ممبئی: بھارتی میگا ایکشن فلم ’سالار‘ 16 فروری کو ہندی زبان میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی۔
پرشانت نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سالار : سیزفائر1‘ سال 2023 میں 22 دسمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔
’سالار‘ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا بزنس کرکے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور اس نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
’سالار : سیزفائر1‘ کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گرد گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگ قبضہ کرلیتے ہیں۔
فلم ’سالار‘ میں پرابھاس کے علاوہ پرتھوی راج سوکمرن، جگپتی بابو اور شروتی ہاسن جیسے ستاروں نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
لاہور: معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی کےامیدوار عون چوہدری کی جیت کو مذاق قرار دے دیا۔
عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ سلمان اکرم راجا کا ہارنا اور عون چوہدری کا الیکشن 2024 جیتنا سب سے بڑا مذاق ہے۔
لاہور کے این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے عون چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے الیکشن لڑا تھا جس میں عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر کہا کہ فضول کی حرکتیں کرنا بند کریں اور قبول کریں اب عوام آپ کے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ہے عوام سلمان اکرم راجا کو ہی چاہتی ہے، یہی حقیقت ہے، اسے تسلیم کریں۔
عفت عمر نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ الیکشن 2024 میں جیتنے والوں اور ہارنے والوں کو خوش اسلوبی کے ساتھ نتائج قبول کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد: ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے انتخابات میں اعصام الحق نے اصغر نواز کے خلاف 7 کے مقابلے میں 8 ووٹ سے کامیابی پائی جبکہ سیکرٹری اور خزانچی کے عہدوں پر مخالف گروپ کے امیدوار کامیاب رہے۔
سیکرٹری کےعہدے پر کرنل ریٹائرڈ ضیا کو فتح ملی، انہوں نے 8 ووٹ لیے جبکہ انکے مدمقابل میجر ریٹائرڈ سلمان نے 7 ووٹ حاصل کرسکے۔ خزانچی کے عہدے پر عارف قریشی نے 9 جبکہ عمر فاروق نے 6 ووٹ حاصل کرسکے۔
اعصام الحق کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹینس کو نئی بلندیوں پر پہنچانا کا عزم ہے، کھیل کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ تمام عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف موسیقار فیصل کپاڈیا اپنا سولو البم ریلیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فیصل کپاڈیا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی ‘بلیک اینڈ وائٹ’ تصویر پوسٹ کی جس میں وہ زمین پر بیٹھے ہیں، اس تصویر کے ساتھ اُنہوں نے اپنے سولو البم ’زندگی جہاں لے جائے‘ کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔
موسیقار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “کیا آپ میرے نئے البم کے لیے تیار ہیں؟”انہوں نے اپنے البم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ” تاریخ 2 فروری 2024 محفوظ کرلیجئے”۔
واضح رہے کہ تین دہائیوں تک میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے اسٹرنگز گروپ کو کالج کے چار دوستوں نے 1988ء میں بنایا تھا جوکہ چند سال بعد ہی ٹوٹ گیا تاہم بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے بینڈ کو مزید آگے لے جانے کا فیصلہ کیا اور پھر 1990ء میں ایک البم کی مقبولیت کے بعد دوسرا البم بھی جاری کیا۔
اس بینٖڈ کے کامیاب 33 سال کے بعد، بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے 25 مارچ 2021 میں سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ہم اسٹرنگز بینڈ کو ختم کررہے ہیں۔
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم ‘انیمل’ کا سیکوئل ‘فروری میں تحریری مرحلے میں کیاجائے گا۔
‘انیمل’ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد سندیپ ریڈی وانگا نے فلم کا سیکوئل ‘انیمل پارک’ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب فلمساز نے ‘انیمل پارک’ کی شوٹنگ کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کردی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ فلم ‘انیمل’ کا سیکوئل فروری میں تحریری مرحلے میں جائے گا، رائٹرز کی ٹیم سندیپ ریڈی کی طرف سے دیے گئے پلاٹ لائن کی بنیاد پر سیکوئل کا اسکرپٹ تیار کرے گی۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ‘اینیمل پارک’ میں رنبیر کپور کے ظاہری کردار پر توجہ دی جائے گی جبکہ رشمیکا مندانا کے اپنے شوہر(رنبیر کپور) اور اپنے بیٹے کے ساتھ تعلقات کو بھی دیکھا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں سال ‘اینیمل پارک’ کی کہانی سے لیکر کاسٹ تک کام مکمل کیا جائے گا اور سال 2025 میں اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی سُپر ہٹ فلم ‘انیمل’ باکس آفس پر کامیاب رہی، اس فلم میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، ترپتی ڈمری اور بوبی دیول مرکزی کردار میں تھے جبکہ انیل کپور نے رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔
واضح رہےسندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی سُپر ہٹ فلم ‘انیمل’ باکس آفس پر کامیاب رہی، اس فلم میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، ترپتی ڈمری اور بوبی دیول مرکزی کردار میں تھے جبکہ انیل کپور نے رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔
نئی دہلی: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے سرکاری اسکول میں ایک استاد نے فائرنگ کرکے 2 ساتھی ٹیچرز کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مارلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑ کھنڈ کے ضلع گوڈا میں چترا اسکول میں 42 سالہ ٹیچر روی رانجن نے خاتون ٹیچر 35 سالہ سوجاتا مشرا اور 40 سالہ استاد آدرش سنگھ کو قتل کردیا۔
بعد ازاں قاتل ٹیچر نے اسی بندوق سے خود کو بھی گولی مارلی جنھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ معاملہ لو افیئر کا لگتا ہے۔ قاتل اور مقتول مرد ٹیچرز اسکول کی ایک ہی خاتون ٹیچر سے محبت کرتے تھے۔
پولیس کے بقول خاتون ٹیچر سوجاتا دوسرے ٹیچر آدرش میں دلچسپی رکھتی تھیں جس پر ٹیچر روی حسد کی آگ میں جلتا رہتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسکول ہیڈماسٹر، اساتذہ اور طلبا سے تفتیش کی ہے۔ زخمی روی کا بیان بھی قلم بند کیا جائے گا جس کے بعد اصل حقیقت معلوم ہوسکتی ہے۔
لاہور: جے شاہ مزید ایک سال کےلئے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ مقرر کردیئے گئے
ذرائع کے مطابق روٹیشن کی بنیاد پر ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی سب ممبر ممالک کو ملتی ہےجس کے بنا پر بنگلہ دیش کے بعد سری لنکا کرکٹ بورڈ کی باری تھی تاہم گزشتہ برس لنکن بورڈ کی رضامندی سے جے شاہ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی۔
اس سال ایک بار پھر سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں سری لنکا نے دوسرے سال بھی اپنی باری کی قربانی دیتے ہوئے جے شاہ کو ہی ایک سال مزید عہدہ دیے جانے کی درخواست کی تھی جسے ممبر ممالک نے قبول کرلیا۔
اس طرح، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری 2024 میں بھی ذمہ داریاں سنبھالتے رہیں گے جبکہ 2025 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا سربراہ ان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالے گا۔
اجلاس میں ایشیا کپ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا، اس لیے اس کے میزبان پر باضابطہ طور پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین اور الیکشن کمشنر شاہ خاور کےساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کی۔
کراچی: عصرِ حاضر کے تقاضوں اور ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے شعبہ Oric کی جانب سے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں طلباء کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان کے کام میں بہتری لانے کے ساتھ اپنی ایجادات اور آئیڈیاز کو محفوظ بنانے کے مروجہ طریقے پر زور دیا گیا۔
وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ تجارتی نشان اور ڈیزائن کا بلا اجازت استعمال اور تجارتی رازوں کی چوری سے کاروباری منافع کو نقصان پہنچتا ہے اس کے علاوہ ان جرائم کے باعث ملک کی اقتصادی ترقی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔لہذا اس کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔
انٹلکیچوئل پراپرٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر اویس حسن شیخ نےکہا کہ کاپی رائٹ یعنی حقِ اشاعت کا قانون کسی اصلی تصور کو تحفظ دیتا ہے جو آرٹ کی ٹھوس شکل ہو اور پیٹنٹ کی منظوری کے لئے کسی بھی اصل ایجاد نشان اور ڈیزائن کی رجسٹریشن کے لئے درخواست دینے پر پیٹنٹ کے حقوق حاصل ہوجاتے ہیں جس سے اس کے چوری ہونے اور غیر قانونی استعمال ہونے کے خدشات کافی حد تک ختم ہوجاتے ہیں۔
انٹلکیچوئل پراپرٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر فاروق سلطان نے دورانِ ورکشاپ اس بات پر زور دیا کہ آپ کا ڈیزائن اور آئیڈیا آپ کی پراپرٹی ہے اور اس کو عملی شکل دینے میں آپ کا وقت، لگن اور محنت لگتی ہے تو اس کو محفوظ کرنا بہت ضروری ہے اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہو تو آپ کی محنت اور آئیڈیا کا فائدہ کوئی اور لے گا جس سے آپ کو اقتصادی نقصان کے ساتھ ذہنی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑسکتاہے۔
نٹلکیچوئل پراپرٹی پیٹٹنگ ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر ڈائریکیٹر Oric ڈاکٹر رابعہ نور انعام کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازا ڈائریکٹر Oric نے ورکشاپ کے تمام شرکاء اور ایکسپرٹس کا شکریہ ادا کیا۔
کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے سالانہ امتحانات 2024ء کیلئے انرولمنٹ /آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کروانےکی نئی تاریخ کااعلان کردیا۔
ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے سائنس اور جنرل گروپ ریگولرجماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2024ء کیلئے انرولمنٹ /آن لائن انرولمنٹ فارم لیٹ فیس2500 روپے کیساتھ 30جنوری سے آخری تاریخ آنے تک جمع کرانے کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ جن اسکولوں نے ابھی تک طلباء و طالبات کے انرولمنٹ فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد از جلد انرولمنٹ فارم جمع کرا دیں اس کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
گورنمنٹ اسکولوں کے سربراہان بھی بغیر کسی فیس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق انرولمنٹ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
لاہور: اعظم خان کی پاور ہٹنگ نے الیکس ہیلز کو گرویدہ بنالیا۔
آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ نوجوان پاکستانی بیٹر بہترین ہٹرز میں سے ایک اور شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں، ان کی موجودگی سے ہماری ٹیم کی قوت بڑھ گئی۔
فٹنس کی وجہ سے رن آؤٹ ہونے کے سوال پر الیکس ہیلز نے کہا کہ میرے خیال میں انھیں کوئی مسئلہ نہیں، کرکٹ میں ایسا ہوجاتا ہے، اسی میچ کے دوران میں خود بھی رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچا، اصل بات یہ ہے اعظم خان جیسی ہٹنگ بہت کم بیٹرز کرتے ہیں، میں ان کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔