اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان میں بھی امراض قلب میں تیزی سے اضافہ

ایمز ٹی وی ( صحت )طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 2 لاکھ افراد دل کے امراض کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔ پاکستان میں بھی امراض قلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،اس کی بڑی وجہ نامناسب خوراک اور ذہنی تناؤ ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں دل کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، 2030تک دنیا میں دل کے امراض کے سبب اموات کی شرح 17 اعشاریہ 3 ملین سے بڑھ کر 23اعشاریہ 6 ملین تک پہنچ سکتی ہے
۔
پاکستان کا شمار دنیا کے ان 10ممالک میں ہوتا ہے جہاں امراض قلب کے مریض سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق فاسٹ فوڈ،ماحولیاتی آلودگی اور ٹینشن دل کی بیماریوں کا سبب ہیںجبکہ تمباکو نوشی بھی دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سبب ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کالج جانے والے بچوں کے ہر ماہ ٹیسٹ ہونے چاہئیں، اسپتالوں میں معلوماتی سینٹرز بنانے کی بھی ضرورت ہے، جہاں شہریوں کو ورزش کی افادیت سے آگاہ کیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment