ھفتہ, 23 نومبر 2024


سافٹ ڈرنکس پینے کے بعد آپ کے اندر کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟

ایمز ٹی وی (صحت) سافٹ ڈرنکس دنیا بھر میں بہت زیادہ استعمال ہونے والا مشروب ہے اور صرف امریکا میں ہی اوسطاً ہر شخص سال بھر میں 57 سوڈا پی لیتا ہے مگر اس کا ہر خطرہ جسم کے اندر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟ جیسے آپ سافٹ ڈرنک کو نگلتے ہیں تو لبلبہ اس سے آگاہ ہوجاتا ہے اور چینی کے لیے فوری طور پر انسولین بنانے لگتا ہے۔ جیسا آپ کو معلوم ہوگا کہ انسولین وہ چیز ہے جو چینی کو غذا یا مشروب سے دوران خون میں منتقل کرنے کا کام کرتی ہے جہاں خلیات اسے توانائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

صرف بیس منٹ کے اندر بلڈ شوگر بڑھ جاتا ہے اور جگر چینی کو چربی میں بدل کر ذخیرہ کرلیتا ہے۔ 45 منٹ کے اندر ایک سافٹ ڈرنک میں موجود کیفین مکمل طور پر جسم میں جذب ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ جسم زیادہ ڈوپامائن بنانے لگتا ہے جس سے دماغ کے وسط میں ایسا مسرت کا احساس حرکت میں آتا ہے جیسے ناقص معیار کی کوکین کو استعمال کرلیا ہو۔

ایک گھنٹے کے بعد جسم کو بلڈ شوگر کی سطح گرنے کا سامنا ہوتا ہے جو اس وقت کم رہتا ہے جب تک دوسری ڈرنک یا کوئی میٹھی چیز نہیں کھالی جاتی۔ مگر بات یہی پر ختم نہیں ہوتی اگر آپ ان مشروبات کا استعمال عادت بنا لیتے ہیں تو پھر ان خطرات کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار رہنا چاہئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment