ایمز ٹی وی(صحت) کیا آپ نے ساحل سمندر پر ننگے پاؤں چلنے سے ہونیوالے خوش نما احساس پر کبھی توجہ دی ہے؟؟؟ سائنس نے بھی اس خوش نما احساس اوراس سے ہونیوالے فوائد کو مان لیا ہے ۔
ایک حالیہ مطالعے میں اس احساس کو 'ارتھنگ سائنس'سے منسوب کیا گیا ہے ۔ارتھنگ سائنس سے مراد کسی بھی قدرتی سطح پر ننگے پاؤں صبح کے وقت چلنا ہے ، چاہے وہ زمین ہو، مٹی ہو یا پھر گھاس۔اس نظریئے کو ماننے والے کہتے ہیں کہ ننگے پاؤں زمین پر چلنے سے جسم میں الیکٹرونز کی کمی پوری ہوتی ہے۔ جس سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ایک حالیہ مطالعے میں بتایا گیا کہ زمین کی سطح پر ان گنت الیکٹرونز موجود ہوتے ہیں ، جب ہمارے پیروں کا، جہاں رگوں کا ایک پورا جال موجود ہوتا ہے زمین کی سطح سے رابطہ ہوتا ہے تو زمین سے الیکٹرونز ہمارے جسم میں منتقل ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس سے جسمانی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے ۔
مطالعے میں بتایا گیا کہ 'ارتھنگ' کے ذریعے دائمی درد، تناؤ، ہڈیوں جوڑوں کے درد اور سونے کی تکالیف سے چھٹکارامل سکتا ہے ۔