اتوار, 24 نومبر 2024


یوٹیوب نے ویڈیو شیئرنگ کی بجائے نئی شکل اختیار کرلی

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب اب ویڈیو شیئرنگ کی بجائے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی شکل اختیار کر گئی ہے جو گوگل کی جانب سے متعارف کرائے گئے ایک نئے فیچر کی مہربانی ہے۔ یوٹیوب کی جانب سے کمیونٹی نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کو ناظرین سے زیادہ بہتر طریقے سے رابطے کی سہولت ٹیکسٹ، جی آئی ایف، تصاویر اور دیگر کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔ یہ رپورٹس کئی ماہ پہلے سامنے آگئی تھیں کہ یوٹیوب کی جانب سے فیس بک جیسی ائم کی شکل میں تصاویر، مختصر پوسٹس، لنکس، جی آئی ایف اور دیگر شیئر کرنے کا موقع صارفین کو فراہم کیا جارہا ہے۔

اب گوگل نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیے زیادہ ٹولز فراہم کیے جاسکیں گے۔ ابھی اسے محدود تعداد میں افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور چند ماہ تک یہ دنیا بھر میں دستیاب ہوگا۔ یہ فیچر کسی چینیل کے ٹیبز میں کمیونٹی کے نام سے موجود ہوگا جس کے ذریعے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے دیگر چیزوں کو شیئر کرسکیں گے۔ لوگوں کو یہ پوسٹس ان کی سبسکرائپشن فیڈ پر نظر آئیں گی جبکہ وہ پش نوٹیفکیشنز کو موصول کرنے کا انتتخاب بھی کرسکیں گے۔ گوگل کی جانب سے اس تبدیلی کا مقصد یوٹیوب کو فیس بک اور ٹوئٹر کے مدمقابل لانا ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت اس کی ایپ یا ویب سائٹ پر گزاریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment