ایمزٹی وی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے اپنے نئے میک لیپ ٹاپ متعارف کرا دیئے ہیں، جو 2 مختلف اسکرین سائز میں پیش کیے گئے ہیں جن میں سے ایک 13 انچ جبکہ دوسرا 15 انچ اسکرین کے ساتھ ہے۔
اس مرتبہ ایپل نے اپنے لیپ ٹاپ کے ڈیزائن کو بدلا ہے اور ان کے کناروں پر کچھ خم موجود ہے تاکہ وہ زیادہ پتلا اور اچھے ڈیزائن کا نظر آسکے۔
اس کا ایک بڑا اور نیا فیچر او ایل ای ڈی ڈسپلے پٹی کی موجودگی ہے جو F کی جگہ لگائی گئی ہے اور اسے ٹچ بار کا نام دیا گیا ہے۔
اس ٹچ بار کی مدد سے صارفین اُن چیزوں تک فوری رسائی حاصل کرسکیں گے جو وہ اکثر استعمال کرتے ہیں
ایپل کا کہنا ہے کہ یہ اب تک تیار ہونے والا سب سے پتلا اور ہلکا میک بک پرو لیپ ٹاپ ہے، جس کے 13 انچ ماڈل کا وزن تین پونڈ اور 15 انچ والے ماڈل کا وزن چار پونڈ ہے۔
ایپل نے اس میں نیا فورس ٹچ ٹریک پیڈ بھی دیا ہے جو پہلے کے ٹریک پیڈ کے مقابلے میں دوگنا بڑا ہے جبکہ کی بورڈ کا ڈیزائن بھی بدلا گیا ہے۔
اسی طرح اس میں یو ایس بی سی پورٹس بھی دیا گیا ہے، 15 انچ کے لیپ ٹاپ میں انٹیل آئی سیون پروسیسر 2133 ایم ایچ زی میموری ہے جبکہ 13 انچ والے ماڈل میں انٹیل آئی فائیو یا آئی سیون دیا جائے گا۔