ مدعو کیا گیا ہے۔
کامن ویلتھ سوسائٹی کے مطابق، ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام بکنگھم پیلس کے تھرون روم میں کیا گیا جہاں ڈچز آف کارنوال کمیلا پارکر نے مقابلہ جیتنے والے طالب علموں کو خوش آمدید کہا اور انعام جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔
دنیا کے قدیم اور وسیع پیمانے پر منعقد کیےجانے والے عالمی مقابلہ مضمون نگاری کے لیے رواں برس دولت مشترکہ کے 44 ملکوں کے 400 اسکولوں کے لگ بھگ 10,000 طالب علموں کی جانب سےمضامین موصول ہوئے جن میں سے لاہور کی طالبہ رانیہ حسین کو پاکستان کے کردار کے بارے میں ایک متاثر کن تحریر پیش کرنے پر ججوں کے پینل نے 'سینیئر زمرے' کا فاتح منتخب کیا ۔
رانیہ کے مطابق "یہ میرے وطن پاکستان کی حقیقی تصویر ہے، کہانی کے مرکزی کردار بزرگ پھل فروش سے لے کر اس سے جڑے سبھی کردار میرے وطن کی سچی ترجمانی کرتے ہیں۔"
اس موقع پر ڈچز آف کارنوال کمیلا پارکر نے سینیئر فاتح رانیہ حسین اور جونیئر فاتح برطانوی طالب علم دس سالہ میکس ڈی سمیت 'جونیئر زمرے' کے رنر اپ لیاہ (کینیڈا ) اور سینیئر رنر اپ سلینا (سنگا پور) میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیا اور انعام کے طور پر کامن ویلتھ کا یادگاری قلم بھی پیش کیا ۔
ایمزٹی وی(فارن ڈیسک)چین میں مکمل طورپرروبوٹس کےزیرانتظام چلنےوالاریسٹورنٹ کھل گیاچین کےشہرژکسی میں کھلاہے انوکھاروبورٹ ریسٹورنٹ جہاں شیف سےلیکرویٹراورسوپرتک کےفراض روبوٹ انجام دیتےنظرآرہےہیں اس روبوٹ ریسٹورنٹ میں مختلف رنگوں کےدرجن سےزادروبوٹ ہیں جن کا قد 4 سے 5 فٹ کے درمیآن ہےجنہیں ایک مقامی روبوٹک کمپنی نےڈیزان کیاہے۔اس ریسٹورانٹ میں جہاں کچھ روبوٹ دروازےپرکھٹرےمہمانوں کوخوش آمدیدکہتےہیں وہی کچھ کچن میں نوڈلز،ڈمپلنگزاوردیگرچانیزتیارکرتےنظرآتےہیں اسی طرح چندروبوٹ کچن کی صفای ستھرای اوربرتنوں کی دیکھ بھال کرتےجبکہ دیگربہ حیثیت ویٹرزٹیبیلزپرسرونگ کرتےنظرآتےہیں یہی نہیں بلکہ عمارت کےاندروباہرکی صفای کافریضہ بھی انہی روبوٹس کے ذمےہےجنہیں اگردو گھنٹےچارج کرلیاجاےتویہ روبوٹس مسلسل 5 گھنٹےڈیوٹی سرانجام دےسکتےہیں۔ یہ 10 قسم کےتاثرات دینےاور 40 سےزادروزمرہ جملےچینی زبان میں بولنےوالےان روبوٹس کو کمپیوٹرروم میں بیٹھےانسان آپریٹ کرتےہیں۔
ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موٹر سائیکل پر سوار خود کش بمبار نے خود کو برطانوی سفارت خانے کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ برطانوی سفارت خانے کے ترجمان نے خود کش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاہم ہلاک ہونے والوں کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی کابل میں امریکی فوجیوں کی گاڑی پر بم دھماکے میں 2 اہلکار ہلاک ہو ئے تھے جب کہ اس سے ایک روز قبل افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں والی بال کے میچ کے دوران ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اپنی اور اپنے اتحادیوں کی سلامتی کا تحفظ خود کرے گا، لیکن وہ کسی کے لیے خطرے کا باعث نہیں ہے۔
پیوٹن نے یہ بات بدھ کے روز بحیرہ اسود کے صحت افزا مقام، سوچی میں واقع اپنی صدارتی رہائش گاہ پر فوجی سربراہان کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔
بقول اُن کے، 'ہم کسی کے لیے خطرے کا باعث نہیں۔ کسی تنازع کا حصہ بننا تو کیا، ہم کسی علاقے کی سیاسی پنجہ آزمائی یا حرفت میں ملوث نہیں ہونا چاہتے، بغیر یہ دیکھے کہ ہمیں کون اُس طرف دھکیل رہا ہے، یا وہ کیا حربے استعمال کرتا ہےٗ۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ، 'ساتھ ہی، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم کس طرح روس کے اقتدار اعلیٰ اور یکجہتی اور اپنے اتحادیوں کی سکیورٹی کی حفاظت کرتے ہیں۔ٗ
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، اس حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت کو اس قسم کے بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ بے بنیاد الزامات کسی بھی مسئلے کے حل میں مثبت اثرات مرتب نہیں کرسکتے۔ پاکستان پورے خطے کی ترقی کے لئے پڑوسی ممالک سے امن چاہتا ہے لیکن ہمسایوں سے تعلقات برابری کی بنیاد پر ہوتے ہیں اور پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا حامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، اسی وجہ سے وہ سارک کی مختلف ذیلی تنظیموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ اس حوالے سے 18 ویں سربراہی کانفرنس کے میزبان ملک نیپال نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سارک اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ہتھیاروں کی دوڑ کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے دوران انہوں نے تنظیم کے 6 رکن ممالک کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی ہیں تاکہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے گزشتہ روز کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر 4 رضاکاروں کی ہلاکت کے بعد صوبے بھر میں گھر گھر جاکر انسداد پولیو مہم معطل کردی گئی جبکہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے سرکاری اسپتالوں اور انسداد پولیو مراکز پر پولیو کے قطرے بدستور پلائے جائیں گے تاہم گھر گھر مہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر معطل کردی گئی ہے۔
ایمزٹی وی(لاہور)حکومت پاکستان کی جانب سےپیش کیےجانےوالےایک ارب ڈالرکےسکوک بانڈزبین الااقومی مارکیٹ میں بینڈکردیےگےہیں معلوم ہواہےکہ 5 سالہ سکوک بانڈ 6 اعشاریہ 75 فیصدمنافع پرفروخت کیےگےہیں تفصیلات کےمطابق حکومت نےغیرملکیوں کوایک عرب ڈالرکے5 سالہ سکوک بانڈزفروخت کر دیے۔ بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کےباعث مزیدایک عرب ڈالرکےبانڈزکی نیلامی پرغورجاری ہےاپریل میں جاری کیےگےیوروبانڈ کےمقابلےمیں ان بانڈزپرپاکستان کو 10 اعشاریہ 5 فیصدکم منافع دیناپڑرہاہےغیرملکیوں کی زبردست دلچسپی کےباعث حکومت مزید 1 عرب ڈالرتک کےبانڈزفروخت کرناچاہتی تھی تاہم بیرونی انویسٹرنےپاکستان کو 2 ارب 30 کڑوڑکی پیشکش کردی ۔ بانڈزکی فروخت سےملکی زرمبادلہ ذخارمیں اضافہ ہوگاجس سےروپےکی قدرپرمثبت اثرہوگا۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی سے ملاقات کی ہے ۔دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے سے مصاحفہ کیا اور مختصر وقت کے لیے یہ ملاقات کی جس دوران ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی گئی ۔یادرہے کہ اس سے قبل یہی اطلاعات تھیں کہ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کے علاوہ سارک سربراہ کانفرنس میں شریک دیگر تمام رہنمائوں سے مصاحفہ کیالیکن آپس میں نہیں ملے اور وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے موقع پر مودی کتاب پڑھتے رہے جبکہ نواز شریف بھی مودی کی نشست کے پیچھے سے ہوتے ہوئے اپنی نشست کی طرف چل دیے ۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر پیغام لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ الیکشن یا سلیکشن نہیں، آزادی چاہئے,بھارت دنیا کو بے وقوف نہیں بنا سکتا، سارک جیسے بے وقعت پلیٹ فارم پر تقریریں کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، کشمیر کی آزادی تک کسی قسم کی پیش رفت ناممکن ہے۔ کشمیر میں الیکشن ڈرامہ اور ڈھونگ ہے، ہمیں آزادی چاہئے۔واضح رہے کہ بھارتی ہیکرز نے ایک روز قبل پاکستان کے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے ۔