مار دھاڑ اور ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو گیم’’ ماس ایفیکٹس ؛ اینڈرو میڈا‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔
کینیڈین ویڈیو گیم ڈویلپرزبائیو ویرکی تیار کردہ اس گیم میں گلیکسی میں نئے پلینٹس کی تلاش میں سرگرم ایسے سپاہیوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو نشانے بازی میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں ۔
نئی دنیا کو کھوجنے کیلئے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے جدید ہتھیاروں سے لیس ان کھلاڑیوں کو خطرناک دشمنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سنسنی اور تھرل پر مبنی اس ویڈیوگیم میں کئی نئے اور خطرناک مِشن متعارف کرائے گئے ہیں جو نشانے بازی اور ایکشن کے شوقین افراد کو اگلے لیول تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
طاقتور ہتھیاروں سے اپنے حریف کو پچھاڑتے فائٹرزکے گرد گھومتی یہ ویڈیو گیم خصوصی طور پرپلے اسٹیشن فور،مائیکرو سوفٹ ونڈوز،اورایکس باکس ون کیلئے موزوں ہے جورواں سال 21مارچ کولانچ کر دی جائیگی.