اتوار, 24 نومبر 2024


بیٹری سے چلنے والا الیکٹرک ٹرک تیار

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی) جرمنی میں جاری ایک بین الاقوامی موٹر شو کے دوران 29 ستمبر کو اس ٹرک کو پیش کیا جائے گا۔ یہ ٹرک جسے اربن ای ٹرک کا نام دیا گیا ہے، تین لیتھیم اون بیٹریز پر چلے گا جو چارج ہونے پر 124 میل تک کا فاصلہ طے کرسکیں گی۔ مگر یہ ٹرک صرف شہروں کے اندر چلنے کے لیے ہوگا کیونکہ اس کی بیٹری لمبے فاصلے کے لیے مناسب نہیں۔

اس ٹرک کی آزمائش رواں سال اپریل سے جرمنی میں ہورہی تھی، جس کے دوران جانچا گیا کہ مختلف طرح کے حالات میں اس کی بیٹری کتنی زیادہ بہتر کام کرتی ہے۔ اس ٹرک میں جدید ترین ٹیکنالوجی بھی رکھی جائے گی یعنی 12.3 انچ کا ڈسپلے جو بتائے گا کہ بیٹری کی طاقت کتنی رہ گئی ہے، ساتھ ہی وہ نیوی گیشن انفارمیشن بھی فراہم کرے گی۔ اس کے تین ڈرائیونگ موڈز ہوں گے،

 

ایک موڈ میں بجلی کے استعمال کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، دوسرا موڈ پہاڑی علاقوں میں گاڑی کو مکمل طاقت فراہم کرے گا جبکہ تیسرا ایکو موڈ ہے۔ تاہم کمپنی نے ابھی واضح نہیں کیا کہ اس ٹرک کو فروخت کے لیے کب تک پیش کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment