ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار نیراج پانڈے کی فلم ایم ایس دھونی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس میں شوشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل دھونی اور ان کے خاندان کو فلم دکھائی گئی جس کے بعد انہوں نے فلم ریلیز کرنے کی اجازت دے دی جب کہ دھونی کے خاندان کی جانب سے فلمائے گئے کسی بھی سین پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اب تک باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم ڈائریکٹر نیراج پانڈے ان دنوں اپنی ایک اور فلم رابطہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور فلم بھارٹی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کی جانب سے کلئیرنس ملنے کے بعد وہ جلد فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
ایم ایس دھونی نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم ریلیز کرنے کی اجازت دیدی
- 07/06/2016
- K2_CATEGORY انٹر ٹینمنٹ
- 1538 K2_VIEWS
Leave a comment