ھفتہ, 23 نومبر 2024


2030 میں کینسر کے باعث ہونے والی اموات کا انکشاف

 

ایمز ٹی وی (صحت) امریکی کینسر سوسائٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دو ہزارتیس تک پچپن لاکھ خواتین کینسر کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دو دہائیوں سے بھی کم عرصے میں خواتین میں کینسر کی شرح میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کینسر سوسائٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینسر میں مبتلا زیادہ تر خواتین کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہو گا جو غربت کی وجہ سے علاج نہیں کرا سکتیں۔ کینسر سے ہونے والی اموات میں اکثریت نوجوان اور درمیانی عمر کے لوگوں کی ہو گی۔ گلوبل ہیلتھ کی سینئر نائب صدر سیلے کوول کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سات میں سے ایک خاتون کینسر کا شکارہو جاتی ہے۔

پیرس میں ورلڈ کینسر کانگریس کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے دو ہزار بارہ میں کینسر کے سڑسٹھ لاکھ کیس سامنے آئے اور دنیا بھر میں پینتیس لاکھ خواتین کینسر کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔ چھپن فیصد مریضوں اور چونسٹھ فیصد اموات کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔ دو ہزار تیس میں کینسر کے مریضوں کی تعداد ننا نوے لاکھ تک جا پہنچے گی جن میں سے پچپن لاکھ خواتین موت کے منہ چلی جائیں گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment