Friday, 29 November 2024

56 واں انٹر نیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں پاکستانی طالب علموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا،

سعودی عرب کے شہرریاض میں 56 واں اولمپیاڈ21 تا30 جولائی(2024) منعقد ہوا جس میں کراچی گرامر اسکول کے عبدالرافع نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ٹیم کے دیگر اراکین میں لاہور گرامر اسکول وا کینٹ کی ماہ نور راشد،پنجاب کالج برائے خواتین، جرانوالیہ روڈ فیصل آباد کی مروا اور دبئی انٹرنیشنل پبلک اسکول اینڈ کالج مانسہرہ کے سید مہر علی شاہ شامل تھے۔

طالبِ علموں کو ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی میں کیمسٹری کی تربیت دی گئی تھی

پاکستانی طالب علموں نے ان مقابلوں میں این سی ٹی سی کے کوآرڈینیٹر اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ایم رضا شاہ اورپروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان کی زیر قیادت شرکت کی تھی۔انھوں نے کہا علم کیمیاء کے مقابلوں میں پاکستانی نوجوان اسکالرز کی شرکت ا علیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوتی ہے جبکہ ان کی تربیت بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے تحقیقی ادارے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری میں کی گئی۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے کامیاب طالبِ علموں کو اور اُن کے رہنماوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ دوسری جانب شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی اس کامیابی پر طالبِ علموں اور اُن کے رہنماوں کو مبارکباد دی ہے۔

ممبئی: پاکستانی سپر اسٹار اداکار فواد خان اور صنم سعید کی متنازعہ انڈین ویب سیریز ’برزخ‘ کو یوٹیوب سے ہٹانے کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستانی ہدایتکار عاصم عباسی کی تحریر کردہ اور بنائی گئی ویب سیریز ‘برزخ’ کو بھارتی پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے اور اس سیریز کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔

19 جولائی کو بھارتی یوٹیوب چینل ‘زندگی’ اور ‘زی فائیو’ پر ریلیز ہونے والی سیریز ‘برزخ’ کی پہلی اور دوسری قسط نے جہاں پاکستانی اور بھارتی مداحوں کے دل جیتے تو وہیں سریز کی تیسری قسط دیکھ کر پاکستانی مداح غصے سے بھڑک اٹھے۔

‘برزخ’ کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کے درمیان رومانوی مناظر اور رغبت دکھائی گئی تھی، اس کے علاوہ سیریز میں فحاشی، زنا اور بچوں کی ذہنی سازی بھی دکھائی گئی ہے۔

پاکستان میں ہم جنس پرستی کے مواد پر شدید ردعمل کے بعد بھارتی یوٹیوب چینل ’زندگی‘ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ نو اگست سے ویب سیریز کو یوٹیوب سے ہٹادیں گے۔

اپنے اعلامیہ میں انہوں ںے لکھا کہ فیصلہ پاکستانی ناظرین کو مدنظر رکھ کرکیا گیا ہے اور وہ اپنے ناظرین کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

کراچی: وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے اسکولز اونرشپ کے حوالے اسمبلی میمران کو دعوت دے دی۔

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے اسمبلی ممبران کو اسکولز کی ذمہ داری لینے کے لیے خط لکھ دیا۔سردار علی شاہ کا کہنا ہےکہ اسمبلی میمران اپنے حلقے کے تین اسکول کی ذمہ داری لے کر تمام انتظامات کی نگرانی کریں۔

ایم پی ایز کی طرف سے ہونے والے اسکول اونرشپ سے سماج میں ذمہ داری کے احساس کو فروغ ملے گا۔صوبائی اسمبلی میمبران کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ بچوں کے مستقبل کے لیے اپنا حصہ ڈالیں۔ اسکولز کی اونرشپ سے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے اور مثالی بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیررتعلیم کاکہنا تھا کہا یم پی ایز اپنے حلقے میں کمیونٹی کی شرکت خاص طور پر اساتذہ اور والدین کے ساتھ رابطہ میں رہ کر اصلاحات متعارف کروا سکتے ہیں۔ اسکولز کے لیے نیچے سے لے کر اوپر تک ذمہ داری کا احساس پیدا ہونے سے ہم مل کر تعلیم کی ترقی ممکن بنا سکتے ہیں۔عوامی نمائندوں کی پارٹسپیشن سے اسکولز کی ضروریات اور مسائل کی نشاندہی اور انہیں حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ہمیں اپنے اسکولز کے ساتھ وفا کا وعدہ کرنا ہے۔

کراچی: اداکارہ صنم سعید نے برزخ کو ملنے والے فیڈ بیک کوزبردست قراردےدیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ صنم سعید نے برزخ کو ملنے والے فیڈ بیک کوزبردست قرار دیتے ہوئے کہ برزخ میں بہت سی چیزیں ایسی تھیں جن کی وجہ سے لوگ اس کی طرف متوجہ ہوئے۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جن کوشو سمجھ میں نہیں آیا۔ اگر وہ لوگ ایک بار غور سے پورا شو دیکھیں گے تو انہیں سمجھ آ جائے گی۔ برزخ پرلوگوں کا ردعمل ویسا ہی ملا جیسی ہمیں توقع تھی۔

بھارتی مداحوں سے متعلق صنم سعید کا کہنا تھا کہ بھارتی مداح میرے طویل عرصے سے کھوئے ہوئے بہن بھائیوں کی طرح ہیں۔ ہم صرف مختلف گھروں میں پلے بڑھے ہیں۔ بنیادی طور پر ہم ایک ہی سرزمین کے ہیں لیکن ہم صرف برسوں میں مختلف طریقے سے پروان چڑھے ہیں۔ طویل عرصے سے کھوئے ہوئے بہن بھائیوں کے ساتھ دوبارہ جُڑنا اچھا لگا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا کبھی کام کے سلسلے میں بھارت جانا نہیں ہوا اس لیے یہ نہیں کہہ سکتی کہ مجھے وہاں نہ جانے پر کمی محسوس ہوتی ہے لیکن وقت کے ساتھ چیزیں ہوتی رہیں گی۔

ویب ڈیسک: بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈنے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

بطور ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کی یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہے۔

بنگلادیش کی ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کی صبح اسلام آباد پہنچے گی اور توقع ہے کہ وہ اسی روز دوپہر کو ٹریننگ کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا۔
شان مسعود (کپتان) ، عبداللہ شفیق، سعود شکیل ( نائب کپتان)، عامر جمال ( فٹنس سے مشروط)،ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی۔

پاکستان شاہینز کا اسکواڈ:
سعود شکیل (کپتان)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) اور عمر امین۔

 

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ایم اے پرائیویٹ ضمنی امتحانات 20اگست بروز منگل سے شروع ہونگے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے اکنامکس، پولیٹکل سائنسز، انگلش اور اردوپرائیویٹ ضمنی امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

امتحانات 20اگست سے 10ستمبر تک جاری رہیں گے۔ امیدوار اپنی رول نمبر سلپ قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

پنجاب کی جامعات میں مستقل وائس چانسلرزکی تعیناتی کےلئےامیدواروں کےانٹرویوزکاشیڈول جاری کردیا گیا۔

جنرل یونیورسٹی کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز مرحلہ وارہوں گے۔ ابتدائی طور پر 8 جنرل یونیورسٹیوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوزہوں گے۔ 8 اگست کوہونے والے انٹرویوزپی ایچ ای سی آفس ارفع کریم آئی ٹی ٹاور میں ہوں گے۔

پنجاب یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف نارووال، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف گجرات اورجی سی یونیورسٹی فیصل آباد کیلئے انٹرویو زہوں گے۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظرعام پر آگیا۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ ‘سپورٹ پیریڈ’ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اَپ میچز میں حصہ لیں گی جبکہ میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔

اسی طرح 10 مارچ کو فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017 میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

 

جامعہ کراچی میں سیمیناربعنوان یوم استحصال کشمیرکا بحران پر سیمینار کاانعقاد کل ہوگا۔

دفترمشیر امورطلبہ جامعہ کراچی کے زیراہتمام سیمینار بعنوان: ”یوم استحصال:کشمیرکا بحران“05 کل صبح 11:00 بجے چائنیزٹیچرز میموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔

شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کریں گے جبکہ سابق سفیر وتجزیہ نگار جمیل احمد خان،پاکستان اسٹڈی سینٹر جامعہ کراچی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر سید جعفر احمد اور شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی کی سابق چیئر پرسن پروفیسرڈاکٹر تنویر خالد خطاب کریں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کےٹیسٹ فارمیٹ کے کوچ جیسن گلیسپی اور وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے درخواست کردی۔

بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ گرین شرٹس کے دونوں کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ڈسلپن کی خلاف ورزی کرنیوالے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرے۔

دونوں کوچز کا ماننا ہے کہ کارروائی کے خیال کے باعث کھلاڑی آئندہ بین الاقوامی سیزن پر توجہ مرکوز نہیں کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ کچھ کھلاڑیوں کوچز کیساتھ ناروا سلوک اپنایا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دیے گئے پلانز کو نظر انداز کیا۔

خیال رہے کہ دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ کچھ کھلاڑیوں کوچز کیساتھ ناروا سلوک اپنایا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دیے گئے پلانز کو نظر انداز کیا۔

دوسری جانب خبریں گردش کررہی ہیں کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے سینئیر کھلاڑیوں کو دورہ بنگلادیش کے دوران ڈراپ کیا جاسکتا ہے جبکہ کچھ پلئیرز فٹنس مسائل کے سبب ٹیم سے باہر ہوسکتے ہیں۔

Page 50 of 3032