ھفتہ, 23 نومبر 2024


شرمین عبید کی جانب سے خواتین مہم کا آ غا ز

 

ایمز ٹی وی ( ا نٹر ٹینمنٹ ) آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکرشرمین عبید چنائے نے خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی کے لئے اپنی نئی مہم ’آگاہی اپنے مستقبل کے لئے‘کے نام سے شروع کردیا ہے۔ اس مہم میں آئندہ 12 مہینوں میں اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں ویڈیو سیریز جاری کی جائیں گی،جس میں ایسے قوانین واضح کئے جائیں گے جو خواتین کو متاثر کرتے ہیں۔ دو بار آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے نے اس مہم کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے متعدد علاقوں کا سفر کیا اور یہ بات ان کے مشاہدے میں آئی ہے کہ پاکستان میں خواتین اپنے حقوق کے بارے میں بہت کم جانتی ہیں۔ تو ایسے میں وہ کس طرح عدالت سے رجوع کر سکتی ہیں، ہم ہمیشہ خود کی حفاظت کرسکتے ہیں لیکن ہم طریقہ کار سے واقف نہیں ہیں۔ ایس او سی فلمز ویمنز ایکشن فورم کے تعاون سے ’آگاہی‘ مہم شروع کی ہے،جس کے ذریعہ خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment