Saturday, 30 November 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنادیا۔

سعود شکیل ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے، قومی کرکٹر نے یہ سنگ میل پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبور کیا۔

سعود شکیل نے کیرئیر کی ابتدا میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

مڈل آرڈر بیٹر نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22، 54، 125، اور 32 رنز کی اننگز کھیلیں، سری لنکا میں سعود شکیل نے 208، 30 اور 57 رنز بنائے تھے۔

پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 28 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس نے مسلسل 14 اننگز میں 20 یا زائد رنز بنائے تھے۔

کراچی: چیمپئنز ٹرافی 2025 صرف پاکستان میں ہی میچز کھیلنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

گذشتہ دنوں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے امارات کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین خالد زورانی سے بھی ملاقات کی تھی، اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی کا ذکر نہیں ہوا، البتہ یو اے ای نے پاکستان کو اپنے غیرمشروط تعاون کا یقین دلا دیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد فروری ،مارچ میں ہونا ہے،اب تک صرف پاکستان میں ہی میچز کو ذہن میں رکھ کر پلان بنایا گیا ہے، گوکہ بھارتی ٹیم کے دورے کا کوئی امکان نہیں لگتا لیکن اس حوالے سے کوئی فیصلہ وقت آنے پر ہی ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ایسی صورتحال میں یو اے ای میں چند میچز کا انعقاد خارج از امکان نہیں لیکن اضافی اخراجات آئی سی سی کو ہی برداشت کرنا پڑیں گے،ایسی صورتحال میں ٹورنامنٹ کا فارمیٹ بھی بدلنا پڑے گا۔

مئی میں آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور سی ای او جیف ایلرڈائس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا مگر مسئلہ حل نہیں ہو پایا تھا، پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ اگر کسی ملک نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو یکطرفہ فیصلے سے گریز کرتے ہوئے کسی آزادانہ سیکیورٹی ایجنسی سے صورتحال کا جائزہ لینا ہوگا،آئی سی سی نے یہ مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے دورے سے انکار پر پی سی بی نے رواں برس ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کا سری لنکا میں انعقاد کیا تھا، صرف چار میچز ہی ملک میں ہو سکے تھے۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی، ہائر ایجوکیشن کمیشن، انسٹی ٹیوٹ آف انجئنیرز پاکستان، ورچوئیل ریلیٹی سینٹر، نیورو کمپیوٹیشنل لیب کے اشتراک سے دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد شعبہ سول انجئینرنگ کے تحت محمود عالم آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

کانفرنس کے پیٹرن اِن چیف شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، ورچوئیل ریئلٹی، لیزر اسکینگ اور ڈرون کے ذریعے انفرااسٹکچر سسٹم کی ہیلتھ مانیٹرنگ اور ان سے متعلق فیصلہ سازی کی جائے گی۔

اس موقعے پر پاکستان کی جانب سے چین میں مقیم سائنس کونسلر برائے ٹیکنیکل افیئرز خان محمد وزیر نے پیغام دیتے ہوئے تعمیرات و میننٹس اور سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کانفرنس کے کی نوٹ اسپیکر ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز کے ڈاکٹر نوید انور، چئیرمین آئی پی انجینئر سہیل بشیر، معین الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈین سی پی ایل پروفیسر ڈاکٹر اسد الرحمان اور فوکل پرسن/کو چئیر کانفرنس ڈاکٹر فرخ عارف کا کہنا تھا کہ تعمیراتی ٹیکنالوجی سے مراد کسی پروجیکٹ کے تعمیراتی مرحلے کے دوران استعمال ہونے والے جدید آلات، مشینری اور سافٹ ویئر وغیرہ کا مجموعہ ہے، جوکہ تعمیر کے طریقوں کو بہتر بناتا ہے۔

کانفرنس میں ٹیکنیکل سیشن ہوئے۔آسٹریلیا، اسپین، اٹلی، ترکیہ، امریکہ سمیت ملکی ماہرین نے تعمیرات و ٹیکنالوجی کے موضوع پر 28 پیپرز پڑھے۔ اختتامی سیشن میں چئیرمین سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار سانگی، امریکہ کے اسکول آف کنسٹرکشن اینڈ ڈیزائن سے آئی کی نوٹ اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر مہمت ایمرے سمیت دیگر ماہرین نے مثالیں دیں کہ اسمارٹ مشینری، لیزر اسکینگ، خودکار روبوٹس، ڈرون، ورچوئل رئیلٹی، فائیوجی اورانٹرنیٹ آف تھنگز، یہ سبھی تعمیراتی صنعت کو بہتر بنانے، کارکردگی کو بڑھانے میں معاون ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دورِ حاضر میں ٹیکنالوجی کی مدد سے تعمیراتی کارکردگی کاموازنہ کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی تعمیراتی و مینٹنس منصوبوں کو بھی بہتر بنایا جاسکے گا۔ کانفرنس سیکریٹری ڈاکٹر شمسن فرید نے ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد : کامسیٹس یونیورسٹی کے زیر اہتمام فرنٹیئرز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی2023 پر دوروزہ 20 ویں بین الا قوامی کانفرنس کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔

کا نفرنس میں 200 سے زائد صنعتی ماہرین، محققین، سائنسدانوں، کاروباری افراد اور ریکٹر کی قیادت میں یونیورسٹی کی اعلیٰ انتظامیہ شریک ہوئی۔

دوروزہ کا نفرنس میں چین، فرانس، ہالینڈ، آئرلینڈ، پرتگال، برطانیہ، امریکا اور پاکستان کے مقررین شرکت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ہو اوے ٹیکنالوجیز کے ڈپٹی سی ای او احمد بلال مسعود نے کہا کہ ہو اوے اپنی دنیا بھر کی آمدنی کا 10 فیصد جدت اور تحقیق کے فروغ کیلئے وقف کرتا ہے ، تقریب سے ٹورنٹو یونیورسٹی میں میڈیکل بائیو فزکس کیپروفیسر ڈاکٹر اینی مارمل، جنرل چیئر / انچارج اسلام آباد کیمپس ڈاکٹر سہیل اصغر نے بھی خطاب کیا

لاہور: مہنگائی کی وجہ سے تعلیمی حاصل کرنا بھی مشکل ہونے لگا۔

ایک سال کے دوران نصابی کتب اور کاپیوں کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق سال 2023 تعلیم کے حوالے سے بھی مشکل رہا۔ ایک سال کے دوران کاغذ کی قیمت میں سو فیصد تک اضافے نے کتابیں اور نوٹ بکس بھی مہنگی کر دیں۔ کتابوں اور کاپیوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ریکارڈ کیا گیا، 600 والی ہیلپنگ بک 800 روپے کی ہو گئی، فی کورس ایک سے دو ہزار کا اضافہ ہوا۔

طلبا کا کہنا ہے کہ اپنا جیب خرچ اب کتابیں اور نوٹ بکس خریدنے پر لگارہے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے حکومت اس شعبہ کو بھی لگام ڈالے ، اپنی مرضی سے نرخوں میں اضافہ کر لیا جاتا ہے اور کوئی چیک کرنے والا نہیں۔

لاہور: چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی لاہور پرویز اختر نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو موسم سرماکی تعطیلات کے دوران پیپرز منعقد کرانے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیل کے مطابق ایجو کیشن اتھارٹی کے سربراہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کیا گیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیاں 18 دسمبر سے کم جنوری تک ہو گی۔ اسکول 2 جنوری کو دربارہ تعلیمی سرگرمیوں کے لئے کھلیں گے ۔

موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اسکول مکمل بند ہونگے ، دوران تعطیلات امتحانات لینے ، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو بلانے پر پابندی ہو گی۔

۔ ڈی ای اوز ، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اسے ای پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ 9 میں پلاٹینم کیٹیگری کےکھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز کے فخر زمان سمیت 44 کھلاڑیوں کوپلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیاگیاہے۔

ایشٹن ایگر، اینجیلو میتھیوز، آندرےفلیچر،بین ڈکٹ،ڈیوڈملان،داسن شناکا پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہونگے۔
ایون لوئس،جیمز نیشم،عمران طاہر،مجیب الرحمن بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں

پلاٹینم کیٹیگری میں کیرون پولارڈ ،نور احمد،ریس ٹاپلی،رسی ون ڈر ڈسن بھی شامل ہیں

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کا پلیئرز ڈرافٹ کل لاہور میں ہوگا۔

دبئی : پاکستان انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ بولر محمد ذیشان کاکہنا ہے کہ اپنے بولنگ ایکشن سے مطمئن ہوں، فٹنس پر محنت کروں گا تاکہ اس کو تبدیل نہ کرنا پڑے۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف 6 اور بھارت کے خلاف 4 وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد ذیشان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈر 19 لیول ہر پلیئر کیلئے کافی اہم ہوتا ہے، شاہین شاہ آفریدی انڈر 19 سے ہی اوپر آئے، مجھے بھی امید ہے کہ اچھا رزلٹ ملے گا۔

محمد ذیشان نے بتایا کہ بھارت کے خلاف میچ کا پریشر نہیں لیا ، اس میچ کو ایک عام میچ سمجھ کر کھیلا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایمبروز اور شعیب اختر کو پسند کرتا ہوں لیکن کسی اور کی طرح نہیں بننا، اپنا نام بنانا ہے، اپنے بولنگ ایکشن سے مطمئن ہوں، فٹنس پر محنت کروں گا تاکہ اس کو تبدیل نہ کرنا پڑے۔

محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستان کو چیمپئن بنانا چاہتا ہوں، خواہش ہے کہ ان دونوں ٹورنامنٹ میں پاکستان کا بہترین بولر بنوں، ٹیسٹ کرکٹ میرا فوکس ہے لیکن موقع ملا تو تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہوں گا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال پی ایس ایل کا نہیں سوچ رہا، فوکس ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ پر ہے۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے پہلے میچ میں نیپال اور دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

کراچی: وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی امجد سراج میمن کا صحافیوں کے بچوں کے لیئے بڑا اعلان کردیا ۔

وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی امجد سراج میمن کا کہنا ہے کہ صحافی برادری کے بچے میڈیکل اور ڈینٹل میں بہت دلچسپی لیتے ہیں جسے دیکھتےہوئےفیصلہ کیا ہے کہ اوپن میرٹ میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے والے صحافیوں کے بچوں کے تمام یونیورسٹی کے اخراجات یونیورسٹی برداشت کریگی۔

جبکہ اوپن میرٹ میں بی ڈی ایس میں داخلہ لینے والے صحافیوں کے بچوں کی فیس میں پچاس فیصد رعایت دینگے۔

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی کے ایلومنائی الیکشن 2023 انتخابی عمل سے قبل ہی تنازعات کاشکار ہوگئے۔

اساتذہ و طلبا نے وائس چانسلر کی جانب سے قائم کی گئی پانچ رکنی مینجمنٹ و آرگنائزنگ کمیٹی میں جامعہ کے باہر سے کسی ایک رکن کو شامل نہ کئے جانےاور صرف 1970،80اور90 کی دہائیوں کے گریجویٹس کو ایلومنائی کابینہ میں اہم پوزیشن بشمول صدرم، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکر یٹری ، فنانس سیکرٹی، میڈیا سیکرٹری سمیت ایگزیکٹو ممبران کے لئے اہل قرار دیئے جانے پر سوالاے اٹھادیئے ہیں۔

ایلومنائی الیکشن میں1970سے2013تک کے گریجویٹس حصہ لینے کے لئے اہل ہونگےمگر اہم پوسٹس 1970تا 2003تک گریجویٹس کے حصے میں آئیں گے، وائس چانسلر کی جانب سے ایلومنائی الیکشن کے انعقاد کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے، جس کے کنوینئر ڈاکٹر ادریس ہیں، رجسٹریشن کے لئے 15 دسمبر آخری تاریخ ہے تا ہم ابھی تک 20تا30فیصد طلبا رجسٹرڈ ہوپائے ہیں۔

Page 70 of 3032