ھفتہ, 23 نومبر 2024


جنید جمشید کواس دنیاسےگزرےتین برس بیت گئے

کراچی: معروف نعت خواں اور ماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید کو اس دنیا سے گزرے تین برس بیت گئے۔
 
7 دسمبر 2016ء کو جنید جمشید بھی پی آئی اے کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے تھے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ اس سانحے کے نتیجے میں طیارے کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ 52 سالہ جنید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے
 
سال 1999ء میں ریلیز کی گئی ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت اُس دور کے سپر ہٹس میں شامل ہیں تاہم 2002ء میں اپنی چوتھی اور آخری پاپ البم کے بعد اسلامی تعیلمات کی جانب ان کا رجحان بڑھنے لگا اور ماضی کے پاپ اسٹار ایک نعت خواں کے طور پر ابھرتے نظر آئے۔
 
یہی وہ وقت تھا جب جنید جمشید نے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا اور مذہب کی تبلیغ اور حمد و نعت سے وابستہ ہوگئے اور ہمیں ‘محمد کا روضہ قریب آرہا ہے’ اور ‘میرا دل بدل دے’ جیسی خوبصورت نعتیں سننے کو ملیں، نعت خوانی اور اپنے ملبوسات کے برانڈ سمیت جنید جمشید گزشتہ برسوں میں ماہ رمضان کی خصوصی نشریات اور پروگراموں میں بطور میزبان بھی نمایاں رہے۔
 
جنید جمشید کوسن 2007ء میں دنیا کی 500 بااثرمسلم شخصیات میں شامل کیا گیا جبکہ سن 2014ء میں انھیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment