ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس کی مشابہت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملتی ہے لیکن دراصل وہ تصویر چوہدری نثار کی نہیں ہے اوراب اس کی اصل حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے ۔
پاکستان کی پہلی آن لائن فلم،مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ تصویریں چوہدری نثار کی نہیں بلکہ یہ بھارتی فیشن ڈیزائنر ’ترون تاہیلانی ‘کی ہے جو کہ اپنے ملک میں شادیوں کے ملبوسات کی تیاری کیلئے جانے جاتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ سیلاجا تاہیلانی بھی ان کا خوب ساتھ دیتی ہیں ۔ترون تاہیلانی نے فیشن کی دنیا میں باقاعدہ قدم 1987میں رکھا جبکہ ان کی اہلیہ نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور آج وہ بھارت میں ایک انتہائی قابل فیشن ڈیزائنر سمجھے جاتے ہیں ۔تاہم سوشل میڈیا صارفین نے جب اس تصویر کو دیکھا تو اسے چوہدری نثار سمجھ کر شیئر کرنے لگے اور تبصرے بھی کرنے لگےجبکہ کچھ لوگ جان بوجھ کر یا کم علمی کے باعث اس پراپیگنڈہ مین مصروف ہیں ۔