ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) نئی آنے والی ہندی فلم حرام خور کا ٹریلرگزشتہ روز لانچ کیا گیا۔ فلم کی خاص بات یہ ہےکہ یہ صرف 16 دن میں مکمل کی گئی ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر شلکو شرما نے فلم کی تیزی سے تکمیل کا سہرا اس کے اداکاروں اور ٹیم کو دیا ہے۔فلم جس کی مرکزی کاسٹ میں نوازالدین صدیقی اور شیوتا ترپاٹھی شامل ہیں، حقیقی لوکیشنز پر فلمائی گئی ہے۔
شلکو شرما نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ یقیناِِ بہت بڑاچیلنج تھا کہ پوری فلم 16 دن میں مکمل کرلی جائے، اس میں پوری ٹیم کا کردار بہت اہمیت کا حامل رہا، میرے مرکزی کردار نوازالدین صدیقی اور شیوتا اور پورا عملہ وہاں موجود رہا۔
ڈائریکٹر فوٹو گرافی سدھارتھ اور ان کی ٹیم کا پروڈکشن ٹیم کے ساتھ رہنا بہت اہم تھا۔اس کے بغیر یہ ناممکن تھا۔
فلم حرام خور سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکشن کے بعد آئندہ سال 13 جنوری کو ریلیز کیلئے تیار