ھفتہ, 23 نومبر 2024


اسنیپ چیٹ صارفین کے لیے خوشخبری

ایمز ٹی وی ( نیو یارک ) فیس بک کےلئے خطرہ بن جا نے والی سنیپ چیٹ اب صرف ایپ نہیں رہی بلکہ اس نے اپنا نیا نام اسنیپ انکارپوریشن رکھتے ہوئے کیمرے سے لیس سن گلاسزسپیکٹیکلز متعارف کرانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ان اسمارٹ گلاسز کے حوالے سے افواہیں چند روز سے سامنے آرہی تھیں جس کے بعد سنیپ چیٹ نے باظابطہ طورپر اسے سامنے لانے کا اعلان کیا یہ ویڈیو شیئرنگ ایپ کئی برسوں سے چھپ کر ان گلاسز کی تیاری پر کام کر رہی تھی ۔ ان گلاسز کے حوالے سے اب تک جو کچھ سامنے آیا ہے اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے گوگل گلاسز سے زیادہ بہتر ہوں گے ان کی قیمت 129ڈالرز ہو سکتی ہے، جبکہ تین رنگوں پر مشتمل ہوں گے جو رواں سال کے آخر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا ۔

اس چشمے کی مدد سے 10سیکنڈ کی سر کولرویڈیو115ڈگری اینگل لینس کی مدد سے بنائی جا سکے گی، اس کے شیشے خاص طور پر ڈیزائن کیئے گئے ہیں تاکہ انسانی آنکھ چیزوں کو زیادہ قریب سے دیکھ سکیں گے۔صارف چشمے کے فریم کے سائیڈ میں کلک کرکے ویڈیو ریکارڈ کر سکیں گے،جبکہ ریکارڈ ہونے والی ویڈیو خود کار طور پراسنیپ چیٹ کے میموریز سیکشن میں چلی جائے گی جہاں سے آپ اسے شیئر بھی کر سکیں گے صارف تصاویر کو لینڈ سکیپ یا ورٹیکل میں سے کسی کے درمیان روٹیٹ کر سکیں گے جبکہ اس کی بیٹری ایک دن تک چل سکے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment