Friday, 29 November 2024

  ایمز ٹی وی (اسلام آباد) انٹرسروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم نوازشریف کو ضرب عضب اورآئی ڈی پیز کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں مسلح افواج کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں اور ملک کی اندرونی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی ترقیوں اور کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیاہے ۔ خط کے متن میں کہاگیاہے کہ بدقسمتی سے وفاق میں سندھ کی نمائندہ نہ ہونے کے برابر ہے ،پی پی دور میں اہم تعیناتیوں کو جواز بناکر افسران کی ترقیاں نہ روکی جائیں ۔خط میں وفاقی بیوروکریسی میں سندھ کا کوٹہ آئین کے مطابق پرکرنے کی سفارش کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاکہ سندھ کو آباد سے تناسب سے جائز حق دیاجائے ، اہل افسران کو اُن کا حق دیاجائے جبکہ سندھ کو وفاقی اور چیف سیکریٹری کی پوسٹ پر بھی جائز حق ملناچاہیے ۔

ایمزٹی وی( نیوز ڈیسک)

 لاھور میں  جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹر کی جانب سے اسٹاف نرس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے خلاف 5 روز سے جناح اسپتال ایڈمن بلاک کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے، ینگ نرسزکا مطالبہ ہے کہ  ڈاکٹر عشر کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان کے خلاف قواعد وضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے۔ نرسوں کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین کوشدید مشکلات کاسامنا ہے اور ڈاکٹروں نے نرسزسروس دینے سے انکار کردیا۔

 کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عشر اور نرس فلک کے درمیان جھگڑا ہواتھا جس پر پرنسپل جناح اسپتال نے انکوائری کمیٹی بنائی تھی اور دونوں کو وارننگ لیٹرز بھی جاری کئے گئے تھے -تاھم پنجاب بھر کی نرسوں نے جناح اسپتال میں کا م بند کر رکھا ہے-

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)

 بھارتی ترجمان  سید اکبر الدین نے کہا کہ پاکستان نے سارک کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کی درخواست نہیں کی لیکن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان سمیت تمام جنوبی ایشیائی ممالک کے سربراہان سے  مذاکرات کے خواہشمند ہیں - انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے تجارتی اور معاشی سمیت تمام شعبوں میں بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مذاکرات کے آغاز کے لئے بھارت اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

 18ویں سارک سربراہ کانفرنس نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 26 اور 27 نومبر کو ہوگی اور وزیر اعظم نواز شریف  26 نومبر کو نیپال پہنچیں گے-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)نائیجیریا میں بوکوحرام تنظیم نے ۴۸  مچھلیوں کے بیوپاریوں کو ذبح کر کے جھیل میں پھینک دیا- مسلح کارروائی سے قبل بوکو حرام کے ورکروں نے گاؤں ڈورون بگاؤ سے کچھ فاصلے پر ایک رکاوٹ بھی کھڑی کر دی تھی تا کہ مزید افراد یا سیکیورٹی دستے گاؤں کی جانب نہ جا سکیں،

ایمز ٹی وی فارن ڈیسک-

امریکی ریاست اوہایو کے شہر کلیولینڈ میں 12 سالہ بچہ نقلی بندوق لے کر کھیل میں ایک میدان میں آگیا- پولیس کے دو اہلکار وہاں پہنچے اور انہوں نے بچے کو ہاتھ اٹھانے کا حکم دیا ،  بچے نے اپنے کپڑوں میں پھنسائی بندوق کو نکالنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے گولی چلادی، فائرنگ سے بچہ شدید زخمی ہوگیا ، اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

کلیولینڈ پولیس کے نائب سربراہ ایڈ ٹومبا کے مطابق  بچے کے پاس نقلی ’ ایئرسوفٹ‘ بندوق تھی جو کہ ایک نیم خودکار پستول کی مانند دکھائی دے رہی تھی۔  پولیس کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات کے بارے میں جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور دونوں پولیس افسران کو تفتیش مکمل ہونے تک چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی انٹرنیشنل ڈیسک

سابق آسٹریلین اسپیڈ اسٹار شان ٹیٹ نے خطرہ مول لیا اور سمندر کی تہ میں شارک مچھلیوں کو بھی ٹرافی کا دیدار کروا دیا۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 14فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا۔

میزبان ممالک میں ورلڈ کپ ٹرافی کی انوکھے انداز میں رونمائی تو کئی دن سے جاری ہے تاہم سابق آسٹریلین اسپیڈ اسٹار شان ٹیٹ ورلڈ کپ فیور میں مبتلا ہونے کے بعد ٹرافی لے کر بیگم کے ہمراہ سمندر کی تہ میں اترگئے۔

ٹیٹ اور اہلیہ کچھ دیر سمندر کی تہ میں شارک مچھلیوں کو ورلڈ کپ ٹرافی کا دیدار کراتے رہے۔

شان ٹیٹ نے کہا کہ 4 شارک ٹرافی دیکھنے پہنچی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کے ناقابل فراموش لمحات تھے ۔

ایمز ٹی وی(نیشنل ڈیسک)تھرپارکرمیں قحط اوربھوک زندگی کو نگلنے لگی،حکومت کی جانب سے امداد ملنے کے باوجود علاقے میں غذائی بحران برقرار ہے ،،تھرپارکرکے مٹھی ہسپتال میں غذائی قلت کاشکارایک اورپھول مرجھاگیا،اس طرح 24 گھنٹوں کے دوران دوبچوں کی اموات ہوچکی ہیں،،،تھرپارکر میں غذائی قلت کسے 54روزمیں 113اموات ہوچکی ہیں جبکہ ہسپتال بیمار اورلاچار بچوں سے بھرے ہوِئے ہیں ،جہاں ادویات نہ ملنے کی بھی شکایات موصول ہورہی ہیں۔۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے حکومت کو مزید مہلت دینے سے انکار کردیا ہے۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ اپوزیشن لیڈر ملک سے باہر ہیں اس لیے مزید وقت دیا جائے جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے مزید مہلت نہیں دے سکتے۔جسٹس انورظہیر جمالی کی بطور قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ آج ہوگا۔عدالت نے کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

 ایمز ٹی وی (ننکانہ صاحب) ننکانہ صاحب کے تھانہ سٹی میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صد ر امتیاز کاہلو نے شیخ رشید احمد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے سیشن کورٹ میں پٹیشن دائر کی جہاں فاضل عدالت نے سماعت کے بعد شیخ رشید کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ شیخ رشید نے ننکانہ صاحب میں 12نومبر کے جلسے میں اشتعال انگیز تقریر کی جس سے نقص امن کا خدشہ پیداہوسکتاتھا لہٰذا عدالت ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے ۔ عدالتی احکامات پر شیخ رشید کے خلاف ننکانہ صاحب کے تھانہ سٹی میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔