Friday, 29 November 2024

کراچی: سندھ زرعی یونیورسٹی کا 12واں کانووکیشن 18جنوری کو ہوگا۔

سندھ زرعی یونیورسٹی کا 12 واں کانووکیشن 18جنوری 2024 کو منعقد کیا جائیگا، یونیورسٹی کے 12ویں کانووکیشن میں گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری مہمان خاص ہونگے۔

کانووکیشن کے دوران گورنر سندھ بیچلر اور پوسٹ گریجویٹ طلبا میں ڈگریاں اور پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ میں میڈلز تقسیم کریں گے۔

اس ضمن میں کراپ پروڈکشن فیکلٹی کے سامنے پنڈال کی تیاری کا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں بنائی گئی کمیٹیوں کی جانب سے مختلف ذمہ داریوں پر عملی کام جاری ہے۔

دوسری جانب سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے جامعہ میں جاری تیاریوں کا جائزہ بھی لیا ۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کا132واں جلسہ عطائے اسناد20جنوری2024ء کو فیصل آڈیٹوریم میں ہوگا ۔

جس میں انڈر گرایجوئیٹ ، ایم اے، ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ ڈی سیشن2022ء تک کے مختلف شعبہ جات کے طلبائو طالبات کو گولڈ میڈلز اور اسناد دی جائیں گی۔

اس سلسلے میں فُل ڈریس ریہرسل بروز جمعہ 19جنوری2024ء کو صبح 8بجے فیصل آڈیٹوریم میں ہوگی جس میں طلباؤ طالبات کی شمولیت لازمی ہے ۔

اسناد اور میڈلز حاصل کرنے والے طلبائو طالبات کو دعوت نامے ارسال کئے جاچکے ہیں تاہم دعوت ناموں کی عدم وصولی کی صورت میں کمپیوٹر ڈگری سیکشن ، شعبہ امتحانات پنجاب یونیورسٹی لاہور سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کراچی: میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےضمنی امتحانات سال2023 آج سےشروع ہوگئے۔

میٹرک ضمنی امتحانات کے لیئے 42 امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیں جبکہ میٹرک سائنس اور جنرل گروپ کے ضمنی امتحانات میں 11988 طلبہ امتحان میں شریک ہورہے ہیں ۔

انٹر میں سائنس پری انجینئرنگ، میڈیکل جنرل، ہوم اکنامکس ،کامرس ریگولرو پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات میں 24 ہزار 609 طلبہ و طالبات امتحان دیں گے۔انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات کیلئے 47 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے

بورڈ کے تحت سینٹرل جیل میںقائم امتحانی مرکز میںمیٹرک کے چار اور انٹرمیڈیٹ کے دو قیدی طلبہ امتحان دے رہے ہیں۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کین ولیمسن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد اب بتایا جارہا ہے کہ کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے ان کی جگہ ٹم سیفرٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ کین ولیمسن نے آرام کی غرض سے ڈنیڈن میں تیسرا میچ نہیں کھیلنا تھا،کرائسٹ چرچ میں کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہونا تھی۔

نیوزی لینڈ کے ہی کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن کا سیریز میں اب کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت قریب ہے ،کین ولیمسن کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں لیا جا سکتا۔

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے، سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔

قاہرہ: مصر میں خاتون رکن پارلیمنٹ کوامتحان میں نقل کرتےہوئےپکڑلیاگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری پارلیمنٹ کی رکن الوفد پارٹی سے تعلق رکھنے والی نشوۃ رائف کو جنوب الوادی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا کے تیسرے سال کا امتحان میں مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر حنفی جبالی نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کا امتحان میں مبینہ طور پر نقل کرنے کا معاملہ اخلاقیات کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ الزام ثابت ہوا تو خاتون رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نشوۃ رائف کی الوفد پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ نقل سے متعلق کمیٹی کی تحقیقات اور رپورٹ پر منحصر ہے۔

جنوب الوادی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دعوی کیا تھا کہ یونیورسٹی کی خاتون ایگزامنر نے ایک طالبہ کو ایئر فون کے ذریعے نقل کرتے ہوئے پکڑا۔ طالبہ نے ائیر فون ایگزامنر کے حوالے کرنے سے انکار کیا۔ بعد میں پتا چلا کہ طالبہ رکن پارلیمنٹ ہیں جنہیں امتحان دینے سے روک دیا گیا۔

رکن پارلیمنٹ نشوۃ رائف نے امتحان دینے سے روکنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

پشاور: خیبرپختونخوا میں تعطیلات ختم ہونے پر پرائمری اسکولز آج سے دوبارہ کھول دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں پرائمری اسکولوں میں آج سے تدریسی عمل بحال ہوگیا، مڈل اور ہائی اسکولوں کے پرانے اوقات بھی واپس بحال ہوگئے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جانے پر پرائمری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 13 جنوری تک توسیع کر دی تھی۔ آج بیشتر پرائمری اسکولوں میں تعطیلات ختم ہونے کے پہلے دن بچوں کی تعداد کم رہی۔

لاہور: لاہورتعلیمی بورڈ نے نجی اسکولوں کی جانب سےمیٹرک امتحانات کا شیڈول بدلنےکا مطالبہ مسترد کردیا۔

کنٹرولر لاہور تعلیمی بورڈ عرفان احمد کا کہنا ہے کہ امتحانات مقررہ وقت یکم مارچ سے ہی شروع ہونگے۔ امتحانات کی ایک ماہ تاخیر کرنے سے پورا شیڈول متاثر ہوگا۔ طلبہ کےلئے گرمیوں میںامتحانات مشکل ہوجاتے ہیں۔

لاور بورڈ کامزید کہناتھا کہ اگر میڈیکل کے داخلے اگلے سال بھی موجود شیڈول کے مطابق ہوئے تو دوسرے سالانہ امتحانات داخلوں سے پہلے منعقد ہونگے۔

پاکستان نیٹ بال ٹیم نےہانگ کانگ کو شکست دے کرچیلنج کپ جیت لیا۔

پاکستان نے میزبان ٹیم کیخلاف چیلنج سیریز دو ۔ ایک سے جیت لی۔ پاکستان نے تیسرے میچ میں ہانگ کانگ کو 33-58 سے شکست دے کر چیلنج کپ اپنے نام کیا۔

پاکستان نے اس سے قبل پہلا میچ 39-63 سے جیتا تھا جبکہ پاکستان کو دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کی جانب سے تیسرے میچ میں محمد وسیم اکرم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد:ملک بھر میں رواں ماہ جنوری کے دوسرےہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کوسکون کا سانس ملے گا۔

16جنوری 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے، پیٹرول کی قیمت فروخت میں5.32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں کوئی کمی متو قع نہیں ہے۔

ایک سینئر سرکاری افسر کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی ایک وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا بھی ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں1.75روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔

مذکورہ افسر نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ڈیزل کی قیمت میں کسی کمی کا ادارہ نہیں رکھتی۔

مذکورہ کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 276.21 سے کم ہو کر 267.34روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اس طرح مٹی کے تیل کی قیمت 188.83سے کم ہو کر 185.54روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل 165.75سے کم ہو کر 164روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے دوسرے میچ میں خاتون فیلڈ امپائر فرائض انجام دے رہی ہیں۔

ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کی خاتون امپائر کم کاٹن بھی فیلڈ امپائرنگ کے فرائض نبھا رہی ہیں یہ انکا دوسرا انٹرنیشنل میچ ہے۔

اس سے قبل خاتون امپائر نے سال 2023 میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹی20 میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔

واضح رہے کہ 5 میچوں پر مشتمل سیریز میں کیویز کو پاکستان کیخلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Page 63 of 3032