Saturday, 30 November 2024

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجووکیشن اسلام آباد کے تحت پہلی بار خصوصی بچوں کے لئے اسپورٹس گالا کااہتمام کیاگیا۔

اسپورٹس گالا میں اسپیشل بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لے کرصلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اسپورٹس گالامیں بڑی تعدا دمیں خصوصی بچوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نےفیڈرل بورڈ کے اس اقدام کو سراہااس موقع پر انہوں نے یونیورسٹیز کی سطح پر اسپیشل بچوں کے لئے کھیلوں کے مقابلےکے انعقاد کے لئے تعاون کا وعدہ کیا

اس موقع پرچیئرمین فیڈرل بورڈقیصر عالم نے اسپیشل بچوں کو کھیلوں اور تعلیمی دونوں مواقع فراہم کرنے کااعادہ کیا

کھیلوں کےاختتام پر پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں میڈل تقسیم کئے۔

 

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایم ایس سی (آنرز)، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کاآغاز کردیا۔

ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر خالد بشیر ے مطابق انٹری ٹیسٹ کےلئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 27دسمبر ہے جبکہ ٹیسٹ کاانعقاد 30سمبر کوکیا جائےگا۔

زرعی یونیورسٹی کے مین کمیپس فیصل آباد، سب کیمپسز ٹوبہ ٹیک سنگھ، بورے والا وہاڑی اور دیپالپور اوکاڑہ کیمپس میں داخلے کی خواہش مند طلبہ 27دسمبر تک آن لائن درخواستیں جمع کروائیں، انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ 9سے15 جنوری تک اپنے داخلہ درخواست جمع کروائیں گے ۔

ویب ڈیسک: کلاؤڈ فلیئرنے رواں سال سب زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹس کی فہرست جاری کردی۔

لاؤڈ فلیئر کی 2023 کی مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست میں ایک بار پھر گوگل نے نمبرون پوزیشن حاصل کی ہے۔

گوگل کے بعد فیس بک کے حصے میں دوسرا نمبر آیا جبکہ تیسرے پر ایپل نے قبضہ جمایا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 میں ایپل اور ٹک ٹا2ک مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

اس سال مزید تنزلی کے بعد ٹک ٹاک کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔

مائیکرو سافٹ 5 ویں نمبر پر رہی جس کے بعد چھٹا نمبر یوٹیوب کے حصے میں آیا۔

7 ویں پر ایمازون ویب سروسز، 8 ویں پر انسٹاگرام، 9 ویں پر ایمازون جبکہ 10 ویں پر آئی کلاؤڈ سائٹ رہی۔

جہاں تک 2023 کی مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹس کی بات ہے تو یہاں فیس بک نمبرون پوزیشن پر موجود ہے جس کے بعد ٹک ٹاک کا دوسرا نمبر ہے۔

انسٹاگرام تیسرے، ایکس یا ٹوئٹر چوتھے جبکہ اسنیپ چیٹ 5 ویں نمبر پر مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ رہی۔

سابق کپتان بابراعظم نےآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی بیٹر شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے دوران بھارتی بیٹر نے بابراعظم کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا تاہم وہ زیادہ بادشاہت برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے کے بیٹرز رینکنگ میں بابراعظم 824 پوائنٹس کے ہمراہ ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں جبکہ بھارتی اوپنر شبمن گل 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ تیسری اور چوتھی پوزیشنز پر بھی بھارتی بلےبازوں کا قبضہ ہے۔

ویرات کوہلی 775 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ روہت شرما 754 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستان بیٹر ٹاپ 10 میں شامل نہیں البتہ فخر زمان 14ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

میلبرن ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے۔

نوجوان فاسٹ بولر کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے،میڈیکل پینل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ نوجوان فاسٹ بولر سے متعلق مزید تفصیلات جاری کرے گا۔
پرتھ ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں حاصل کیں تھی۔

قبل ازیں پرتھ ٹیسٹ میچ سے قبل ابرار احمد پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے میں تکلیف کی شکایت پر اسپنر کو میدان سے باہر جانا پڑا تھا، میڈیکل ٹیم اسپنر کا میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا بعدازاں انکا ایم آر آئی اسکین کرایا تھا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔

ابرار احمد میڈیکل ٹیم کی نگرانی ری ہبلیٹیشن جاری ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ وہ میلبرن ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ سائیکالوجی کے زیرِ اہتمام ہیلتھ سائیکاٹرک پَرسپیکٹیوسمپلیفائیڈ Mental Health- Psychiatric Perceptive Simplified کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا

جس کے شرکاء میں رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچرپروفیسر ڈاکٹر میر شبرعلی،، چیف سائیکاٹرسٹ سندھ، ڈاکٹر اجمل مغل، ٹرانسفارمیشن ویلنس کلینک کے چیف ایگزیکیٹو ڈاکٹر عمران یوسف، جامعہ کراچی کے شعبہ سائیکالوجی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق، جامعہ کراچی کے شعبہ سائیکالوجی کی چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹر فرح اقبال و دیگر شامل تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہانِ خصوصی سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ (سندھ میٹل ہیلتھ اتھارٹی کے چیئرمین) کہا کہ نفسیات کے دو اہم حصے ہوتے ہیں۔نیوراسس اور سائیکوسس۔ نیوراسس ایک ہلکا دماغی عارضہ ہے جس میں ذہنی تناؤ،ڈپریشن اور اضطراب ہوسکتا ہے، جبکہ سائیکوسس ایک بڑا نفسیاتی عارضہ ہے جس میں دماغی و جذباتی ہیجان و خلل کے امکانات ہوتے ہیں۔اس بیماری کا مریض کو خود پتہ نہیں چلتا بلکہ اس کے گھروالے اور خاندان کے افراد متاثرہ فرد کو سائیکاٹرسٹ کے پاس لاتے ہیں۔اساتذہ، طلباء اور عملے کے نفسیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر تعلیمی ادارے میں سائیکالوجسٹ اور سائیکاٹرسٹ کا ہونا ضروری ہے۔

مہمان مقرر ممتاز ماہرِ نفسیات، لاس ویگاس امریکہ کے ویلی آف ہیلتھ سسٹم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مجیب الدین شاد نے کہا کہ میں نفسیاتی عارضے کے علاج میں ایک جامع طریقہ کار پر پختہ یقین رکھتا ہوں۔انسانی نفسیات پانچ اجزاء پر مشتمل ہے۔۔ادویات، سائیکوتھراپی، فزیکل تھراپی، سوشل تھراپی اور روحانی تھراپی۔۔انھوں نے نشاندہی کی کہ دوا ہر مسئلے کا واحد حل نہیں ہے۔یہ انتہائی غلط تاثر ہے کہ دوائی کھاتے ہی آپ ٹھیک ہوجائیں گے۔اگر ڈپریشن ہلکے سے اعتدال پسند ہے تو آپ کو صرف سائیکو تھراپی کی ضرورت ہے۔لیکن اگر ڈپریشن شدت اختیار کرگیا ہے تو پھر اس کے علاج کے لیے آپ کو ادویات کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں نفسیاتی بیماری کو ایک کمزوری یا بدنما داغ سمجھا جاتا ہے۔

سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ ہمیں متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے ہم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔نفسیات کا شعبہ تحقیق اور علم میں اضافہ کے علاوہ ترقی کرنے کا نادرموقع فراہم کرتا ہے۔حوصلہ افزائی کے معیار اور طلباء کی فکری و تخلیقی توانائیوں اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ان کی نفسیاتی مددضروری ہے۔دماغی طور پر صحتمند طلباء کی زندگی کا معیار مثبت ہوتا ہے اور وہ گھر، تعلیمی اداروں اور اپنی برادری میں اچھی طرح سے کام کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں، خیرمقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے شعبہ نفسیات کی چیئرپرسن ڈاکٹر سُنبل مجیب نے کہا کہ جامعہ کے اندر نفسیاتی نقطہ نظر کے ذریعے ذہنی صحت کے خدشات کو سمجھنے، اور ان کی تعلیم او ر شمولیت میں مدد دینے کے لیے یہ ایونٹ ڈیزائن کیا گیا ہے

کراچی: شعبہ معاشیات جامعہ کراچی میں ایم فل / پی ایچ ڈی کے طلبہ کے لئے قائم ریسرچ کمپیوٹرلیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ تعلیم پاکستانی حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں اورتواترکے ساتھ تعلیمی بجٹ میں کمی اس کا منہ بولتاثبوت ہے۔

ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان فرق دراصل علم کا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لئے تعلیم کے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کرناہوگا۔جامعات کو ان کی ضروریات کے مطابق فنڈزفراہم کرنے کی صورت میں ہی ان سے اچھی، معیاری اور معاشرتی مسائل کے حل پرمبنی تحقیق سامنے آسکتی ہے۔

اس موقع پرصدرشعبہ معاشیات ورجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عبدالوحید رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم،صدرانجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر شاہ علی القدر،پروفیسرڈاکٹرانیلا امبر ملک،پروفیسرڈاکٹرثمینہ سعید،پروفیسرڈاکٹرتنویر عباس ودیگر بھی موجود تھے۔

صدرشعبہ معاشیات ڈاکٹر عبدالوحید نے شعبہ معاشیات میں ہونے والی تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں، کمپیوٹر لیب کے قیام اور اس کی ضرورت کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ڈاکٹر عبدالوحید نے بتایا کہ نامساعد مالی حالات کے باوجود شعبہ ہذا کے سابق طلبہ ودیگر کے تعاون سے شعبہ ہذا میں کمپیوٹرلیب کا قیام اور شعبہ کی تزئین وآرائش کی گئی۔تقریب میں نظامت کے فرائض شعبہ اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر ذیشان عتیق نے انجام دیئے۔

ممبئی: ورلڈکپ جتوانے والےآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انڈین پریمئیر لیگ 2024 میں ابتک فروخت ہونے والے دوسرے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو 20.40 بھارتی کروڑ (یعنی امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا۔

اس سے قبل سال 2023 میں انگلینڈ کے سیم کرن کو پنجاب کنگز نےبھارتی 18.50 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
آسٹریلوی کپتان نے بین الاقوامی کرکٹ میں توجہ مرکوز کرنے کیلئے گزشتہ برس آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ سال 2020 میں انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول کو راجھستان رائلز نے آئی پی ایل ڈرافٹ کے دوران 7.4 کروڑ بھارتی روپے میں خرید کر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم نے آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ کو 6.8 کروڑ روپے میں خریدا۔

انگلینڈ کے ہیری بروکس کو ڈہلی کیپیٹلز نے 4 کروڑ میں خریدا گیا، ابتک اسٹیو اسمتھ، ریلی روسو جیسے جارح مزاج بلےبازوں کو خریدنے میں کسی فرنچائز نے کوئی دلچسپی نہیں دیکھائی

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے گزشتہ روز اسلام آباد ماڈل اسکول ایف سکس تھری کا دورہ کیا اور اسکول میں مہیا کی گئی سہولیات اور تعلیمی معیار کو بڑھانے کیلئے مقامی کمیونٹی کی جانب سے کی جانے والی قابل ذکر کو ششوں کو سراہا۔

اس موقع پرا سپیشل سیکرٹری محی الدین وانی نے انہیں اسکول کے مختلف کلاس رومز، کمپیوٹر لیبز، لیبارٹریز، فرنیچر اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے 20 سرکاری پرائمری اسکولوں کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا، ادھر بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام عربی زبان کے فروغ میں اداروں اور افراد کا کردار کے موضوع پر کانفرنس سے بھی انہوں نے خطاب کیا۔

کانفرنس سے یمن کے سفیر محمد مظہر العشبی ، قائم مقام صدر جامعہ ڈاکٹرعبدالرحمن، کلیہ عربی کے ڈین ڈاکٹر فضل اللہ، ڈاکٹر حبیب الر حمن عاصم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 سے 31 دسمبرتک رہے گی 

 جبکہ پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے29 فروری 2024ء تک تعطیلات ہوں گی

Page 69 of 3032