Print this page

وزیرتعلیم شفقت محمودسیاستدانوں میں سب سےبڑااداکارقرار

کراچی : حمائمہ ملک نےوزیرتعلیم شفقت محمود کو سیاستدانوں میں سب سے بڑا اداکار قرار دے دیا۔

حمائمہ ملک اور ان کی بہن دعا ملک حال ہی میں وسیم بادامی کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے نہایت دلچسپ جوابات دئیے۔

نجی چینل پر میزبان وسیم بادامی نے دونوں بہنوں سے سوال کیا وہ کون سا سیاستدان ہے جو سب سے بڑا اداکار لگتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں دعا ملک نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا نام لیا جب کہ حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ انہیں شیخ رشید اور وزیر تعلیم شفقت محمود سب سے بڑے اداکار لگتے ہیں۔

وسیم بادامی نے حمائمہ ملک سے حجاب کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں حمائمہ نے جواب دیا میری بہن دعا ملک اور بھائی فیروز خان نے بہت پہلے صوفی سلسلہ شروع کردیا تھا۔حمائمہ ملک نے کہا میرے اندر اس وقت ایک ٹہراؤ آیا جب مجھے میرے مرشد ملے اور اللہ مجھے اتنا جذبہ اور اتنی طاقت دے کہ میں زندگی کے چند فیصلے کرنے کے بعد ایک مقام پر پہنچوں جہاں میں حجاب کی عزت کرسکوں اور حجاب کو لے سکوں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں