ھفتہ, 23 نومبر 2024


بیوٹی اینڈ دا بیسٹ کنگ کانگ سے بھی آگے

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)محبت نے بالآخر خوف و دہشت کو شکست دے دی ، بیوٹی اینڈ دا بیسٹ نے باکس آفس پر کنگ کانگ کو پچھاڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ فلم ’’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘‘ کی کہانی ایسے شہزادے کے بارے میں ہے جو ایک بوڑھی پری سے بدتمیزی کرنے کے بعد سزا کے طور پر بھیڑیے میں بدل جاتا ہے ۔ اسے دوبارہ انسان بننے کے لیے ضروری ہے کہ کوئی لڑکی شہزادے سے اسی بھیڑیے کے روپ میں سچے دل سے اظہار محبت کرے ۔ اس بھیڑیے شہزادے کو ایک بوڑھا شخص قید کرلیتا ہے اور جب اس کی بیٹی اپنے باپ کو بچانے آتی ہے تو بھیڑیا اسے بھی قید کرلیتا ہے ۔ فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن دنوں میں سترہ ارب 82 کروڑ روپے کمائے ۔

گزشتہ ہفتے آتے ہی باکس آفس پر قبضہ جمانے والا کنگ کانگ اس ہفتے دوسرے نمبر آگیا ۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم’’ کانگ ، اسکل آئی لینڈ ‘‘ اس ہفتے صرف تین ارب دو کروڑ کماسکی ۔ فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پراسرار جنگلات میں رہتا ہے ۔ گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ پر پہنچ جاتا ہے جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا۔

 

قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کے ہاتھوں شکاری کس طرح خود شکار ہوجاتے ہیں یہ مناظر دل دہلانے والے ہیں ۔ ایکس مین سیریز کی دسویں فلم لوگن مسلسل نیچے نمبر پر جارہی ہے ، اس ہفتے فلم تیسرے نمبر پر رہی ۔ فلم میں اس بار لوگن کے ساتھ ان کی بیٹی بھی ایکشن دکھا رہی ہیں ۔ جس میں اپنے والد کی صلاحیتیں منتقل ہوجاتی ہیں۔ فلم اس ہفتے صرف ایک ارب تراسی کروڑ روپے ہی کماسکی ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment