ھفتہ, 23 نومبر 2024


صف اول کی اداکارہ مبارکباد سمیٹنے میں مصروف

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل دپیکا پڈوکون نے اپنی زندگی کی31 بہاریں دیکھ لیں۔

پانچ جنوری1986کو ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مشہور بھارتی بیڈمنٹن اسٹار پرکاش پڈوکون کے گھر جنم لینے والی دپیکا پڈوکون نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد ازاں2000ء میں ایک تامل فلم میں مہمان اداکارہ کی حیثیت سے ایک چھوٹا سا کردار اداکیا۔

سن2006میں کناڈافلم ایشوریا سے بطور ہیروئن اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی دپیکا کی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں آمد2007میں بلاک بسٹر فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘کے ذریعے ہوئی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے مدِمقابل مرکزی کردار ادا کیا۔

اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم سے بیشمار ایوارڈز اور اعزاز سمیٹنے والی دپیکا نے ’’ہاؤس فْل،بچنا اے حسینو،چاندنی چوک ٹو چائنا، لو آج کل،لفنگے پرندے،کھیلیں ہم جی جان سے، آراکشن، دیسی بوائز، کاک ٹیل،ریس ٹو،یہ جوانی ہے دیوانی،چنائے ایکسپریس، رام لیلا ، ہیپی نیو ایئر ’’اور’’ باجی راؤ مستانی‘‘ میں کام کرتے ہوئے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

ان دنوں دپیکاہالی ووڈ میں بھی اینٹری دینے کیلئے تیار ہیں ۔ ان کی نامور ایکشن ہیرو وِن ڈیزل کے ساتھ فلم’ ٹرپل ایکس زینڈر کیج‘ بھی جلد ہی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment