اتوار, 08 ستمبر 2024


"میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط میں کیاہوگا؟

اس وقت اگر پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا کوئی ڈراما سب سے زیادہ مقبول ہورہا ہے تو وہ 'میرے پاس تم ہو' ہے۔
 
اس ڈرامے کی اب تک 22 اقساط سامنے آچکی ہیں جبکہ آخری قسط 25 جنوری کو سامنے آئے گی۔
 
اور اب پروڈیوسرز نے 'میرے پاس تم ہو' کی آخری ڈبل ایپیسوڈ صرف اے آر وائے ڈیجیٹل پر ہی نہیں بلکہ سینما گھروں میں دکھانے کا بھی اعلان کردیا۔
 
اے آر وائے ڈیجیٹل کے فیس بک پیچ کے ذریعے اس خبر کا اعلان کیا گیا۔
 
پوسٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈرامے کا اختتام ہونے جارہا ہے اور اس کی آخری قسط اے آر وائے ڈیجیٹل کے ساتھ ساتھ سینما گھروں میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
 
خیال رہے کہ 'میرے پاس تم ہو' کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہے۔
 
خلیل الرحمٰن قمر اور ندیم بیگ کا یہ دوسرا ڈراما ہے جسے سینما گھروں میں بھی دکھایا جائے گا۔ اس سے قبل 2013 میں سامنے آیا ڈراما 'پیارے افضل' کی آخری قسط بھی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔
 
ڈرامے کی آخری قسط کا پرومو بھی انٹرنیٹ پر شیئر کردیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment